حکمت کا علم اور پیٹنٹ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیسبادی

محفلین
ایک دلچسپ خبر پڑھنے کو ملی جس میں بتایا گیا ہے کہ روایتی مشرقی طب کے علم کو مغربی جِناتی دوائیوں کی کمپنیوں کے پیٹنٹ کے جنون سے شدید خطرہ ہے۔ ہو گا یہ کہ یہ لوگ ان حکیموں کے نسخوں پر پیتنٹ لے لیں گے اور آپ لوگ جوشاندہ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھو گے۔ یہ ہنسنے کی بات نہیں۔ اگر ہنسنا ہی ہے تو امریکی پیٹنٹ آفس کے حالیہ برسوں میں دیے پیٹنٹوں پر ہنسو۔ دیکھو ebay کن باتوں پر پیٹنٹ لے رہا ہے۔ اب مغربی کمپنیوں کا منصوبہ یہ ہے کہ پیٹنٹ کے زریعہ دنیا پر حکمرانی کی جائے۔ ہمارے غلام حکمران تو ہر معاہدہ پر دستخط کر دیں گے، جس طرح wto پر کیے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکمت کا غیر شائع شدہ علم یونیکوڈ میں ویب پر شائع کیا جائے تا کہ prior art مانا جائے اور پیٹنٹ نہ لیا جا سکے۔ کوئی زیادہ گہرائی میں لکھنے کی ضرورت نہیں۔ یہ بتا دیا جائے کہ یہ چیز کیسا وسیع اثر رکھتی ہے ان امراض کے خلاف، وغیرہ وغیرہ۔
 

اجنبی

محفلین
خودہی سوال خودہی جواب

امریکہ کبھی حکیموں کے نسخے پیٹنٹ نہیں کرسکتا ، کرے گا بھی تو اپنے حکیموں کے
 

مہوش علی

لائبریرین
پیٹنٹ ہو یا نہ ہو یہ کام انٹر نیٹ کے لیے ہونا چاہیے۔

بہت اہم پراجیکٹ ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ ہماری پرانی نسل پھر بھی ان دیسی چیزوں کے خواص سے واقف ہے۔ مگر نئی نسل بالکل بیگانہ۔

والسلام۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
قدیر احمد نے کہا:
امریکہ کبھی حکیموں کے نسخے پیٹنٹ نہیں کرسکتا ، کرے گا بھی تو اپنے حکیموں کے

میں بھی اس طرح کی باتیں سن چکا ہوں۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ باسمتی اب کسی امریکی کمپنی کا پیٹنٹ ہے۔ یعنی اب کوئی پاکستانی یا انڈین کمپنی باسمتی کے نام سے چاول کا بزنس نہیں کر سکتی۔ ہم لوگوں کو شاید جدید پیٹنٹ سسٹم کے تاریک پہلو کا ادراک نہیں ہے، ایک طرف جہاں یہ انٹلکچوئل پراپرٹی کی حفاظت کو یقنی بناتا ہے وہاں اس کے ذریعے انٹلکچوئل پراپرٹی کے قبضہ گروپ بھی جنم لے رہے ہیں۔ بائی دا وے کئی تاریخی پیٹنٹ آپ کو یہاں بھی مل جائیں گے۔
 
سافٹ ویئر

ویسے سافٹ ویئر پیٹنٹ روکنے کے لئے تو بڑا شور مچا ہوا ہے۔ وہاں لوگ معاملے کو گہرائی کو سمجھ گئے ہیں شائد۔
 

جیسبادی

محفلین
سافٹوئیر پیٹنٹ ایک علیحدہ کڑی ہیں۔ اوپن سورسرس کی وجہ سے کافی مزاحمت ہے، مگر دوسرے علوم بالخصوص حیاتیات اور ادویات میں تو کھلے عام بدمعاشی چل رہی ہے۔ دنیا پر حکومت کا یہ نیا منصوبہ ہے جس میں صرف "IP" کی بنیاد پر لوگوں کو غلام بنایا جا سکتا ہے۔ ایسے بیج تیار ہو رہے ہیں جن کے پودوں کے بیج اگلی فصل کیلئے استعمال نہیں ہو سکتے۔ بیجوں پر پیٹنت ہونگے، کسان پیٹنٹ بھتہ دے کر ہر بار نیا بیج خریدے گا۔ عام فصلیں جو آپ آج دیکھتے ہیں حیاتیاتی جنگ کے زریعہ ختم کر دی جائینگی۔ GM فصلیں ہی چلیں گی۔
 
