(خطاطی سوفٹویئر) کلک وڈیو ٹٹوریلز کے ساتھ

شاکرالقادری

لائبریرین
ونڈوز ایکس پی اور سروس پیک 2 یہ تو میرے پاس بھی انسٹال ہیں
ایک بات اور
وہ یہ کہ کلک کے ساتھ ایک ونڈوز ایکس پی پیچر بھی ہوتا ہے ہو سکتا ہے اس کو چلانے کے بعد آپ کا معاملہ درست ہو جائے
ویسے یہ ونڈ ایکس پی سروس پیک 1 کے ساتھ بھی چلتا ہے
آپ اسے ان انسٹال کر کے دوبارہ انسٹال کر لیں شاید بات مان جائے
اگر پھر بھی نہیں تو ایک چھوٹی سی فائل "کلک لوڈر" نامی ہوتی ہے میں آپ کو وہ بھیج دونگا اس کو چلانے سے کام چل جاتا ہے
لیکن ایسا ہونا نہیں چاہیے
جہاں تک بات چلیپا کی ہے تو واقعی اس میں یہ سہولت ہے کہ براہ راست کاپی کے ذریعہ کورل اور ایڈوب دونوں میں ٹیکسٹ کو لے جایا جا سکتا ہے
آپ نے نامہ بر استعمال نہیں کیا؟
اس میں چلیپا کی نسبت زیادہ بہتر خطاطی کی سپورٹ موجود ہے
اور نستعلیق کی تین اقسام ہیں
گلستان، مہستان اور تحریری
اس کے علاوہ بہت سے دوسرے اچھے فونٹس بھی ہیں
اس میں آپ کی بورڈ کو ایڈٹ بھی کر سکتے ہیں
اور متن کی رواں ٹائپنگ بھی بڑی آسانی سے ہو سکتی ہے
 

رضا

معطل
لیکن یہ سوفٹوئیر اتارنا کہاں سے ہے؟
ربط تو نہيں ہے یہاں پر۔
ابھی انسٹال ہی نہیں ہوا۔تو پھر چلے گا کیسے؟؟؟ :cry:
 

رضا

معطل
شاکر بھائی جلدی جواب دینے کی کوشش فرمائیں۔
اگر کوئی مسئلہ ہوتو ذپ ہی کردیں۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
رضا نے کہا:
شاکر بھائی آپ فیض کے چشمے بہا رہے ہیں۔پر ادھر جواب کون دیگا؟؟؟
رضا بھائی !
مجھے وضاحت نہیں ہو رہی کہ آپپ کس جواب کی بات کر رہے ہیں اگر آپ اس سوال کے جواب کی بات کر رہے ہیں جو آپ نے بذریعہ ذپ پوچھا تھا تو عرض ہے کہ میں نے آپ کا جواب اٍدھر بھی بذریعہ ذپ دیا ہے اور ادھر بھی رجسٹر ہو کر آپ کے فورم پر جواب دے چکا ہوں ۔ آپ کے فورم کو کل بھی کل اس خیال سے کھولا کہ شاید کوئی سوال ہو یا میرے جواب پر کوئی جواب ہی دیا گیا ہو لیکن وہاں تو خاموشی ہے میرے جواب کو شاید کسی نے پڑھا ہی نہیں :(
 

رضا

معطل
سلام
شاکر بھائی!یہ کلک والا خطاطی کا سوفٹوئیر کہاں سے ڈاؤنلوڈ ہوگا؟ اس کا ربط نہیں ہے۔ ذپ کردیں۔
اور بھی کوئی اچھا خطاطی والا سوفٹوئیر ہوتو اس کا بھی ربط عطا فرما دیں۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
رضا بھائی!
برادر قیصرانی!
یہاں پر عبدالرحمان نے کلک کا ربط مہیا کیا تھا لیکن ایڈمن نے حذف کر دیا کہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی ہوتی ہے
آپ گوگل پر kelk2000 لکھیں اور سرچ لگا دیں
اس کے علاوہ آپ گوگل پر اردو کے ان الفاظ
کلک نرم افزار خطاطی
کے ساتھ سرچ کریں تو آپ کو اس کے اور اس کے تمام لوازمات کے ڈائون لوڈ لنککس مل جائیں گے
انسٹال کرلیں اور پوشہ میں موجود کریک کی مدد سے کریک کر لیں
اگر کوئی دشواری ہوت تو تحریر کریں
 

