حکومتی مذکرات

گل زیب انجم

محفلین
میری تمام اہل علم و دانش احباب سے گزارش ہے کے آپ اپنی عقل سلیم کو برؤے کار لاتے ہوئے طالبان اور حکومت کے مابین مذکراتی عمل پر اپنی رائے کا اظہار کریں، یاد رہے اس رائے میں ذاتی عناد یا چپقلش کو رونق سطور نہ بنایا جائے ورنہ آپکی تحریر آپکی شایان شان نہ ہو گی۔
میری رائے
مذکراتی عمل ایسا عمل ہے اگر نشب و فراز کو سر کر کے اپنے مقصود تک پہنچ جائے تو خطہ پاکستان امن کا گہوارہ ثابت ہو سکتا ہے
 
محمداحمد

لائبریرین
گل زیب انجم صاحب،

گفتگو کا آغاز کرنے کا شکریہ۔

میری رائے میں حکومت کو مذاکرات اور آپریشن سے پہلے اپنی ترجیحات کا تعین کر لینا چاہیے۔ اب تک کے اقدامات سے تو یہ گمان ہوتا ہے کہ حکومت خود شش و پنج کا شکار ہے۔ اور ہر روز پرچی ڈال کر فیصلہ ہوتا ہے کہ مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے یا آپریشن کو۔

میری رائے میں پہلے طالبان سے مزید کسی دہشت گرد کاروائی نہ کرنے کا پکا وعدہ لیا جائے اور پھر مذاکرات شروع کیے جائیں۔ اگر طالبان وعدہ خلافی کے مرتکب ہوں تو پھر مذاکرات کے آپشن کو ہمیشہ کے لئے خدا حافظ کہہ کر آئینِ پاکستان کے مطابق کاروائی کی جائے اور اُن کو حتی الامکان کوشش کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

میری دانست میں یہ بات حکومت کی حالات و واقعات پر کمزور ہوتی گرفت کے علامت ہے کہ وہ کبھی مذاکرات اور کبھی آپریشن کے درمیان ڈگمگاتے رہتے ہیں۔
 
ماشا۶اللہ بہت پیاری رائے ہے دیکھتے ہیں باقی حلقہ احباب کیا کہتے ہیں
 
Top