حکیم خالد کی تحریر ’’آپ تھکے تھکے کیوں ہیں؟‘‘کا ماہنامہ عبقری اگست میں سرقہ۔۔۔

فرحت کیانی

لائبریرین
ہاہاہاہاہا
اس پورے مراسلے میں جس جملے کو پڑھ کر ہنسی کو بریکیں لگانا مشکل ہو گیا وہ تھا
ویسے بھی 'Be Pakistani, Buy Pakistani' پر یقین رکھتے ہوئے القابات مغرب سے درآمد کر لیں۔
:openmouthed:
کہتی ہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے۔ :openmouthed:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
صادق ہوں اپنے قول میں فرحتؔ خدا گواہ
ویسے آپ کا تخلص غالب کا ہم وزن ہونے کے باعث آپ کو تو غالب کے اشعار چرانے کے لیے زیادہ جتن بھی نہین کرنا پڑے گا۔
واقعی۔ یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں تھا۔ چلیں جی میری تو اس میگزین میں جگہ پکی ہو گئی۔ محفل والوں کا کلام یا نثر چرائی تو پکڑے جانے کا امکان ہے۔ غالب چچا والا آئیڈیا اچھا ہے۔ بھتیجی کا اتنا تو حق بنتا ہی ہے ناں :angel:
تجویز کا شکریہ۔ جواب عرض کے طور پر 'ایک کی قیمت میں تین' والی آفر :jokingly:
 

فاتح

لائبریرین
واقعی۔ یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں تھا۔ چلیں جی میری تو اس میگزین میں جگہ پکی ہو گئی۔ محفل والوں کا کلام یا نثر چرائی تو پکڑے جانے کا امکان ہے۔ غالب چچا والا آئیڈیا اچھا ہے۔ بھتیجی کا اتنا تو حق بنتا ہی ہے ناں :angel:
تجویز کا شکریہ۔ جواب عرض کے طور پر 'ایک کی قیمت میں تین' والی آفر :jokingly:
تین تو محفل والوں کے لیے ہی کم پڑ جائیں گے۔۔۔ چلیں یوں کر لیں کہ محفل محفل والے مفت میں لال نیلے کروا سکتا ہوں اور باہر والوں کے لیے ایک کی قیمت میں تین۔۔۔ کیا خیال ہے؟ :unsure:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
تین تو محفل والوں کے لیے ہی کم پڑ جائیں گے۔۔۔ چلیں یوں کر لیں کہ محفل محفل والے مفت میں لال نیلے کروا سکتا ہوں اور باہر والوں کے لیے ایک کی قیمت میں تین۔۔۔ کیا خیال ہے؟ :unsure:
ٹھیک ہے۔ اب اتنا تو کیا جا سکتا ہے ۔ آپ لسٹ فائنل کر لیں :) ۔ میں غالب چچا کا کلام کھنگال لوں۔ ویسے تو میں خود بھی بہت کچھ لکھ سکتی ہوں۔ وہ تو غالب کی آمد اس دنیا میں پہلے ہو گئی تو میرے سارے خیالات پر انہوں نے پہلے ہی قبضہ جما لیا۔ تو دوبارہ وقت اور کوشش کیوں ضائع کی جائے۔ :idea:
 

فاتح

لائبریرین
ٹھیک ہے۔ اب اتنا تو کیا جا سکتا ہے ۔ آپ لسٹ فائنل کر لیں :) ۔ میں غالب چچا کا کلام کھنگال لوں۔ ویسے تو میں خود بھی بہت کچھ لکھ سکتی ہوں۔ وہ تو غالب کی آمد اس دنیا میں پہلے ہو گئی تو میرے سارے خیالات پر انہوں نے پہلے ہی قبضہ جما لیا۔ تو دوبارہ وقت اور کوشش کیوں ضائع کی جائے۔ :idea:
بالکل بالکل آپ بجا فرماتی ہیں۔۔۔ دوبارہ پہیہ ایجاد کرنے کا کیا فائدہ!
لسٹ فائنل ہے۔۔۔ یہی کوئی بیس محفلین کے نام نکلے ہیں اب تک
 

