ماہر القادری حمد: خدا کا نام سہارا ہے ہر کسی کے لیے

محمد تابش صدیقی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 26, 2020

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,819
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    خدا کا نام سہارا ہے ہر کسی کے لیے
    خدا کا ذکر ہی تسکیں ہے زندگی کے لیے

    دل و نظر کو ضرورت نہیں چراغوں کی
    یقیں کی شمع ہی سب کچھ ہے روشنی کے لیے

    میں کیوں جہاں میں کسی اور کی طرف دیکھوں
    خدا کی ذات ہی کافی ہے دوستی کے لیے

    اسی کا نام فنا ہے، اس کا نام بقا
    رضائے دوست ضروری ہے زندگی کے لیے

    گمان و وہم کے آگے یقیں کی منزل ہے
    پھر اس کے بعد اجالا ہے آدمی کے لیے

    زباں پر اشهد أن لا إله ہے ماہرؔ
    یہی وظیفہ ہے ایماں کی تازگی کے لیے

    ٭٭٭
    ماہر القادریؒ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  2. لاريب اخلاص

    لاريب اخلاص محفلین

    مراسلے:
    23,646
    بے شک۔
    خوبصورت حمد۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. خرم جنید مغل

    خرم جنید مغل محفلین

    مراسلے:
    64
    سبحان اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,556
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    زباں پر اشهد أن لا إله ہے ماہرؔ
    یہی وظیفہ ہے ایماں کی تازگی کے لیے

    اشھد ان لا الہ الا اللہ
     

اس صفحے کی تشہیر