فرید احمد

محفلین
میرے پاس چلیپا ہے ، مگر لکھنے کا طریقہ معلوم نہیں،
سیدھا تو لکھا جا تاہے ، مگر حروف کو طول دینا، اس میں بار میں موجود ڈیزائن شامل کرنا کیسے ہوتا ہے ؟
 

راج

محفلین
کلک ٹیوٹوریل

کلک اب میری سمجھ میں آرہا ہے اور میں اب آپ لوگوں کے لئے اسے آسان کرنا چاہتا ہوں- میں نے دیکھا سبھی پریشان ہیں میرے طرح ---
اس لئے میں فلیش ٹیوٹوریل اپلوڈ کر رہا ہوں جس سے نئے لوگوں کو کلک استعمال کرنے میں آسانی ہوگی-


کلک فلیش ٹیوٹوریل
 

راج

محفلین
شکریہ

شکریہ نبیل بھائی

میری تو بس یہی کوشش ہے کہ جس طرح میں شروع میں پریشان ہوا اور ساتھ ہی ساتھ آپ حضرات کو پریشان کیا - تو کوئی نیا شخص کلک کو لے کر نہ پریشان ہو-
ویسے تو یہ ٹیوٹوریل مکمل تو نہیں ہے- کیونکہ بہت سی چیزیں ابھی میں بھی نہیں جانتا اسکی - اگر خود جان گیا تو ٹیوٹوریل کے ذریعے آپ سب کے ساتھ باٹونگا اور اگر کوئی اور بتا دے تو بہت اچھا ہے-
جیسے کہ اب بھی پہلا کے ہ کا مسئلہ ہے ہاتھی میں ت اور ہ کا مسئلہ ہے - یہ کوئی بتا دے تو اچھا ہے یا میں نے کچھ معلوم کر لیا تو آپ سب کی خدمت میں پیش کروں گا-
 

شاکرالقادری

لائبریرین
شکریہ

راج نے کہا:
شکریہ نبیل بھائی

میری تو بس یہی کوشش ہے کہ جس طرح میں شروع میں پریشان ہوا اور ساتھ ہی ساتھ آپ حضرات کو پریشان کیا - تو کوئی نیا شخص کلک کو لے کر نہ پریشان ہو-
ویسے تو یہ ٹیوٹوریل مکمل تو نہیں ہے- کیونکہ بہت سی چیزیں ابھی میں بھی نہیں جانتا اسکی - اگر خود جان گیا تو ٹیوٹوریل کے ذریعے آپ سب کے ساتھ باٹونگا اور اگر کوئی اور بتا دے تو بہت اچھا ہے-
جیسے کہ اب بھی پہلا کے ہ کا مسئلہ ہے ہاتھی میں ت اور ہ کا مسئلہ ہے - یہ کوئی بتا دے تو اچھا ہے یا میں نے کچھ معلوم کر لیا تو آپ سب کی خدمت میں پیش کروں گا-
راج!
آپ یہ تصویر دیکھیں