hakimkhalid

محفلین
حکیم صاحب اپ بات دل پر لے گئے ہیں۔ یہ تحریر ایسی کوئی خاص تو نہیں۔ ایسی باتیں تو بچے بچے کو پتہ ہیں۔ اگر یہ دھرادی جاویں تو کیا سرقہ کیاورقہ۔ یعنی سورج مشرق سے نکلتا ہے۔ یہ بات ہر ایک تو پتہ ہے ۔ عام ہے۔ لہذا اگر کوئی دھرادے تو کوئی سرقہ نہیں ۔جانے دیں لوگوں کو فائدہ اٹھانے دیں ۔ اب یہ بھی کیا کہ اس فورم پر اکر شور کررہے ہیں۔ اپنا ہی قد کم کررہے ہیں۔ کوئی اور نئی چیز لکھیں اورلکھتے رہیں

شکر خدا کا ۔۔۔۔۔۔کوئی تو ناقد نکلا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ورنہ ۔۔۔۔۔۔جانبداری کا الزام عائد ہو جاتا ہماری اردو محفل پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایچ اے خان صاب۔۔۔۔۔۔۔۔آپ نے غور نہیں کیا ۔۔۔۔۔یہ ایک بچے کی ہی تحریر ہے۔۔۔۔۔اٹھارہ سال کا بچہ ہی تو ہوتا ہے بابا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انہی باتوں کو ہو بہو لکھنا ’’نقل‘‘ اور اپنے الفاظ میں ڈھالنا’’عقل‘‘ کہلاتا ہے۔۔۔۔دل پہ تو لیتا ہے وہ فرد ۔۔۔جس کی محنت کوئی اپنے کھاتے میں ڈالے۔۔۔۔کسی کی محنت اپنے کھاتے میں ڈالنا غیر مناسب ہے۔۔۔۔۔۔جس کی مذہب و اخلاق اجازت نہیں دیتا۔۔۔۔خیر جب تک ’’حوصلہ شکن ‘‘ موجود نہ ہوں ۔۔۔۔۔۔۔حوصلہ افزائی کرنے والوں کی قدر نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر آپ پاکستانی میڈیا کا ادراک رکھتے ہیں تو گذشتہ تیس سال کی فائلیں کھنگالیں ۔۔۔۔۔۔۔نئی سے نئی چیزیں لکھنے کے حوالے سے کم از کم چھ ہزار تحریریں ملیں گی ۔۔۔۔میرے حوالے سے۔۔۔۔۔آپ کو۔۔۔۔۔باقی ہمارا قد ہے ہی کہاں جو مزید کم ہو گا۔۔۔خاک ہیں ہم اور خاک میں چلے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزید تفصیلی جواب دیا جا سکتا ہے ۔۔۔۔۔لیکن میں آپ کی حوصلہ شکنی نہیں کرنا چاہوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شکریہ حکیم صاحب
بس اپ سے لوگوں کا فائدہ ہی ہونا چاہیے۔ اپ کا قد مزید بڑھے گا انشاللہ۔ کرنے لینے دیں سرقہ اگر کسی نے کرلیا ہے اور چھاپ بھی دیا ہے۔ یہ درست ہے کہ کسی کی محنت اپنے کھاتے میں ڈالنا درست نہیں مگر جب چھپے گا اورلوگ فائدہ اٹھائیں گے تو اپ کو ثواب ملے گا۔ آصل فائدہ اپ ہی کا ہوگا
ایک چھوٹی مثال ہے۔ کہ ہماری تحاریر اسلام کے بارے میں اور تراجم ہماری ویب سائٹ پر پڑے ہیں۔ہزاروں لوگ بغیر ریفرنس کے اپنے بلا گ پر استعمال کرتے ہیں۔ ہزاروں لوگ پڑھتے ہیں۔ اگر وہ فائدہ اٹھاتےہیں تو اصل ثواب تو ہمارا ہی ہوا۔ یہی ہمارا مقصد ہونا چاہیے کہ لوگ فائدہ آٹھائیں۔ اپ کو ریکونائز کرنے اورکرانے والا کربھی لے گا اور کروابھی لگے اور اپ کو بڑھ کر صلہ بھی مل جائے گا۔ بس نیت ٹھیک ہونی چاہے۔
 

