خود کلامی

موافق نہ آئی ، ہمیں ان کی محفل
دلوں کو جلانا بھی ان کی ادا ہے
فقط روٹھ جانا ، سمجھ میں ہے آتا
نظر پھر نہ آنا ، یہ ان کی ادا ہے
غریبی نے بخشے، یہ آنسو ہیں موتی
میں بے بس نہیں ہوں یہ میری انا ہے
جلایا ہے خود کو ، ہوا ہوں میں روشن
فنا تم نہ کہنا ، یہ میری بقا ہے
 
Top