خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، چین


خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، چین


بیجنگ(آن لائن) چین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی حقیقت ہے خطے میں امن کے لئے اسکا حل ناگزیر ہے۔ پاکستان اور بھارت کو اس کے حل کیلئے سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ آزاد کشمیر میں چینی لبریشن آرمی موجود ہے تاہم تعمیرا تی منصو بو ں پر کا م کر رہی ہے، پراجیکٹ مکمل ہونے پر اہلکاروں کو واپس بلالیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ کشمیر میں چینی فوج کی موجودگی سے بھارت کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ چین بھارت کیخلاف جارحیت کے عزائم نہیں رکھتا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں چین کا موقف واضح ہے کہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے اور پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں امن و امان کو قائم کرنے کیلئے مسائل کا حل ضروری ہے اور جب تک پیچیدہ مسائل کو حل نہ کیا جائے خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت چین کیساتھ مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہورہا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
نیک خواہشات کا اظہار:)
آپ کا کیا خیال ہے نواز شریف نے کشمیر کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہوگی؟!
 

زیک

مسافر
مسئلہ کشمیر حل ہونے میں کوئی زیادہ وقت نہیں چاہئے۔ بس ایک غیرت کی کمی ہے۔
کشمیریوں کی بھی کمی ہے۔ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے "حل" میں کبھی کشمیریوں کے بارے نہیں سوچا۔

اور چین تو بہت جمہوری ملک ہے سنکیانگ ہو یا تبت وہ لوگوں کی بھلائی کا ہی سوچتا ہے۔ یقینا کشمیر کے سلسلے میں بھی ایسا ہی ہو گا
 
Top