P پر آپ کا موقف

خاصہ خطرناک نقشہ پیش کیا ہے آپ نے۔ ویسے IP پر آپ کا موقف کیا ہے؟ کیا یہ واقعی کوئی پراپرٹی ہے۔

پچھلے دنوں یہ بھی مزیدار واقعہ ہوا تھا کہ آئی پوڈ پیٹنٹ کراتے ہوئے $M ایپل سے بازی لے گیا۔ میں واقعے کی تفصیل میں تو نہیں گیا مگر اس سے کچھ ان چیزوں کی absurdity کا اندازہ ہوا تھا ہے۔

GM فصلیں ۔ ۔ ۔ خوب!
 
بھائی جی یہ تو آپ نے کافی خوفناک نقشہ کھیچا ہے پیٹنٹ کا۔
ویسے صورتِ حال کچھ ایسی ہی ہے۔ یہ گورا بڑا ہی حرامی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
افتخار راجہ نے کہا:
بھائی جی یہ تو آپ نے کافی خوفناک نقشہ کھیچا ہے پیٹنٹ کا۔
ویسے صورتِ حال کچھ ایسی ہی ہے۔ یہ گورا بڑا ہی حرامی ہے۔

جی ہاں۔۔خاص طور پر جنرل نالج تو مسلمانوں کے خون کا پیاسا ہے۔۔۔ :pagaldil:
 

جیسبادی

محفلین
P پر آپ کا موقف

شارق مستقیم نے کہا:
خاصہ خطرناک نقشہ پیش کیا ہے آپ نے۔ ویسے IP پر آپ کا موقف کیا ہے؟ کیا یہ واقعی کوئی پراپرٹی ہے۔


GM

ی‌پ جس چیز کو آجکل کہا جا رہا ہے یہ کوئی صحیح معنوں میں ایجادات نہیں۔ ویسے ہی الٹے سیدھے خیالات پر پیٹنٹ لیے جاتے ہیں۔ پیٹنٹ لینا اور ان کا دفاع کرنا پیسے والوں کا کام ہے۔ مقصد نئ کمپنیوں اور غریب ملکوں کو روکنا ہے۔ بڑی کمپنیوں کو پیٹنٹ سے فرق نہیں پڑتا۔ جب ان کے وکیل آمنے سامنے بیٹھتے ہیں، تو اپنے اپنے پیٹنٹ کے تھدے سامنے رکھ دیتے ہیں، اور ایک دوسرے کو ڈرا کر چپ ہو جاتے ہیں۔
ایک مثال کینیڈا کی کمپنی RIM کی ہے، جس پر امریکی NTP نے پیٹنٹ کا مقدمہ جیتا ہوا ہے۔ جنگ اخبار کے مطابق ر‌ی‌م نےٹیکنالوجی چوری کی ہے۔ ن‌ٹ‌پ کا کوئی بزنس نہیں۔ ان کا کاروبار صرف یہ ہے کہ ادھر ادھر سے پیٹنٹ خرید کر رکھتے ہیں اور چھوٹی کمپنیوں سے مقدمہ کر کے پیسے بٹورتے ہیں۔

آپ نے سافٹ ویر پیٹنٹ کی بات کی ہے۔ SCO نے لینکس کے متعلق بھی مقدمہ کیا ہوا ہے۔ لینکس کی پشت پر IBM نہ ہو تو لینکس اب تک بند ہو چکا ہوتا۔ اب چونکہ ی‌ب‌م زیادہ طاقتور ہے اس لیے sco کی نہیں چل رہی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top