خوباں خیال

سید عاطف علی

لائبریرین
ابو حمزہ صاحب ۔ وارث صاحب کا اظہار خیال کرنا یقیناً اس خیال پر مبنی تھا کہ اتنے خوبصورت نمونے کا حسن ایک معمولی سقم کی وجہ سے متاثر ہو رہا تھا۔اور برسبیل تذکرہ ایک اصول بھی بیان ہوگیا تواس میں کوئی حرج نہیں ۔آپ کا اختیار ہے۔لیکن اس طرح رخصت ہونا اور اچھی شراکتوں کو محدود کر نا بردباری کے شایاں نہیں۔غور فرمائیے گا۔
 
خوب ہے جناب۔

شعر کے الفاظ خوبانِ خیال میں نون نقطہ چاہتا ہے۔

اعلانِ برملا سے خطاط کی دل آزاری ہوئی مناسب نہیں لگا،

ایں چہ معنی دارد؟

کل کلاں کو کوئی اور خطاط صاحب اپنے فیس بک کے صفحے سے علامہ اقبال سے منسوب فیک اشعار کی تصویر یہاں لگادیں ، تو کیا ہو؟ ایک غلطی کی نشاندھی کی گئی جسے کھلے دل سے تسلیم کرلینا چاہیے۔ اگر زبان و بیان کی غلطی کرنے والا ٹوکنے پر اسے اپنی دل آزاری گردانے، تب؟
 
محمد وارث

خلیل صاحب اب تو واقعی لگ رہا ہے کہ مجھ سےواقعی بہت بڑی غلطی ہو گئی، ایسی معمولی باتوں پر آنے جانے یا نہ آنے جانے کی بات کرنا، ایں چہ بوالعجبیست؟
 
محمد وارث

لائبریرین
محترم محمد وارث صاحب میں نے کسی قسم کا کوئی جواب نہیں لکھا تھا اور نہ ہی ارادہ تھا،
اعلانِ برملا سے خطاط کی دل آزاری ہوئی مناسب نہیں لگا، جبکہ میری طرف سے کسی طرح کی کوئی بات نہیں کی گئی،
میں فورمز پر نہیں جاتا اور نہ ہی شیئر کرتا ہوں کچھ، ادھر بھی سیدشہزادناصر بھائی کی وجہ سے آیا،
اور اس اُمید کے ساتھ آپ سب سے ہمیشہ کے لئے رُخصت چاہوں گا کہ ادھر صاحب علم احباب ہی ہیں سب، ہم میں ایسی کوئی صلاحیت نہیں، اللہ پاک بہت خوشیاں دے
مجھے نہ ادھر آنا ہے اور نہ ہی کچھ شیئر کرنا ہے اب
اللہ حافظ

شکریہ محترم ابو حمزہ صاحب مخاطب فرمانے کے لیے۔

مجھ سے یہ غلطی ضرور ہوئی کہ میں نے "خطاط صاحب" لکھ دیا جو آپ کو مناسب نہیں لگا لہذا اس کو مدون کر کے "خطاط صاحب کے مداحین" کر رہا ہوں تا کہ آپ کا گلہ دور ہو سکے۔

باقی رہی بات یہاں آنے یا نہ آنے کی تو قبلہ آپ مختار ہیں جو چاہے کریں یہ خاکسار کیا عرض کر سکتا ہے۔
 
محمد وارث محمد خلیل الرحمٰن محمد یعقوب آسی اس میں غلطی سراسر میری ہے میری ہی فرمائیش پر ابوحمزہ نے یہ شعر ڈیزائین کیا تھا اور اسکا املا بھی میں نے ہی لکھ کر دیا تھا قصور سراسر میرا ہے اور اس کی وجہ سے آپ حضرات کے درمیان جو تلخی ہوئی اس کے لئے میں معذرت خواہ ہوں :(
 
حضرت آپ کی شخصیت کچھ اس قدر پیاری ہے کہ آپ کی جانب سوءِ ظن بھی محال ہے ۔

شعر کا ڈیزائن بھی خوب اور شعر کا انتخاب بھی خوب تھا۔ ایک چھوٹی سی ٹائپو کو جنابِ خطاط نے انا کا مسئلہ بنا لیا جو زیادتی تھی۔

خوش رہیے۔
 
جناب یہ سب غلط فہمی کا نتیجہ ہے ابو حمزہ سے میری ملاقاتیں رہی ہیں بہت دلفریب شخصیت کے مالک ہیں ان کے ساتھ اخلاص اور محبت کا بڑا گہرا رشتہ ہےاور آپ کے ساتھ بھی عزت اور احترام کا تعلق ہے یہ امر میرے لئے بہت تکلیف دہ ہے کہ آپ دونوں کے درمیان تلخی پیدا ہوئی اور وہ بھی میری ایک غلطی کی وجہ سے یہ آپ کو بھی معلوم ہے کہ فنکار کا دل کتنا نازک ہوتا ہے فنکار خونِ جگر سے اپنے فن کی آبیاری کرتا ہے میں نے بہت ڈیزائینردیکھے ہیں مگر جو انفرادیت ابوحمزہ کے کام میں ہے وہ کم ہی لوگوں کو نصیب ہوتی ہے صرف بارڈر بنا دینا پھول بوٹے لگا دینا ڈیزائیننگ نہیں ہوتی کسی شعر کے خیال میں ڈوب کر اس کے مفہوم کے مطابق رنگوں اورفونٹ کا انتخاب اسطرح کرنا کہ شعر کا مفہوم واضح ہو جائے بہت مشکل کام ہے میری ذہنی کیفیت کا آپ اندازہ نہیں کر سکتے کہ میں کس اذیت سے دوچار ہوں :(
 
331m6bn.jpg
 
محمد وارث محمد خلیل الرحمٰن محمد یعقوب آسی اس میں غلطی سراسر میری ہے میری ہی فرمائیش پر ابوحمزہ نے یہ شعر ڈیزائین کیا تھا اور اسکا املا بھی میں نے ہی لکھ کر دیا تھا قصور سراسر میرا ہے اور اس کی وجہ سے آپ حضرات کے درمیان جو تلخی ہوئی اس کے لئے میں معذرت خواہ ہوں :(
تلخی تو کوئی نہیں ہوئی، بس آپ کی املاء نے ابوحمزہ کو رنجیدہ کر دیا۔ انہیں راضی کر لیجئے۔
 
محمد خلیل الرحمٰن محمد یعقوب آسی سید عاطف علی یہ بات میں نے ازراہ تفننکہی ہے ورنہ میں اگر @ابو حمزہ کو کہوں تو وہ ابھی مان جائیں
میں خود اپنی مصروفیات کی وجہ سے شاید محفل کو وقت نہ دے پاؤں یہ غیر حاضری طویل بھی ہو سکتی ہے اور مستقل بھی :(
 
شاہ جی مجھے آپ پر اور اپ کے تفنن پر صد فی صد اعتماد ہے۔آپ کے تفنن کو پر مزاح کی ریٹنگ دیا جانا اسی وجہ سے تو تھا ۔ :)
 
Top