حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

جاسم محمد

محفلین
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
ویب ڈیسک جمع۔ء 31 مئ 2019
1687818-petrolxx-1559327181-169-640x480.jpg

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے(فوٹو: فائل)

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا اور اس بار ساڑھے 4 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول 4 روپے 26 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 50 پیسے، مٹی کا تیل 1 روپے 69 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پٹرول 112.68 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 94.49 روپے، لائٹ ڈیزل 88.62 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 126.82 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق اضافہ کی گئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
 
Top