خود کار تقطیع کی ویب گاہ کا اجرا

شاید آپ کو معلوم ہو کہ میں ڈیسکٹاپ کے لیے ایک عدد خودکار تقطیع ٹول لکھ چکا ہوں۔ گذشتہ ماہ اسے ویب ایپ میں ڈھالنے کا خیال ذہن میں آیا جو بعد میں اسے از سرِ نو لکھنے کے فیصلے میں تبدیل ہو گیا۔

بیک اینڈ لینگوج کے لیے میں نے 'گو' کا انتخاب کیا جو رفتار اور سہولتِ استفادہ کا ایک اچھا توازن فراہم کرتی ہے۔
شکیب بھائی نے اس تجربے پر تبصرے کا کہا تھا۔ حکم کی تعمیل میں عرض کیے دیتا ہوں:

گو فی الحال میری پسندیدہ پروگریمنگ لینگوج ہے، جب تک کسی مہلک بگ کا پتا نہ چلے۔ کوڈ زیادہ سی کی طرز کا ہی لکھا ہے جو کہ پروگریم کی نوعیت کے لحاظ سے بہتر معلوم ہوا۔ لیکن یہ ہے کہ اس بار موڈیولیرٹی بہت بہتر ہے۔ بہتری کی گنجائش تو ہمیشہ رہتی ہی ہے۔ گو تیزرفتار ہونے کے ساتھ ساتھ ویب ڈویلیپمنٹ کے لیے بہترین ٹولنگ، ڈپینڈنسیز کی عمدہ تنظیم، اور شائع کرنے کے آسان ذرائع فراہم کرتی ہے۔

مجھے ذاتی طور پر سکرپٹنگ لینگوجز کا سنٹیکس پسند نہیں اور ڈاٹ نیٹ، جاوا وغیرہ استعمال کیے عرصہ ہو گیا ہے یوں بھی اوپ پر تجربہ پچھلے پروگریم میں کر چکا ہوں۔

پروجیکٹ اپنے عزائم میں فی الحال کچھ اتنا وسیع نہیں ہے مگر امید ہے کہ مزید فیچرز شامل کرنے کا وقت اور تحریک ملتی رہے گی۔ فی الحال امتحانات قریب ہونے کی وجہ سے ابھی مزید ڈویلپمنٹ شاید جاری نہ رکھی جا سکے۔ ہوسٹنگ بھی فی الحال ایک مہینے کے لیے ہی ہے تاہم امید ہے کہ جاری رکھی جا سکے گی۔

آخر میں ان احباب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو حوصلہ افزائی فرماتے رہے۔ خصوصاً جناب جاسم محمد اور شکیب بھائی اور دیگر احباب جو دلچسبی کا اظہار کرتے رہے کیونکہ زیادہ محفل پر عدم دلچسبی ہی نظر آئی۔ ویب گاہ کا ربط یہ رہا:

عروض گاہ

کوئی مسئلہ دکھائی دے تو مطلع فرمائیے۔
 
آخری تدوین:
پراسیسنگ کی رفتار کافی اچھی ہے، مگر پہلی دفعہ ہوم پیج لوڈ ہونے میں زیادہ وقت لگا۔
کچھ الفاظ (خصوصاً مرکبات) جن کو متصل یا بغیر فاصلے کے بھی لکھا جاتا ہے، جیسے جفاکش، خوبصورت، لگایا ۔۔۔ وغیرہ، ان کی شناخت نہیں ہو پاتی، نتیجتاً تقطیع بھی نہیں ہوتی۔ ذیشان بھائی کی سائٹ پر یہ مسئلہ نہیں پیش آتا۔
کچھ ہندی الفاظ کی نون غنہ کی ٹھیک طرح شناخت نہیں ہو رہی۔ مثلاً منجدھار، اینٹ، سنگھار وغیرہ۔ سسٹم ان کو بطور معلن نون کے ہی شناخت کر رہا ہے۔
ایک تجویز یہ ہے کہ ٹیکسٹ باکس میں ٹائپ کیے گئے مواد کو کچھ دیر میموری میں رہنا چاہیئے تاکہ ہر بار ریفریش کرنے کی صورت میں پورا شعر دوبارہ نہ ٹائپ کرنا پڑے۔
 
