خبر۔ صدام حسین زندہ ہے۔۔۔

دل مضطر

محفلین
صدام حسین اور ان کے بیٹے زندہ ہیں‘ مصری مصنف کا دعویٰ
اپنے دعویٰ کو سچ ثابت کرنے کیلئے 147 ثبوت موجود ہیں‘ انیس الدغیدی کا اپنی کتاب میں انکشاف
قاہرہ (آئی این پی) مصر کے ایک مصنف انیس الدغیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدام حسین اور ان کے بیٹے زندہ ہیں جبکہ ان کی جگہ ان کے ہم شکل میخائل رمضان کو پھانسی دی گئی ہے ۔ عرب ٹی وی کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ کے ایک مصنف انیس الدغیدی نے اپنی کتاب امریکہ کا جھوٹ اور کھیل کی خفیہ باتیں میں دعویٰ کیا ہے کہ صدام حسین زندہ ہیں اور انہیں پھانسی نہیں دی گئی نہ ہی وہ گرفتار کئے گئے معزول صدر کے بیٹے بھی زندہ ہیں انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اپنے دعوے کی سچائی کے لئے 147 دلائل ہیں جو تصاویر اور دستاویزات پر مبنی ہیں۔ مصنف نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ صدام حسین سے مشابہت رکھنے والے شخص میخائل رمضان کو عراق پر حملے سے قبل صدام کی مادری زبان کرد سکھائی گئی اور اسے صدام کی عادات و حرکات سے مکمل واقفیت دی گئی اور آخر میں اس کے چہرے کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد وہ صدام سے مشابہہ ہوگیا آپریشن میں جرمنی کے ڈاکٹ رہالموٹ ریڈل اور عراقی ڈاکٹر ایاد جہاد الاسدی نے 2لاکھ پچاس ہزار ڈالرز کے عوض حصہ لیا۔ مصنف کی کتاب 363 درمیانے سائز کے صفحات پر مشتمل ہے جس میں صدام کی مختلف تصاویر اور دستاویزات شائع کی گئی ہیں۔
 

دوست

محفلین
یہ بھی موج ہی ہوجائے گی۔
بی بی سی بھی ایسی ہی خبر شائع کرچکا ہے شاید پہلے۔
 
Top