خطوط کا اندازہ: ماہ جولائی 2006

شمشاد

لائبریرین
ماہ جون میں 14570 خطوط پوسٹ کیئے گئے

اب آپ اندازہ لگائیں کہ ماہ جولائی میں ان کی کیا تعداد ہو سکتی ہے

میرا اندازہ وہی 15000 کا ہے۔
 

فریب

محفلین
شمشاد بھائی میرے خیال میں پیغامات کی تعداد کا اندازی لگانے کے لیے ایک کم از کم حد ہونی چاہیے جوکہ جون کے پیغامات14570 سے 2000 زیادہ یعنی 16570 سے زیادہ ہونی چاہیے تاکہ اندازہ لگانے کے بعد سب لوگ اپنے اندازوں کو درست ثابت کرنے کے لیے محنت بھی کریں۔۔۔۔۔ اور سب سے اہم بات کہ کسی کو بھی دوبارہ اندازہ لگانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے
کیا خیال ہے باقی لوگوں کا
 

زیک

مسافر
میری طرف 1 گھنٹہ 10 منٹ باقی ہیں اور جہاں اردوویب کا سرور ہے وہاں 4 گھنٹے۔
 

شمشاد

لائبریرین
GMT کے مطابق بتا دیں کہ کیا وقت بنتا ہے؟

میرا خیال ہے اس سے پہلے بھی اس موضوع پر بات ہو چکی ہے کہ سرور کو GMT کے مطابق کر دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
جس اوسط سے خطوط پوسٹ ہو رہے ہیں، میں نہیں سمجھتا کہ اس دفعہ ہم دس ہزار کا ہدف بھی عبور کر پائیں گے۔ حالانکہ نئی اراکین بھی آئی ہیں اور دن بھی 31 ہیں۔
 

رضوان

محفلین
شاید اس وجہ سے کہ شتونگڑوں کا رواج ختم ہو گیا ہے۔ کارآمد پیغامات کم تعداد میں بھی اپنا وزن رکھتے ہیں اس لیے اس دفعہ تعداد کے بجائے تول لیجیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا اندازہ کچھ اور ہے اور وہ یہ کہ عام انداز کی گپ شپ چھوڑ کے لائبریری کی طرف توجہ مبذول ہو گئی ہے اس لیے اراکین کے خطوط کی تعداد کم رہ گئی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی، گپ شپ کم ہوئی ہے مگر لائبریری کی اور شاعری کے دھاگوں پر رونق بڑھی ہے۔ اس لیے اندازہ ہے کہ تعداد میں کچھ خاص فرق نہیں‌ پڑے گا
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
پھر سوچ لیں، 10280 ہو گئے ہیں اور محفل کا سرور جہاں ہے وہ جی ایم ٹی سے بھی چھ سات گھنٹے پیچھے ہے، یعنی ابھی دو دن باقی ہیں۔
 
Top