تمام الفاظ کی فہرست فراہم کر دیں تو انھیں درست کر دیتا ہوں۔ جتنے میرے ذہن میں تھے اور ٹیسٹنگ میں آئے درست کر چکا ہوں۔
ایک تجویز یہ ہے کہ ٹیکسٹ باکس میں ٹائپ کیے گئے مواد کو کچھ دیر میموری میں رہنا چاہیئے تاکہ ہر بار ریفریش کرنے کی صورت میں پورا شعر دوبارہ نہ ٹائپ کرنا پڑے۔
زبردستی ریلوڈ کچھ دیر قبل ایڈ کیا تھا کیونکہ میرے براؤزر پر موجود کچھ ایڈ آنز مسائل پیدا کر رہے تھے۔ اسے ہٹا کر ٹیسٹ کرتا ہوں۔
 
جاسمن

لائبریرین
ماشاءاللہ ریحان۔
آپ نے بہت محنت کی ہے۔ زبردست۔:)
لیکن میری تجویز ہے کہ اگر آپ اسے میرے جیسے لوگوں کے لیے تعارف کے طور پہ پیش کرنا چاہتے ہیں تو عام فہم انداز میں یہاں ایک تعارفی مضمون لکھیے۔
اب آپ نے جو بھی لکھا ہے اور میں نے آپ کی عروض گاہ پہ جا کے دیکھا ہے تو اس سے میں تھوڑا بہت یہ سمجھ سکی ہوں کہ نو آموز شاعر اپنی شاعری کو یہاں لکھیں گے اور انھیں خودکار انداز سے مدد مل سکے گی۔
مندرجہ بالا مضمون آپ نے ایسے لوگوں کے لیے لکھا ہے جو کمپیوٹر سے متعلق علم رکھتے ہیں۔ میرے جیسے عام بندے کے لیے یہ ایک (بقول علی عمران) جناتی زبان ہے۔:D
مزید یہ کہ اگر شاعری کے زمرہ میں شائع کیا جا سکے تو شعراء کے لیے کافی بہتر رہے گا۔
کیا خیال ہے محمد خلیل الرحمٰن اور نور وجدان
 
شکیب

محفلین
ما شاء اللہ بھئی۔ بہت مبارکباد! چیک کیا ہے۔ عمدہ کام کر رہا ہے۔
256.png

رفتار خوشگوار حد تک تیز ہے۔ روانی اسکور جتنا رواروی میں چیک کیا درست پایا۔ ہر حرف کو حرکت/سکون کے مطابق عدد دینے والے نظام کی اب بالآخر عادت ہو رہی ہے۔
چند ایک تجاویز جو ذہن میں آئیں وہ لکھ رہا ہوں:
  • بحر، افاعیل وغیرہ کے نام کو کم سے کم جگہ میں دکھائیے تو یوزر ایکسپرینس مزید بہتر ہو جائے گا۔ فی الحال اسکرال زیادہ کرنا پڑ رہا ہے۔
  • رزلٹ کو الگ صفحے کی بجائے modal میں دکھا دیں (اباؤٹ پیج وغیرہ کی طرح) تو متن بھی محفوظ رہے گا اور ایک نیا صفحہ لوڈ ہونے کی زحمت نہ ہوگی۔ لوکل ہوسٹ پر شاید فٹافٹ لوڈ ہو جاتا ہو لیکن ہوسٹ کردہ پر اس نئے صفحے کی وجہ سےذرا وقت لگ رہا ہے۔
  • نتائج لوڈ ہونے کا کچھ انڈیکیشن ہو سکے تو ڈال دیجیے۔
  • بٹن کا متن "تقطیع/اصلاح" جیسا کچھ کر دیجیے۔ ”پختہ کار“ احباب کو اصلاح کی بٹن دباتے ہوئے دھچکا لگے گا۔
 
جاسمن

لائبریرین
شکیب اور جاسم محمد تکنیکی بندے ہیں۔:) یہ لوگ آپ کو اس طرح کے مفید مشورے بھی دیں گے اور آپ کی محنت کو تکنیکی انداز سے دیکھ کے مشورے اور شاباش دے سکتے ہیں/دیتے ہیں۔
لیکن شاعر لوگوں کے لیے ایک تعارفی مضمون کی ضرورت ہو گی۔
 
