حکومت کا جمعہ کو اسرائیل کے خلاف یوم احتجاج منانے کا فیصلہ

ابن توقیر

محفلین
جمعہ کو احتجاج تاریخی فیصلہ لگ رہا ہے کیونکہ پہلے جمعہ نون لیگ پر بھاری تھا اب اسرائیل کی باری۔
ہاں یاد آیا کہ جمعہ والے دن ہی احتجاج کرکے ہندوستان کو گھٹنے ٹیکنے پر بھی مجبور کیا گیا تھا نا۔
 
زیک

مسافر
سوچا تھا یہاں اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم کی بات ہو رہی ہو گی لیکن یہاں تو اس سے بڑے ظالم و مظلوم بیٹھے ہیں
 
جاسم محمد

محفلین
ماشاء اللہ
یہ واحد بندہ ہے جو اپنی ہی بنائی ہوئی لڑی کا موضوع ٹرولنگ سے بدل سکتا ہے۔
سوچا تھا یہاں اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم کی بات ہو رہی ہو گی لیکن یہاں تو اس سے بڑے ظالم و مظلوم بیٹھے ہیں
جب میں نے لڑی بنائی تھی اس وقت ایکسپریس نیوز ویب سائٹ پر خبر شہباز شریف کے حوالہ سے تھی۔ اسے بعد میں کسی مدیر نے اپڈیٹ کیا ہے۔ مجھے بھی کافی حیرت ہوئی جب یہاں فلسطین کے حوالہ سے پہلا مراسلہ آیا۔ :)
 
حکومت ان الزامات کا یہیں سامنا کر رہی ہے۔ مسئلہ وہ لوگ ہیں جن پر الزام ہے، عدالتوں میں کیس چل رہے ہیں یا عدالت سے سزا یافتہ ہیں، وہ بھی ملک سے بھاگنے کی کوششوں میں ہیں۔
مطلب کیا حکومت باہر بھاگ جائے۔ کیا عجب منطق ہے شریفین پر طنز کرنے کے لئے۔ عرض ہے کہ انہوں نے بھی کنگرو کورٹس ادھر ہی بھگتی تھیں وہ تو جب ایک کمظرف ذاتی دشمنی پر اتر آیا اور جیل میں تاریں کاٹنے لگا اور علاج کی سہولتیں بھی نہ دینا چاہتا تھا تو ایسے جوفروش گندم نما سے تو بچنا ہی چاہئے۔
ایک مستری کو کسی نے کہا کہ دیوار ٹیڑھی بنائی ہے وہ پلٹ کر بولا تیرا بیٹا پچھلے سال چرس پیتا پکڑا گیا تھا
بھائی کرپشن کا یہ جواز کے ہم یہیں ہیں وہ لندن انتہائی بوداہے
 
جاسم محمد

محفلین
بھائی کرپشن کا یہ جواز کے ہم یہیں ہیں وہ لندن انتہائی بوداہے
ماشاء اللہ۔ ادھر حکومت پر الزام اور ادھر کرپشن ثابت۔ دوسری طرف نواز شریف سزا یافتہ مجرم ثابت، مگر کینگرو کورٹس سے بچنے کیلئے لندن بھاگنا پڑا۔ کیا منطق ہے
 
ماشاء اللہ۔ ادھر حکومت پر الزام اور ادھر کرپشن ثابت۔ دوسری طرف نواز شریف سزا یافتہ مجرم ثابت، مگر کینگرو کورٹس سے بچنے کیلئے لندن بھاگنا پڑا۔ کیا منطق ہے
لایعنی سے گریز کریں۔ جب کینگرو کورٹ ہے تو سزا یافتہ ہونا نہ ہونا براپر ہے۔۔۔بلکہ سیاستدان کا سزا یافتہ ہونا اسکی فوجی مافیا سے بغاوت کی سند ہے۔۔۔
 
آپ کا اسحاق ڈالر بھی تو وزیر خزانہ ہوتے ہوئے لندن بھاگ گیا تھا۔ وہ سب بھول گئے؟
ایک مستری کو کسی نے کہا کہ دیوار ٹیڑھی بنائی ہے وہ پلٹ کر بولا تیرا بیٹا پچھلے سال چرس پیتا پکڑا گیا تھا
کلاسک ایڈ ہومینیم
 
وہی کنگرو کورٹس جب نواز شریف کو علاج کے نام پر لندن بھگا دیں تو سرخرو کورٹس بن جاتی ہیں
پھر بھی کینگرو رہتی ہیں اصل ضمانت جی ایچ کیو سے ہی اپروو ہوتی ہے یہ جج تو پڑھ کر سناتے ہیں۔ آپ اگر پاک سیاست کی یہ ابجد بھی نہیں جانتے تو آپ کو کیا مسئلہ ہے اتنا وقت کیوں برباد کرتے ہو۔۔۔ یا تو سمجھو پاور پالیٹکس کو یا پھر ہمارا وقت مت ضائع کرو۔۔ باٹم لائن یہ ہے کہ ان عالتوں کے فیصلے نہ نواز شریف کی معصومیت اور نہ جرم کو ثابت کرتے ہیں، یہ فقط عدلیہ کے موم کی ناک، جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی ہونا مزید ثابت کرتے ہیں ہاں عمران خان کی بد دیانتی ضرور ثابت کرتے ہیں جس نے عدلیہ کی سازش سے اقتدار میں آنے کا دعوی کیا جاوید ہاشمی کے سامنے اور ویسا ہی ہوا
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top