خواتین کی اولین خواہش

خواتین کی اولین خواہش

ثروت یعقوب

کہتے ہیںکہ اگرجسم صحت مندہوگا تویقیناجلد بھی صحت مندہوگی اکثرخواتین کویہ شکایت ہوتی ہے کہ ان کی جلد گرمیوںمیںچکنی اورسردیوںمیںخشک ہوجاتی ہے۔ایسی جلد نارمل کہلاتی ہے گرمی کے موسم میںہفتے میںدوبارکھیرے کا ماسک لگانا چاہئے۔کچھ خواتین کے چہرے پرباریک باریک دانے نکلتے ہیںجن میںسفیدموادہوتا ہے۔چہرے پرباریک دانے اکثرمعدے کی تیزابیت کی وجہ سے نکلتے ہیںایسی خواتین کوچاہئے کہ وہ اپنی خوراک پربھرپورتوجہ دیں۔صبح نیم گرم پانی میںلیموںنچوڑکرپینے سے بہت فائدہ ہوگا۔اگرہم قدرتی اشیاءمثلاً پھلوںکے رس کوچہرے پرلگائیںتوجلد بہت فریش محسوس ہوگی،جیسے کینو،کیلا،چیکو،خربوزہ وغیرہ۔اسی موسم میںاکثرخواتین اورٹین ایجزکوچہرے پرکیل مہاسے اوردانے نکلنے کی شکایت رہتی ہے۔ایسی جلدکواچھی خوراک کے ساتھ ساتھ کلینزنگ اورفیشیل کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔کیل مہاسوںکے لئے ماسک بھی فائدے مندہوتاہے۔میدہ ،لیموں،کھرے کا رس،ٹماٹراورنڈے کی سفیدی کوملاکرایک مرکب بنالیںاوراسے چہرے پرلگائیںپھرپندرہ بیس منٹ بعدمنہ دھولیںاس کے علاوہ نیم کے پانی کے پتوںمیںابال کراس کوچھان لیںلیکن نیم کے پانی کوجلدپرہرگز نہ رگڑیںکیو نکہ اس سے کھجلی پیداہوتی ہے۔بالائی میںلیموںکا عرق کے چند قطرے ملاکرچہرے پرلگانے سے جلد میںنرمی اورتروتازگی پیداہوتی ہے۔کچھ خواتین کے چہرے پردھوپ کی وجہ سے دانے نکلتے ہیںاس کی دووجوہات ہیںیاتوانہیںدھوپ سے الرجی ہوتی ہے یا پھرپسینہ زیادہ آتا ہے ایسی خواتین کودن میںکم از کم تین بارچہرہ دھونا چاہئے۔چہرے کے مسام بندکرنے کے لئے کھیرے کا رس بہت فائدہ مند ہے۔انگورکے رس کوبھی چہرے پرماسک کے طوراستعمال کیا جاتا ہے سیاہ دانے اورداغ دھبے دورکرنے کے لئے رنگت میںنکھارلانے کے لئے ابٹن کا استعمال بھی مفیدہے۔ابٹن بیسن،نارنگی کے پسے ہوئے چھلکے اوربادام کا پاﺅڈرملاکرگھرمیںبھی تیارکےاجاسکتا ہے جوخشک جلد کے لئے مفید ہے۔یادرکھئے چہرے کی جلد بہت حساس ہوتی ہے اس کی مناسب دیکھ بھا ل بہت ضروری ہے رنگ اگرسانولابھی مگرجلد داغ دھبوںسے پاک ہوتوآپ خاصی پرکشش نظرآئیںگی۔

ٹپس :

اگرچہرے پرکیل مہاسے نکل آئیںتوانڈے کا چھلکا باریک پیس کرانگوری سرکہ میںملائیںاوررات چہر ے پرلیپ کرکے صبح منہ دھولیں۔چنددن اس ٹوٹکے کوآزمانے سے فائدہ ہوگا۔رات کوسونے سے قبل روغن زیتون چہرے پرملنے سے چھریاںدوراورجلد نرم ہوجاتی ہیں۔کیل مہاسوںسے نجات کے لئے دن مےںدومربتہ گرم پانی میںتولےہ بھگوکرچہرے پرلگائیں۔پھربادام کی گری کوٹ کس اس میںتھوڑی سی گلیسرین ،لیموںکارس اورعرق گلاب شامل کرکے لگائیںارصبح ٹھنڈے پانی کے چھینٹے منہ پرماریں۔

ہفتے میں دومرتبہ انڈے کی سفیدی لگانے سے جلد تروتازہ شاداب اورکیل مہاسوںسے صاف رہتی ہے۔چیونگم روزانہ چبانے سے نہ صرف دانتوںکی ورزش ہوتی ہے بلکہ چہرے پرچھریاںبھی نہیںپڑتیں۔(یو این این
 
Top