حقانی نیٹ ورک: سب سے خطرناک؟؟؟۔

ساجد

محفلین
امریکہ نے افغان صوبہ پکتیکا سے تعلق رکھنے والے جلال الدین حقانی اور ان کے بیٹے سراج الدین حقانی کے نیٹ ورک کو امریکہ اور یورپ کے لئیے سب سے خطرناک قرار دے دیا ہے۔ البتہ اس بات کی سمجھ کم ہی لوگوں کو آ سکے گی کہ امریکہ نے چند ماہ قبل تک اسی گروپ کو اپنے ساتھ ملانے کے لئیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر ناکام رہا اور افغان حکومت میں اعلی عہدوں کی پیشکش کی تب امریکہ کو اس گروپ کی خطرناکی کا احساس نہیں تھا؟؟؟۔ لیکن جب بات نہ بنی تو وہی نیک محمد اور بہت اللہ محسود والی کہانی یہاں بھی شروع کر دی گئی ہے۔
سب سے پہلے تو آپ بی بی سی کی رپورٹ یہاں پڑھئیے اور اس کے بعد رائٹرز بھی ملاحظہ فرمائیے ۔ بہت کچھ ملے گا سمجھنے کے لئیے اور اس کے بعد میں وقت ملنے پر اس پہ مزید لکھنے کی کوشش کروں گا۔
 
Top