حقیقت میں وہ لطف زندگی پایا نہیں کرتے ۔

حقیقت میں وہ لطف زندگی پایا نہیں کرتے
جو یاد مصطفیٰ ﷺ دل کو بہلایا نہیں کرتے

زباں پر شکوہ رنج الم لایا نہیں کرتے
نبی ﷺ کے نام لیوا غم سے گھبرایا نہیں کرتے

یہ دربار محمد ﷺ ہے یہاں ملتا ہے بے مانگے
ارے ناداں یہاں دامن کو پھیلایا نہیں کرتے

ارے او نا سمجھ قربان ہو جاان کے روضے پر
یہ لمحے زندگی میں بار بار آیا نہیں کرتے

یہ دربار رسالت ہے یہاں اپنوں کا کیا کہنا
یہاں سے ہاتھ خالی غیر بھی جایا نہیں کرتے

محمد مصطفیٰ ﷺ کے باغ کےسب پھول ایسے ہیں
جو بن پانی کے تر رہتے ہیں مرجھایا نہیں کرتے

جو ان کے دامنِ اقدس سے وابستہ ہیں اے حامد
کسی کے سامنے وہ ہاتھ پھلایا نہیں کرتے

مرزا حامدؔ حسین لکھنوی
 
مدیر کی آخری تدوین:

شبّیر احمد

محفلین
حقیقت میں وہ لطف زندگی پایا نہیں کرتے
جو یاد مصطفیٰ ﷺ دل کو بہلایا نہیں کرتے

زباں پر شکوہ رنج الم لایا نہیں کرتے
نبی ﷺ کے نام لیوا غم سے گھبرایا نہیں کرتے

یہ دربار محمد ﷺ ہے یہاں ملتا ہے بے مانگے
ارے ناداں یہاں دامن کو پھیلایا نہیں کرتے

ارے او نا سمجھ قربان ہو جاان کے روضے پر
یہ لمحے زندگی میں بار بار آیا نہیں کرتے

یہ دربار رسالت ہے یہاں اپنوں کا کیا کہنا
یہاں سے ہاتھ خالی غیر بھی جایا نہیں کرتے

محمد مصطفیٰ ﷺ کے باغ کےسب پھول ایسے ہیں
جو بن پانی کے تر رہتے ہیں مرجھایا نہیں کرتے

جو ان کے دامنِ اقدس سے وابستہ ہیں اے حامد
کسی کے سامنے وہ ہاتھ پھلایا نہیں کرتے

حامد علی خان بریلوی

یہ نعت پاک کس شاعر کی تخلیق ہے اگر کسی محفلین کو معلوم ہو تو ضرور آگاہ فرمائیں۔
یہ نعت پاک حامدؔ لکھنوی (مرزا حامدؔ حسین لکھنوی) کی تخلیق ہے اور میں نے ان کے پوتے سے خود تصدیق کی ہے۔ نیز نعت کائنات کے ویب پیج پر بھی یہ حامدؔ لکھنوی کے نام سے موجود ہے۔
نعت کائنات پر اس نعت پاک کا ویب ایڈریس درج ذیل ہے:
حقیقت میں وہ لطفِ زندگی پایا نہیں کرتے ۔ حامد لکھنوی - "نعت کائنات"
 
جزاک اللہ خیر
تدوین کر دی گئی ہے۔
 
یہ نعت پاک حامدؔ لکھنوی (مرزا حامدؔ حسین لکھنوی) کی تخلیق ہے اور میں نے ان کے پوتے سے خود تصدیق کی ہے۔ نیز نعت کائنات کے ویب پیج پر بھی یہ حامدؔ لکھنوی کے نام سے موجود ہے۔
نعت کائنات پر اس نعت پاک کا ویب ایڈریس درج ذیل ہے:
حقیقت میں وہ لطفِ زندگی پایا نہیں کرتے ۔ حامد لکھنوی - "نعت کائنات"
شکریہ بھائی ۔
 
Top