خاتون نے انتہائی محبت کرنے، اور کبھی نہ لڑنے والے شوہر سے طلاق مانگ لی

آصف اثر

معطل
متحدہ عرب امارات کے ایک شہر فجیرہ میں مقامی عدالت میں خلع کا ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون نے اپنے شوہر سے صرف اس بات پر علیحدگی کا تقاضہ کیا ہےکہ اس کا شوہر اس سے بے حد محبت کرتا ہے، جھگڑا نہیں کرتا، گھر کی صفائی کرتا ہے اور ساتھ میں کھانا بھی پکاتا ہے۔
خاتون نے کہا ہے کہ شادی کو ایک برس بیت گیا ہے اور شوہر نے اس سے ایک مرتبہ بھی تلخ کلامی نہیں کی اور اسی رویے سے اس کی زندگی ’جہنم‘ بن کر رہ گئی ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس رویے سے وہ گھٹ کر رہ گئ ہیں اور وہ اس کی بے پناہ محبت برداشت نہیں کرسکتیں۔

یہ مقدمہ الفجیرہ کی شرعی عدالت میں داخل کیا گیا ہے جہاں عدالت کے سامنے خاتون نے کہا، ’ وہ مجھ پر کبھی شور نہیں کرتا اور نہ ہی میری کوئی بات رد کرتا ہے۔‘ خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر کبھی کبھی اس کے لیے کھانا بھی تیار کرتا ہے۔
’ میں لڑائی کو ترس گئی ہوں لیکن یہ ناممکن ہے کیونکہ میرا رومان پسند شوہر ہمیشہ مجھے معاف کردیتا ہے اور مجھ پر تحفوں کی بارش کرتا ہے،‘ خاتون نے مزید کہا۔ خاتون نے کہا کہ وہ حقیقی مباحثہ چاہتی ہیں نہ کہ اطاعت گزار سے بھرا شوہر درکار ہے۔ خاتون نے یہ بھی کہا کہ اس نے اپنے شوہر کو وزن کم کرنے کو کہا تو وہ غذا کے بارے میں انتہائی محتاط ہوگئے اور ورزش کرنے لگا اور اس دوران شوہر کے پاؤں پر فریکچر بھی آگیا۔

شرعی عدالت میں خاتون کے شوہر نے کہا کہ عدالت ان کی بیوی کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا کہے۔ شوہر کا اصرار تھا کہ ایک سال میں شادی اور تعلقات کا فیصلہ کرنا درست نہیں اور ہر کوئی اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے اور اسے بھی موقع دیا جائے۔ عدالت نے پہلی سماعت کے بعد اگلی تاریخ دیتے ہوئے دونوں فریقین سے درخواست کی ہے کہ وہ باہمی طور پر اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

خاتون نے انتہائی محبت کرنے، اور کبھی نہ لڑنے والے شوہر سے طلاق مانگ لی - ایکسپریس اردو
 

جاسم محمد

محفلین
۔ شوہر کا اصرار تھا کہ ایک سال میں شادی اور تعلقات کا فیصلہ کرنا درست نہیں اور ہر کوئی اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے اور اسے بھی موقع دیا جائے۔
شوہر غالبا دوسری شادی کی اجازت لینے کیلئے بیگم کے پاؤں دھو دھو کر پیتا ہے :)
 
Top