پہلا پھلا اور ہاتھی وغیرہ کے الفاظ
اس ضمن میں دو باتیں یاد رکھیں
1۔۔۔۔۔۔۔ کیلک فارسی اور عربی کو سہارا دیتا ہے اس میں اردو سہارا موجود نہیں
یعنی یہ جن حروف کو پہچانتا ہے وہ فارسی اور عربی حروف ہیں
اور خاص بات یہ ہے کہ
حروف ک ی ہ وغیرہ کی عربی فارسی یونی کوڈ قدریں مختلف ہیں اور انہی حروف کی اردو یونی کوڈ قدریں مختلف ہیں
اس کو یوں سمجھ لیں کہ
اردو کا "ک" اور "ہ" اور ہے جبکہ عربی فارسی میں "ک" اور "ہ" دوسرا استعمال ہوتا ہے
یہ "ک"﴿اردو کا ہے﴾
اور
یہ "ك"﴿عربی فارسی کا ہے
اسی طرح ہ کا بھی معاملہ ہے
آپ اردو کی بورڈ استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے کیلک ان حروف کو نہیں پہچان سکتا نتیجتا ییہ حروف اپلائی کرنے کے بعد غائب ہو جاتے ہیں
اگر آپ اپنے کی بورڈ کی لے آئوٹ کو از سر نو مرتب کر کے اس میں ان دو تین عربی حروف کو بھی رکھ لیں اور کیلک میں ٹائپ کرتے وقت عربی حروف کو ٹائپ کریں تو یہ حروف کیلک میں لکھے جائیں گے ۔
2۔۔۔۔۔ فارسی نستعلیق میں پھ چھ وغیرہ استعمال نہیں ہوتا اس لیے یہ مسئلہ ہے
لیکن اس کا حل موجود ہے

آپ کیلک میں ایک لفظ "پہلا" لکھیں
اور پھر اس حرف کو منتخب کریں جب اس کا رنگ نیلا ہو جائے ییعنی یہ منتخب ہو جائے تو اس پر رائٹ کلک کریں اب آپ کو جو آپشنز میسر ہونگی اس میں ایک آپشن
other shaps
کی بھی ہو گی اس پر کلک کریں تو آپ کو لفظ پہلا کی مختلف صورتیں نظر آئیں گی اور ان میں پھلا پہلا دونوں ہونگیی جو آپ کو ضرورت ہے اسے منتخب کر لیں
اسی طرح فارسی نستعلیق میں بڑی ی "ے" بھی استعمال نہیں ہوتی لیکن اگر چھوٹی ی والے حروف پر تطویل کا ٹول استعمال کیا جائے تو وہ بڑی ے میں بدل جاتا ہے مثلا اگر آپ نے کیلک میں "ہے" لکھا ہےے تو وہ "ہی" کی صورت میں ظاہر ہوگا اب اس "ہی" پر تطویل کا ٹول استعمال کریں تو یہ "ھے" بن جائے گا
ان باتوں کو آپ اپنے ٹیوٹوریل میں شامل کریں
ویسے شاباش آپ نے ٹیوٹوریل بہت اچھا بنایا ہے
کوئی مشکلات ہوتوں پوچھیے میں بتاتا جائوگا اور آپ ٹیوٹوریل میں شامل کرتےے جائیں
:)
 

راج

محفلین
بہت خوب شاکر صاحب
کمال ہے آپ نے بہت خوب سمجھایا اور بہت اچھا ریسرچ ورک کیا ہے آپ - مبارک باد قبول کریں- آپ نے ہم سب کی مشکل آسان کردی-
میں نے آپ کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کیا اور ہاتھی لکھنے کے لیے "عربی" کی بورڈ کا استعمال کیا - تو بہت آسانی کے ساتھ یہ لفظ وہاں آگئے- اسی طرح "پہلا " لفظ بھی-
آپ کا بہت بہت شکریہ میں ان کو ٹیوٹوریل میں شامل کر کے جلد ہی آپ سب کی خدمت میں پیش کروں گا-
 
بھائیو! میں نے جب پہلی بار کلک انسٹال کیا تو آسانی سے ہوگیا تھا اور کچھ کام کیا بھی۔ لیکن اب جب گھر کے کمپیوٹر پر انسٹال کرنا چاہا تو عجیب مشکلات آرہی ہیں۔۔۔ دفتر کے کمپیوٹر پر بھی ایکس۔پی ونڈو دوبارہ انسٹال کی ہے تو اب اس پر بھی کلک چل کر نہیں دے رہا۔ یہ کیا مسئلہ ہے؟
پہلے سیٹ۔اپ کی فائل چلائی۔ پھر ایکس۔پی پیچ۔۔۔ اور جب سسٹم ری۔اسٹارٹ کرکے کلک چلاتا ہوں تو وہ سائٹ کوڈ مانگتا ہے۔ وہ بھی فراہم کردیتا ہوں۔۔۔ اس کے باوجود وہ کہتا ہے کہ Program is not authorized
اور پھر ایرر دے کر بند کردیتا ہے۔۔۔ اس کا کوئی حل ہے؟
 

