حکومت جلد آپریشن ختم کرنا چاہتی ہے، ضرب عضب پر ٹائم فریم دینا ممکن نہیں، وزیردفاع

حکومت جلد آپریشن ختم کرنا چاہتی ہے، ضرب عضب پر ٹائم فریم دینا ممکن نہیں، وزیردفاع

سیالکوٹ ( آئی این پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ضرب عضب پر ٹائم فریم دینا ممکن نہیں، حکومت آپریشن جلد ختم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام قبائلی علاقوں سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمہ تک آرمی آپریشن جاری رہے گا،متاثرین کی جلد بحالی اور واپسی حکومت کی ترجیح ہے۔ تاہم حکومت کوشش کرے گی کہ یہ ملٹری آپریشن جلد ختم کیا جا سکے تاکہ شمالی وزیرستان کے تمام متاثرین کی بحالی اور واپسی کا کام جلد مکمل کیا جا سکے۔ اتوا رکو یہاں اپنی رہائش گا ہ پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی دعائوں سے یہ آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آپریشن کے متاثرین کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کی ہر ممکن امداد کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ان متاثرین کی جلد بحالی اور ان کی واپسی حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ مادر وطن کے دفاع کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار کھڑی ہے۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=215363
 
Top