خلائی دُم!

arifkarim

معطل
خلائی دُم
26 دسمبر 2015 | 05:05 شام
محمد فیصل
1451130101-large.png

ماہرین فلکیات نے کائنات کے دور دراز مقام پر دم دار تارے جیسی چیز دریافت کی ہے۔ اسے کائنات میں اب تک دریافت ہونے والی سب سے بڑی چیز قرار دیا گیا ہے کہ اس سے پہلے خلائے بسیط میں اس سائز کی کوئی شے نہیں دیکھی گئی۔

سائنس دانوں کے مطابق یہ چیز دراصل خلائی گیسوں کا مجموعہ ہے جن سے ستارے وجود میں آتے ہیں۔ کہکشاؤں کے جھرمٹ 8338 میں یہ روشن گیسوں سے بنی پٹی جیسی دکھائی دیتی ہے۔ اس خلائی دم کی لمبائی کم از کم ڈھائی لاکھ نوری سال ہے۔ یاد رہے کہ نوری سال وہ فاصلہ ہے جو روشنی ایک سال میں طے کرتی ہے جبکہ روشنی کی رفتار ایک لاکھ 86 ہزار میل فی سیکنڈ ہے۔

اس دم کا سراغ خلا میں موجود چندرا ایکس رے دوربین کے ذریعے لگایا گیا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق اس کی لمبائی ہماری کہکشاں ملکی وے سے دو گنا زیادہ ہے۔ اس لمبائی کا اندازہ یوں بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ہماری کہکشاں میں سورج سے بھی کئی گنا بڑے ایک ارب ستارے پائے جاتے ہیں اور ہر ستارے کا ایک دوسرے سے کم از کم فاصلہ سیکڑوں سے ہزاروں نوری سال تک ہوتا ہے۔

چندرا دوربین کی بھیجی تصاویر سے یوں لگتا ہے کہ یہ گیسوں کا یہ مجموعہ کسی بہت بڑی کہکشاں سے الگ ہوا ہے۔ اس دم کا ہماری زمین سے فاصلہ 70 کروڑ نوری سال ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس دم میں مختلف اقسام کی گیسیں دہک رہی ہیں جن کا درجہ حرارت ایک کروڑ درجے سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔ سائنس دان اس دریافت سے کہکشاؤں کی پیدائش اور ان کے ارتقا کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں
ماخذ

فاتح محمد سعد تجمل حسین
 
تجمل حسین

محفلین
ٹیگ چیک کرنے کیلئے ڈالا تھا کہ کیا آپنے مجھے اگنور تو نہیں کیا ہوا :)
ہوشیار باش۔
اس کے متعلق بھی سن لیں۔ گزشتہ پانچ دنوں میں آپ نے تقریباََ کوئی چار بار مجھے ٹیگ کیا۔ یعنی جس کی اطلاعات مجھے ملیں۔ لیکن ان سبھی کے روابط کام نہیں کررہے تھے۔ میں نے تمام کے تمام دھاگے تلاش کرکے خود ٹیگ ڈھونڈے :(
 
خوامخہ اتنی محنت کر دی جناب نے۔ میرے نام سے تمام دھاگے چیک کر لیتے :)
 
لاریب مرزا

محفلین
زبردست۔. کیا بات ہے!
اگر کوئی ایک (ناممکن) خواہش پوری ہوتی ہو زندگی میں تو میں پوری کائنات دیکھنے کی خواہش کروں.. نظامِ شمسی, خلا، کہکشائیں, تمام سیارے، ستارے اس کے علاوہ جو میں نہیں جانتی وہ بھی سب کچھ۔..
لیکن ناممکن ممکن نہیں ہو سکتا۔ :chatterbox: :D
برائے مہربانی اس کی پُرمزاح ریٹنگ مت کیجیے گا.. :p
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ایسے گیسوں کے بادل کو نیبیولا (برتھ پلیس آف اسٹارز) کہتے ہیں ناں تو کیا یہ چیز کوئی نیبیولا تھا بڑا سا؟
 
زبردست۔. کیا بات ہے!
اگر کوئی ایک (ناممکن) خواہش پوری ہوتی ہو زندگی میں تو میں پوری کائنات دیکھنے کی خواہش کروں.. نظامِ شمسی, خلا، کہکشائیں, تمام سیارے، ستارے اس کے علاوہ جو میں نہیں جانتی وہ بھی سب کچھ۔..
لیکن ناممکن ممکن نہیں ہو سکتا۔ :chatterbox: :D
برائے مہربانی اس کی پُرمزاح ریٹنگ مت کیجیے گا.. :p
ہاہاہا کام تو آپ کا پُرمزاح ریٹنگ والا ہی ہے:)
 
ہاہاہاہا... ہاٰے حمیرا! آپ تو ایسے نہ کہیں۔ :)
سچ میں مجھے بڑا شوق دیکھنے کا.. اب خواہش تو خواہش ہے، کیا کریں۔. :D
جی جی خواہشات تو ایسی ہی ہوتی ہیں انسان کی ویسے کبھی بچپن پی آئی اے پلینیٹریم دیکھنے کا اتفاق ہوا؟
 
Top