hakimkhalid

محفلین
شکریہ حکیم صاحب
بس اپ سے لوگوں کا فائدہ ہی ہونا چاہیے۔ اپ کا قد مزید بڑھے گا انشاللہ۔ کرنے لینے دیں سرقہ اگر کسی نے کرلیا ہے اور چھاپ بھی دیا ہے۔ یہ درست ہے کہ کسی کی محنت اپنے کھاتے میں ڈالنا درست نہیں مگر جب چھپے گا اورلوگ فائدہ اٹھائیں گے تو اپ کو ثواب ملے گا۔ آصل فائدہ اپ ہی کا ہوگا
ایک چھوٹی مثال ہے۔ کہ ہماری تحاریر اسلام کے بارے میں اور تراجم ہماری ویب سائٹ پر پڑے ہیں۔ہزاروں لوگ بغیر ریفرنس کے اپنے بلا گ پر استعمال کرتے ہیں۔ ہزاروں لوگ پڑھتے ہیں۔ اگر وہ فائدہ اٹھاتےہیں تو اصل ثواب تو ہمارا ہی ہوا۔ یہی ہمارا مقصد ہونا چاہیے کہ لوگ فائدہ آٹھائیں۔ اپ کو ریکونائز کرنے اورکرانے والا کربھی لے گا اور کروابھی لگے اور اپ کو بڑھ کر صلہ بھی مل جائے گا۔ بس نیت ٹھیک ہونی چاہے۔
محترم ایچ اے خان صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔چور کا ساتھ دینا کیا مناسب ہے؟؟؟ محض اس لئے کہ چوری کی اشیا سے دوسروں کو فائدہ پہنچے؟؟؟۔۔۔۔۔۔۔یہ تالے شالے لگانے کی کیا ضرورت ہے ۔۔۔۔دوسروں کے استفادہ کےلئے سب کچھ کھلا چھوڑ دیا جائے کیا ؟؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایسا کسی بھی معاشرے میں بمشکل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔بحث میں پڑے بغیر درج ذیل پر غور کیجئے۔۔۔۔۔۔۔
شرعی طور پر یہ کسی طور جائز نہیں کہ کوئی اخبار ‘جریدہ یا ویب سائٹ کسی بھی علمی مواد کی نسبت اصل مالک کو چھوڑ کر کسی اور کی طرف کرے (ماسوائے ان کے جنھوں نے اپنے اس حق سےمستثنی کیا ہو یا معاوضہ لیا ہو)، کیونکہ علمی مواد کی نسبت کسی اور کی طرف کرنا جھوٹ اور دھوکہ ہے اور یہ اسلام میں حرام ہے۔ لہٰذا فکری ملکیت کے حق کا احترام ایک معنوی حق ہے۔ یہ صرف اس طرح ہے کہ اس کی نسبت صاحب حق کی طرف کی جائے۔ اس کا ہرگز یہ معنی نہیں کہ دوسروں کے لئے اس کی اجازت کے بغیر اس چیز سے استفادہ کرنا ممنوع ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی فرد اخبار رسالہ یا ویب سائٹ کسی بھی علمی مواد کو شائع کر سکتی ہے لیکن اس علمی مواد کو اپنے نام سے یا کسی اور نام سے منسوب نہیں کیا جا سکتا۔اگر اس تحریر کا اقتباس یا جزوی استفادہ کیا ہو تو مصادر و ماخذ میں درج کیا جانا ضروری ہے۔
 

hakimkhalid

محفلین
جی میں اپ سے متفق ہوں
میرا مدعا کچھ اور تھا جو ابھی اپ کی سمجھ میں نہیں ارہا۔ انشاللہ بعد میں اجائےگا
خان صاحب ۔۔۔۔۔الحمداللہ ۔۔۔۔میں آپ کا مدعا سمجھ چکا ہوں۔۔۔۔بچہ تھا ۔۔۔۔اب تو نہ سمجھیں ۔۔۔۔۔تاہم دل کو بچہ ہی رہنا چاہئے ۔۔۔ یہ ایک علیحدہ بات ہے۔۔۔۔
صدقہ جاریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔کی حد تک آپ کی بات سمجھ آتی ہے۔۔۔۔۔۔ثواب اور اجر ۔۔۔۔دنیا میں نہیں ۔۔۔۔۔صرف آخرت میں ۔۔۔۔۔۔یہ بھی سمجھ آ گیا۔۔۔۔بعض مرتبہ اللہ تعالٰی دنیا میں بھی اجر دے دیتے ہیں ۔۔۔۔اور آخرت کےلئے بھی بقایا رکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔یہ بھی سمجھ آ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن ۔۔۔۔۔ایسے معاملات ۔۔۔اصول نہیں بنائے جا سکتے ۔۔۔۔۔۔۔۔اصول وہی ہے جو اس سے قبل پوسٹ میں تحریر کر دئیے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

