حمد - رحمتِ خالقِ کونین کا جلوہ دیکھو

ارم

محفلین
رحمتِ خالقِ کونین کا جلوہ دیکھو
میری قسمت کا چمکتا ہوا تارا دیکھو

جس کے الطاف سے پُر نور ہے بزمِ ہستی
اس کے جلوﺅں کو ہر اک سمت برستا دیکھو

وہ جو پتھر میں چیونٹی کو غذا دیتا ہے
اس کے انعام پہ ہر ایک کو پلتا دیکھو

قعرِ ذلت میں جنہیں دہر نے گرتا دیکھا
اس کی رحمت سے اب اُن کو ہی سنبھلتا دیکھو

ایک ہی ذاتِ خداوندی ہے سب کی داتا
آئے مشکل تو پھر اس کا ہی سہارا دیکھو

تم کو مطلوب ہے گر کون و مکاں میں عزت
ربِ کونین کے انعام کا رستہ دیکھو

اے رضا ٹوٹ نہ پائے جو کبھی مر کے بھی
اپنے مالک سے محبت کا وہ رشتہ دیکھو
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ ارم صاحبہ شیئر کرنے کیلیئے، اس حمد میں ہر جگہ 'ی' کی جگہ 'ے' استعمال ہوئی تھی جس سے الفاظ کے ہجے بکھر گئے تھے، میں نے درست کر دیا ہے۔

والسلام
 
Top