ماشاءاللہ ریحان۔
آپ نے بہت محنت کی ہے۔ زبردست۔:)
لیکن میری تجویز ہے کہ اگر آپ اسے میرے جیسے لوگوں کے لیے تعارف کے طور پہ پیش کرنا چاہتے ہیں تو عام فہم انداز میں یہاں ایک تعارفی مضمون لکھیے۔
اب آپ نے جو بھی لکھا ہے اور میں نے آپ کی عروض گاہ پہ جا کے دیکھا ہے تو اس سے میں تھوڑا بہت یہ سمجھ سکی ہوں کہ نو آموز شاعر اپنی شاعری کو یہاں لکھیں گے اور انھیں خودکار انداز سے مدد مل سکے گی۔
مندرجہ بالا مضمون آپ نے ایسے لوگوں کے لیے لکھا ہے جو کمپیوٹر سے متعلق علم رکھتے ہیں۔ میرے جیسے عام بندے کے لیے یہ ایک (بقول علی عمران) جناتی زبان ہے۔:D
مزید یہ کہ اگر شاعری کے زمرہ میں شائع کیا جا سکے تو شعراء کے لیے کافی بہتر رہے گا۔
کیا خیال ہے محمد خلیل الرحمٰن اور نور وجدان
حوصلہ افزائی پر بہت شکرگزار ہوں۔ تعارف زمرے کے حساب سے لکھا ہے۔ یوزرز کے لیے مستقبل میں شاید مضمون اور وڈیو شائع کر دوں۔ شاعری کے زمرے میں شائع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ انتظامیہ کا ہے۔
 
شکیب

محفلین
پروجیکٹ اپنے عزائم میں فی الحال کچھ اتنا وسیع نہیں ہے مگر امید ہے کہ مزید فیچرز شامل کرنے کا وقت اور تحریک ملتی رہے گی۔
چلے گا۔ اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا۔بس جو فنکشنالٹیز ایپ میں شامل ہیں انہیں اینڈ یوزر تک "بہترین" انداز میں پہنچا دیں تو بہت کافی ہے۔
آج کل یوزر ایکسپرینس اور ڈیزائن زیرِ مطالعہ ہے اس لیے ایسے خیالات آ رہے ہیں۔ :D
 
ما شاء اللہ بھئی۔ بہت مبارکباد! چیک کیا ہے۔ عمدہ کام کر رہا ہے۔
256.png

رفتار خوشگوار حد تک تیز ہے۔ روانی اسکور جتنا رواروی میں چیک کیا درست پایا۔ ہر حرف کو حرکت/سکون کے مطابق عدد دینے والے نظام کی اب بالآخر عادت ہو رہی ہے۔
چند ایک تجاویز جو ذہن میں آئیں وہ لکھ رہا ہوں:
  • بحر، افاعیل وغیرہ کے نام کو کم سے کم جگہ میں دکھائیے تو یوزر ایکسپرینس مزید بہتر ہو جائے گا۔ فی الحال اسکرال زیادہ کرنا پڑ رہا ہے۔
  • رزلٹ کو الگ صفحے کی بجائے modal میں دکھا دیں (اباؤٹ پیج وغیرہ کی طرح) تو متن بھی محفوظ رہے گا اور ایک نیا صفحہ لوڈ ہونے کی زحمت نہ ہوگی۔ لوکل ہوسٹ پر شاید فٹافٹ لوڈ ہو جاتا ہو لیکن ہوسٹ کردہ پر اس نئے صفحے کی وجہ سےذرا وقت لگ رہا ہے۔
  • نتائج لوڈ ہونے کا کچھ انڈیکیشن ہو سکے تو ڈال دیجیے۔
  • بٹن کا متن "تقطیع/اصلاح" جیسا کچھ کر دیجیے۔ ”پختہ کار“ احباب کو اصلاح کی بٹن دباتے ہوئے دھچکا لگے گا۔
بہت بہت شکریہ شکیب بھائی۔ آپ کی تجاویز پر غور کرتا ہوں۔ اصلاح کے متن پر مجھے بھی تحفظات تھے مگر اور کچھ سوجھا نہیں۔ موڈلز کا مسئلہ یہ ہے کہ رازداری والے ایڈ آنز انھیں بہت برا سمجھتے ہیں اور صحیح چلنے نہیں دیتے۔
 
آخری تدوین:

عباس اعوان

محفلین
میرے پاس فائر فاکس میں ایس ایس ایل سرٹیفیکٹ کا ایرر آ رہا ہے۔
کوڈ:
https://aruuz.rocks/

Peer’s Certificate issuer is not recognized.

HTTP Strict Transport Security: false
HTTP Public Key Pinning: false
 
میرے پاس فائر فاکس میں ایس ایس ایل سرٹیفیکٹ کا ایرر آ رہا ہے۔
کوڈ:
https://aruuz.rocks/

Peer’s Certificate issuer is not recognized.

HTTP Strict Transport Security: false
HTTP Public Key Pinning: false
کسی ایڈ آن کا مسئلہ ہو شاید، سرٹیفیکٹ تو لیٹس انکرپٹ والا استعمال کیا ہے اور وہ عام مستعمل ہے آج کل۔
 
آخری تدوین:
Top