کامل خان

محفلین
کامل خان اپ کا سوال صرف شرارت پر مبنی لگتا ہے
کیسے؟ دراصل یہ بات میں نے پہلے بھی کہیں سنی ہے۔ مگر پوری طرح سے یاد نہیں۔ سوچ رہا تھا کہ شاید مکمل سیاق و سباق کے ساتھ معلومات مل جائے گی۔ ورنہ یوں یہ بات ہضم نہیں ہوتی کہ دنیا میں کوئ ایسی مچھلی بھی وجود رکھتی ہے۔
 
مچھلی سے وجود سے پہلے کچھ اور مچھلیوں پر یقین کرنا پڑتا ہے
مثلا ایسی مچھلی جو پکی ہوئی اور اور پر زندہ ہو کر خشکی پر چل کر واپس سمند ر میں چلی جاوے
 

hakimkhalid

محفلین
@حکیم صاحب اگر آپ ناراض نہ ہوں تو مجھ کم علم کیلئے اس واقعے کی وضاحت فرما دیں۔ پڑھ کر حیرت ہوئ کہ ایسی کونسی مچھلی ہے جو "جنات و انسانوں کا مہینوں سے پکا ہوا کھانا کھا جاتی ہے اور اس کی داڑھ گیلی نہیں ہوتی" ؟؟؟
کیا ایسی کسی مچھلی کا واقعی وجود ہے یا محض ایک حکایت مشہور ہے؟
عزیزامین
کامل خان صاحب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس استدلال میں حضرت سلیمان علیہ السلام کی تمام دنیا کی مخلوقات کی ضیافت کے واقعہ کی طرف اشارہ ہے۔۔۔۔۔جو قصص الانبیا (مطبوعہ الفیصل اردو بازار لاہور)صفحہ نمبر ۲۹۷پر مذکور ہے۔
خان صاحب ۔۔۔۔۔ناراضگی کیسی۔۔۔۔؟؟۔۔۔۔۔۔عقل کل نہیں ہوں۔۔۔۔۔۔استدلال میں کمی ہو سکتی ہے لیکن اس بات میں دو رائے نہیں ہو سکتیں کہ کوئی فرد تمام مخلوق کا رازق نہیں ہو سکتا ۔۔۔۔رازق صرف اور صرف اللہ تعالی ہی کی ذات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نکتہ ور

