خورشیداحمدخورشید صاحب آپ آئے اور سبھی محفلین نے دیکھا کہ آپ کے خیالات، انہیں اپنے الفاظ میں ڈھالنے کا انداز، ہمیشہ کسی جستجو میں رہنا یا کسی اور کی جستجو کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی سعی کرنا یہ سب ایک نہایت علم دوست اور مشفق ہستی کی نشانیاں ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ محفل برخاست ہونے سے قبل آپ ایکٹو ہوئے اور ہزاری ہونے کا سنگ میل عبور کر لیا۔ کیا آپ کو ہماری طرح محفل کا نشہ ہوگیا ہے؟ آپ کو ہم سب محفلین کی جانب سے بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالی آپ کو دونوں جہانوں کی خیر و برکت عطا کریں۔ آمین!
قابلِ تعریف لوگ دوسروں کی اسی طرح تعریف کرتے ہیں۔ بہت شکریہ۔
شاعری سیکھنے کے لیے محفل کی طرف متوجہ کیا گیا تھا۔ اور متوجہ کرنے والے کا شکریہ کہ اس نے صحیح راہنمائی کی تھی۔ شاعری کی الف بے میں نے یہیں سے سیکھی ۔ شاعری کرنا البتہ ابھی تک نہیں آئی۔ کیونکہ سیکھنا اور قدرتی صلاحیت کا ہونا دونوں الگ الگ ہیں۔
شاید جن دنوں آپ تعطیلات پر تھیں انہی دنوں محفل پر میری انٹری ہوئی ۔ ایکٹو عام طور پر میں ویک اینڈ یعنی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ہی رہا اور اب بھی یہی روٹین ہے۔۔ کبھی کبھی ویک اینڈ بھی ان ایکٹو ہی گذر جاتا ہے۔
اس ٹائم ٹیبل پر یہ سنگِ میل عبور کرنا بھی اچھا سکور ہے۔
محفل برخواست ہونے سے قبل البتہ پیرومرشد کی نظرِ کرم ہوجانا بھی اعزاز سے کم نہیں۔
نوٹ:- پیرومرشد کے الفاظ آپ کو تعظیم وتکریم دینے کے لیے استعمال کرتا ہوں۔ اس امید کے ساتھ کہ ابھی تک آپ نے اعتراض نہیں کیا تو اسےشرفِ قبولیت کی سند مل چکی ہے۔ ویسے آپ مجھ سے
بہہہہت چھوٹی ہیں۔ لیکن اگر مرشد چھوٹا بھی ہو تو اس کی تعظیم واجب ہوجاتی ہے۔