راج

محفلین
کلک کا نیا ٹیوٹوریل

شاکر بھائی کی مدد سے یعنی انہوں نے جو ہ پ اور ے کی مشکل حل کی ہے اس کو میں نے ٹیوٹوریل کی شکل دی ہے -
میں نے یہاں دونوں ٹیوٹوریل کے لنک دیئے ہیں پہلے والا بھی اور ابھی نیا ٹیوٹوریل بھی - میں نے سوچ سمجھ کر ہی ان کو الگ الگ رکھا ہے تاکہ آگے اور بھی ٹیوٹوریل شامل کرنے سے فائل بھاری نہ ہوجائے اور صارف کو فلیش فائل اوپن کرنے کے لئے بہت انتظار نہ کرنا پڑے-

کلک فلیش ٹیوٹوریل نمبر 1 (کلک کا پہلی بار استعمال)

کلک فلیش ٹیوٹوریل نمبر 2 (کلک میں ہ ، پ اور ے کا مسئلہ)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
راج!
میں چاہتا ہوں کہ اگر آپ کو کوئی بھی مشکل درپیش ہو آپ مجھ سے سوال کر لیں بلکہ کسی وقت یاہو پر براہ راست بات چیت ہو جائے تاکہ کیلک کے بارے ایک مکمل اور جامع ٹیوٹوریل تیار ہو سکے مجھے آپ کا ٹیوٹوریل بہت پسند آیا
:)
 

راج

محفلین
میں بہت خوش ہوں کہ میری محنت رنگ لائی یعنی آپ کو پسند آئی-
یاہو پر آنے میں مجھے کوئی قباحت نہیں ہے مگر مسئلہ میں پہلے بھی ایک دھاگے میں بیان کر چکا ہوں کہ میرے آفس میں ہر پی سی کی مونیٹرنگ ہو رہی ہے - ہم کون کون سی ویب سائٹ پر جاتے ہیں ایم ایس این یا پھر یاہو استعمال کرتے ہیں کہ نہیں کرتے ہیں تو کتنا وغیرہ وغیرہ - اور میں آفس میں نیا ہوں اس لئے میں موقع نہیں دینا چاہتا کہ کوئی کچھ کہے - یہی وجہ ہے کہ میں یاہو پر نہیں مل سکتا- پھر بھی آپ میرا آئی ڈی رکھیں اور اپنا مجھے دیں شائد کبھی موقع ملے تو ہم ضرور یاہو پر بات کریں گے-
میرا آئی ڈی
(ای میل ایڈریس حذف)
آپ بھی اپنا آئی ڈی مجھے میل کریں یا پھر یہیں پر جواب میں دیں-
 

باسم

محفلین
کلک ایکس پی پر دوبارہ انسٹال کیا مگر سائٹ کی جنریٹ نہیں ہورہی
کوئی اس کا حل بتا دے
 

فاتح

لائبریرین
کلک ایکس پی پر دوبارہ انسٹال کیا مگر سائٹ کی جنریٹ نہیں ہورہی
کوئی اس کا حل بتا دے

میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا کیوں کہ جو کی جینریٹر نیٹ پر میسر ہے وہ ٹھیک نہیں۔
میں نے شاکر القادری صاحب سے رابطہ کیا اور انہوں نے از راہ شفقت مجھے بھی وہ منتر سکھا دیا۔ آپ شاکر صاحب سے یا مجھ سے بذریعہ ذپ رابطہ کیجیے۔:)
 
Top