خط واسطی

مھر رشید

محفلین
سرگودھا کے ایک کاتب جناب واسطی صاحب نے ایک کوشش کی ہےوہ ان پیج میں کچھ تبدیلیاں کر چکے ہیں۔ مثلا میم کے الف کو لمبا کر دیا وغیرہ، ان کی ٹائپ شدہ کتابیں مارکیٹ میں ملتی ہیں۔ جناب شاکر کنڈان سابق آفیسر پی اےایف پاکستان کی اکثر کتابوں کی کتابت خط واسطی میں ہوئی ہے۔مگر ایک بات آج تک میری سمجھ میں نہیں آئی کہ وہ اپنےسافٹ ویر کو کیوں چھپاتے ہیں؟
 

مغزل

محفلین
جی ہاں ہمارے ہاں اول تو وسائل اتنے نہیں اگر ہوں بھی تو لوگ پائریسی کی طرف ہی جاتے ہیں۔ تخلیق کار تو بھوکا ہی مرتا ہے ، سب تو لٹیرے لوٹ جاتے ہیں۔
 

مھر رشید

محفلین
مہر رشید صاحب اس ربط پر تشریف لائیں اور اپنا تعارف پیش فرمائیں۔
والسلام ----- ربط یہ ہے ۔۔’’ مہر رشید کا خیرمقدم ‘‘

شکریہ! مغل صاحب آپ نے ربط عطا فرمایا۔ مگر جب میں نے اسے کلک کیا تو اندر جانے کی اجازت نہ ملی۔شاید محفل کی طرف سے کوئی شرائط ہیں جن کا مجھے ابھی علم نہیں آپ ہی کچھ وضاحت فرما دیجیے کہ کس طرح اپنا تعارف دے سکتا ہوں؟
 

مغزل

محفلین
خیر اب تو آپ وہاں تشریف لاہی چکے ہیں ۔ میرے خیال میں‌نیٹ کا مسئلہ ہوگا ۔ یا پھر اس وقت آپ لوگ ان نہ ہوں گے ۔ وگرنہ ایسی کوئی قدغن نہیں۔
والسلام
 
Top