حکمت کے کلمات

امیرالمومنین حضرت علیؑ مرتضیٰ کرم اللہ وجہہ ایک جگہ تشریف فرما تھے کہ ایک سائل نے آکر کچھ سوالات کئے۔

یا امیرالمومنین ! سخت چیز کیا ہے اور سخت ترین چیز ہے۔ ؟ قریب کیا ہے اور قریب ترین کیا ہے ؟ عجب کیا ہے اور عجب ترین کیا ہے ؟ واجب کیا ہے اور واجت ترین کیا ہے ؟

سخت چیز گناہ ہے۔ اور سخت ترین ، گناہ کے سبب ثواب کا ضائع ہو جانا ہے۔ آنے والا کل قریب ہے ، اور موت قریب ترین ہے۔ عجب شے یہ دنیا ہے اور عجب ترین تم لوگوں کی غفلت ہے۔ واجب توبہ ہے اور ترک گناہ واجب ترین ہے۔

وہ کیا چیز ہے جو آسمان سے بھی بڑی ہے ؟ وہ کیا شے ہے جو زمین سے زیادہ وسیع ہے ؟ وہ کیا ہے جو یتیم سے زیادہ ضعیف ہے ؟ وہ کیا شے ہے جو آگ سے زیادہ گرم ہے ؟ وہ کیا شے ہے جو برف (بارش کے اولے) سے زیادہ سرد ہے ؟ وہ کیا ہے جو سمندر سے زیادہ غنی ہے ؟ اور وہ کیا ہے جو پتھر سے زیادہ سخت ہے ؟

کسی بےگناہ پر بہتان باندھنا آسمان سے بھی زیادہ بڑا گناہ ہے۔ امر حق زمین سے زیادہ وسیع ہے۔ افواہ (جھوٹی خبر) یتیم سے بھی زیادہ کمزور و ضعیف ہوتی ہے۔ حِرص آگ سے بھی زیادہ گرم ہے۔ کنجوس و بخیل آدمی کے پاس حاجت لے جانا برف سے زیادہ ٹھنڈا ہے۔ قناعت پسند مرد سمندر سے زیادہ غنی ہوتا ہے۔ کافر کا دل پتھر سے بھی زیادہ سخت ہوتا ہے۔
 
Top