خطاطی کے بارے میں انگلش سائٹ CalligraphyQalam.com

اسد

محفلین
اسلامی آرٹ کے بارے میں ایک ڈوکیومنٹری دیکھنے کے بعد اس موضوع پر کچھ ویب سائٹس کا جائزہ لیا اور ان میں سے http://calligraphyqalam.com/ خصوصاً پسند آئی، اس کے باوجود کہ سائٹ امریکہ کے لحاظ سے بنائی گئی ہے۔ سائٹ پر بہت سا مواد موجود ہے، جس میں عمومی معلومات کے علاوہ ادوار اور خط/انداز پر مبنی خطاطی گیلری اور ویڈیو بھی شامل ہیں۔ ویمیو پر کیلیگرافی قلم کا چینل، جس میں نو ویڈیو موجود ہیں۔ سائٹ کا بلوگ بھی ہے جس میں امریکہ میں کیلیگرافی سے متعلق ایونٹس کی تفصیلات ہیں۔
 
Top