حکومت کا وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانےکا فیصلہ

جاسم محمد

محفلین
حکومت کا وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانےکا فیصلہ

ویب ڈیسک
29 مارچ ، 2021
249634_2289228_updates.jpg

فوٹو: فائل

حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑنےکی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حفیظ شیخ کی جگہ حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان دیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ آج اپنے دفتر بھی نہیں آئے جب کہ ان کو ہٹانےکا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کردیا جائےگا۔
 

شمشاد

لائبریرین
خان صاحب اٹھا پٹخ خوب کرتے رہتے ہیں۔ ادھر سے اٹھا کر ادھر اور اُدھر سے اٹھا کر ادھر۔
 

جاسم محمد

محفلین
خان صاحب اٹھا پٹخ خوب کرتے رہتے ہیں۔ ادھر سے اٹھا کر ادھر اور اُدھر سے اٹھا کر ادھر۔
حفیظ شیخ کو وزارت سے ہٹا دیا گیا۔
ایک مرتبہ پھر پٹواریوں نے اس پر جھوٹ کے محل تعمیر کرنا شروع کردیئے۔ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ حفیظ شیخ کو ہٹانے کی ضرورت کیوں آن پڑی؟
عمران خان نے حفیظ شیخ کا تقرر پہلے ایک مشیر کے طور پر کیا تھا اور وہ کابینہ کی میٹنگز اٹینڈ کیا کرتا تھا۔
اس پر اپوزیشن جماعتوں نے عدالت میں رٹ دائر کردی جس پر عدالت نے رولنگ دی کہ مشیر کابینہ کی میٹنگ اٹینڈ نہیں کرسکتے۔
چنانچہ عمران خان نےدسمبر 2020 میں حفیظ شیخ کو آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت وفاقی وزیر تعینات کردیا۔ اس آرٹیکل کی رُو سے حفیظ شیخ کو چھ ماہ کے اندر اندر پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہونا تھا۔ مارچ کے پہلے ہفتے میں ہونے والے سینیٹ کے الیکشن میں حفیظ شیخ سینیٹر منتخب نہ ہوسکا، چنانچہ اب حفیظ شیخ کے پاس صرف 2 ماہ بچے تھے اور اس نے جون کے پہلے ہفتے میں ہر صورت اپنا عہدہ آئین کے تحت چھوڑنا تھا۔
اگلے مہینے سے وزارت خزانہ اگلے مالی سال کا بجٹ تیار کرنا شروع کردے گی، جون کے پہلے ہفتے میں بجٹ پیش ہونا ہے اور عین اس وقت وزیرخزانہ اگر اپنا عہدہ چھوڑ دے تو یہ مناسب نہ ہوتا۔ ویسے بھی نئے وزیرخزانہ کیلئے یہ بہتر ہوتا کہ وہ بجٹ کی تیاری کے وقت چارج سنبھال لے، اسی لئے حفیظ شیخ کو ہٹا کر حماد اظہر کو وزارت خزانہ دے دی گئی تاکہ وہ فوکسڈ ہو کر بجٹ کی تیاری کرسکے۔
یہ تھی ساری بات، لیکن پٹواری اس پر افسانے گھڑ کر خوش ہورہے ہیں ۔ ۔ ۔
پوری انسانی تاریخ میں اتنا جھوٹ کسی ایک قوم یا قبیلے نے نہیں پھیلایا ہوگا جتنا جھوٹ پٹواری، ڈیزلیوں نےپچھلے ڈھائی سال میں پھیلایا ہے۔
باباکوڈا
 
Top