حکیم اللہ محسود کے بھائی اور چچا نے ہتھیار ڈال دئیے

حکیم اللہ محسود کے بھائی اور چچا نے ہتھیار ڈال دئیے

سابق طالبان سربراہ حکیم اللہ محسود کے بھائی اعجاز محسود اورچچا خیر محمد نے رضاکارانہ طورپر اپنے آپ کو سیکورٹی فورسزکے حوالے کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکیم اللہ محسود کے بھائی اعجاز محسود اورچچا خیر محمد سمیت چند طالبان کمانڈرزنے ہفتہ کی رات کو کرم ایجنسی میں اپنے اپ کو مقامی سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کردیا۔ذرائع کے مطابق اپنے آپ کو حوالگی کے بعد تمام افرادکو ضلع ہنگوکے علاقہ ٹل میں سیکورٹی فورسز کے ایک قلعہ میں منتقل کردیاگیا،بتایاگیا ہے کہ افغان سرحد کے قریب حکیم اللہ محسود کے بھائی اورچچا نے چند کمانڈروں سمیت شہیدانو ڈنڈ کے علاقے میں اپنے آپ کو سیکورٹی حکام کے حوالے کیا تاہم یہ فوری معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ لوگ افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے یا اسی علاقے میں پھررہے تھے اورکہیں چھپے ہوئے تھے۔ سیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ کرم ایجنسی میں افغان سرحد کو ہفتے کی شام کو کھولا گیا تھا ۔یہ سرحدی پوائنٹ بھی طورخم پر کشیدہ حالات کی وجہ سے بند کردیاگیا تھا۔
http://search.jang.com.pk/print/123121-todays-print
 
سید عمران

محفلین
بعض لوگ کُرّم ایجنسی کو کَرَم ایجنسی جبکہ لکی مروت کو انگریزی والا لکّی اور اردو والا مُرَوّت پڑھتے ہیں۔۔آخر کیوں؟؟؟
:confused1::confused1::confused1:
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
حکیم اللہ محسود کے بھائی اور چچا نے ہتھیار ڈال دئیے

سابق طالبان سربراہ حکیم اللہ محسود کے بھائی اعجاز محسود اورچچا خیر محمد نے رضاکارانہ طورپر اپنے آپ کو سیکورٹی فورسزکے حوالے کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکیم اللہ محسود کے بھائی اعجاز محسود اورچچا خیر محمد سمیت چند طالبان کمانڈرزنے ہفتہ کی رات کو کرم ایجنسی میں اپنے اپ کو مقامی سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کردیا۔ذرائع کے مطابق اپنے آپ کو حوالگی کے بعد تمام افرادکو ضلع ہنگوکے علاقہ ٹل میں سیکورٹی فورسز کے ایک قلعہ میں منتقل کردیاگیا،بتایاگیا ہے کہ افغان سرحد کے قریب حکیم اللہ محسود کے بھائی اورچچا نے چند کمانڈروں سمیت شہیدانو ڈنڈ کے علاقے میں اپنے آپ کو سیکورٹی حکام کے حوالے کیا تاہم یہ فوری معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ لوگ افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے یا اسی علاقے میں پھررہے تھے اورکہیں چھپے ہوئے تھے۔ سیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ کرم ایجنسی میں افغان سرحد کو ہفتے کی شام کو کھولا گیا تھا ۔یہ سرحدی پوائنٹ بھی طورخم پر کشیدہ حالات کی وجہ سے بند کردیاگیا تھا۔
http://search.jang.com.pk/print/123121-todays-print
(y)
 
طالبان کمانڈروں کا ہتھیار ڈالنا ایک احسن اقدام ہے۔ اس طرح طالبان دہشتگردی چھوڑ کر ، راہ راست پر آکراور پر امن طریقہ سے اپنے حقوق کے حصول کے لئے جمہوری جدوجہد کر سکتے ہیں۔ اچھا ہوا طالبان کو احساس ہوا کہ دہشتگردی، بے گناہوں کا ناحق خون بہانا اور خودکش حملے خلاف اسلام اور حرام ہیں اور ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے کام کرنا ہی صحح اور اہم ہے۔اس سے دیگر دہشتگردوں کو بھی تحریک ملے گی اور ان کو بھی احساس ہو گا کہ ملک و قوم کے خلاف لڑنا درست قدم نہ ہے اور یہ کہ وہ وہ بھی ہتھیار ڈال کر قومی سیاسی دہارے میں شامل ہو کر اپنے ملک اور قوم کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں اور اپنے جائز حقوق کےحصول کےلئے بہتر جدوجہد کر سکتے ہیں۔ صبح کا بھولا شام کو گھر واپس آجائے تو اسے بھولا نہ کہنا چاہئیے​
 
اکمل زیدی

محفلین
طالبان کمانڈروں کا ہتھیار ڈالنا ایک احسن اقدام ہے۔ اس طرح طالبان دہشتگردی چھوڑ کر ، راہ راست پر آکراور پر امن طریقہ سے اپنے حقوق کے حصول کے لئے جمہوری جدوجہد کر سکتے ہیں۔ اچھا ہوا طالبان کو احساس ہوا کہ دہشتگردی، بے گناہوں کا ناحق خون بہانا اور خودکش حملے خلاف اسلام اور حرام ہیں اور ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے کام کرنا ہی صحح اور اہم ہے۔اس سے دیگر دہشتگردوں کو بھی تحریک ملے گی اور ان کو بھی احساس ہو گا کہ ملک و قوم کے خلاف لڑنا درست قدم نہ ہے اور یہ کہ وہ وہ بھی ہتھیار ڈال کر قومی سیاسی دہارے میں شامل ہو کر اپنے ملک اور قوم کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں اور اپنے جائز حقوق کےحصول کےلئے بہتر جدوجہد کر سکتے ہیں۔ صبح کا بھولا شام کو گھر واپس آجائے تو اسے بھولا نہ کہنا چاہئیے
مشکل ہے . . . . یہ لوگ سدھرنے والے نہیں . . .
 
Top