محفلین
میرا مضمون"آپ تھکے تھکے کیوں ہیں؟" اٹھارہ برس کی عمر میں تحریر کیا ۔۔۔ ۔۔۔ اب میری عمر چھیالیس کے قریب ہے ۔اس دوران یہ مضمون مختلف عنوانات سے روزنامہ جنگ ۔۔۔ نوائے وقت۔۔۔ مشرق۔۔امروز۔۔۔ مساوات۔۔۔ اسلام۔۔۔ ۔پاکستان۔۔۔ ۔خبریں۔۔۔ ۔اور ہفت روزہ فیملی۔۔۔ ماہنامہ راہنمائے صحت۔۔۔ ۔خواتین میگزین۔۔۔ ۔و پاک وہند کے کم و بیش اسی کے قریب اخبار وجرائد میں بیسیوں مرتبہ اشاعت پذیر ہو چکا ہے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
لیکن ماہ اگست ۲۰۱۲کے ماہنامہ عبقری میں لاہور کی سویرا حیدر کے نام سے باقاعدہ سرقہ ہوا ہے۔۔۔ ۔۔اس کی اطلاع ماہنامہ عبقری کو دی گئی ۔۔۔ لیکن چوری اور سینہ زوری کے مصداق ابھی تک اس حوالے سے وضاحت و اعتذار کی اشاعت ممکن نہیں ہو سکی ۔۔۔ بلکہ گفتگو میں متکبرانہ رویہ اپنایا گیا۔یہ مضمون کئی مرتبہ چوری ہوا لیکن ہر مرتبہ چوری ہونے والے اخبار یا جریدے نے اس کی وضاحت و اعتذار شائع کیا ۔۔۔ ۔۔پہلی مرتبہ کسی ڈھیٹ قسم کے جریدے سے واسطہ پڑا ہے جو وضاحت کی اشاعت سے انکاری ہے۔۔دعوی کیا جاتا ہے کہ ماہنامہ عبقری جنات بھی پڑھتے ہیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔لیکن افسوس کہ جنات بھی ایڈیٹر عبقری کو وضاحت شائع کرنے پر مجبور نہ کر سکے ۔۔۔ ۔۔اگرچہ قانونی کاروائی اس کا حل ہے ۔۔۔ ۔۔لیکن اس سے اپنی علمی و دیگر سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔لہذا صرف اخلاقی طور پر مطعون کرنے کےلئے اردو محفل اور دیگر تمام ذاتی ویب سائٹس پر مکمل ثبوت کے ہمراہ یہ تحریر شائع کی جارہی ہے۔۔۔ ۔۔۔
حکیم صاحب! مجھے قطعی طور پر معلوم نہ تھا کہ آپ اردو محفل پر موجود ہیں۔ میں اردو سیارہ کی وساطت سے محض آپ کے بلاگ کا چکر لگایا کرتا تھا لیکن جب یہ محسوس کیا کہ آپ کے بلاگ پر زیادہ تر مضامین بی بی سی اردو کی نقل ہوتے ہیں تو یہ سوچ کر چکر لگانا چھوڑ دیا کہ "سانوں کی"۔
آج میں فورم کا طب و صحت کا زمرہ دیکھتے ہوئے اس کوٹ کردہ عبارت پر پہنچا تو احساس ہوا کہ اب یہ معاملہ سانوں کی سے آگے بڑھ گیا ہے لہذا اخلاقی طور پر اس بات کی وضاحت آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ کے بلاگ اور بی بی سی اردو میں کیا تعلق ہے؟
ثبوت کے طور پر صرف دو مضامین کے ربط دے رہا ہوں
موٹاپا سے وٹامن ڈی کی کمی ہو سکتی ہے
بی بی سی اردو
بلاگ حکیم خالد
’28 فیصد طالبات ایچ آئی وی کا شکار‘
بی بی سی اردو
بلاگ حکیم خالد
 
کچھ دن پہلے میری ایک عزیزہ کراچی سے آئیں تھی
تو ان کےلیئے میں نے جب عبقری والوں سے وقت لینا چاہا تو پتا چلا کہ اگلے چھ مہینے تک کوئی وقت نہیں ہے
پھر مجبوراً میں نے طریقہ پاکستانی کے تحت سفارش لگائی تو دو دن بعد کا وقت ملا
حکیم طارق محمود صاحب واقعی میں بہت قابل حکیم ہیں
لیکن وہ زیادہ تر اپنے کمرے میں ہی ہوتے ہیں ۔۔۔
میں ان کی حمایت نہیں کر رہا جو میرا ذاتی تجربہ ہے وہ بیان کر رہا ہے ہوں
باقی اللہ ہی جانے کون بشر ہے
باباجی ساڈا منہ نا کھلواؤ۔۔۔۔۔۔ جے گر اے منی کھل گیا تے فیر ہلا لا لا لا
باباجی یہ حکیم بہت بڑا فراڈ ہے نام جس کا حکیم طارق مجذوبی ہے۔
 

باباجی

محفلین
باباجی ساڈا منہ نا کھلواؤ۔۔۔ ۔۔۔ جے گر اے منی کھل گیا تے فیر ہلا لا لا لا
باباجی یہ حکیم بہت بڑا فراڈ ہے نام جس کا حکیم طارق مجذوبی ہے۔
کچھ تو بتائیں جناب
کیونکہ میں نے اب تک جو لوگ دیکھے ہیں وہ بہت متاثر ہیں عبقری والوں سے
 
Top