حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات

ف۔قدوسی

محفلین
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات:۔

مولانا ادریس کاندھلوی رحمۃ اللہ

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم:

مجھے چند چیزیں ایسی دی گئیں جو مجھ سے پہلے کسی پیغمبر کو نہیں دی گئیں۔

وہ خصوصیات یہ ہیں:

۱: میری بعثت تمام دنیا کی طرف ہوئی۔مجھ سے پہلے انبیاء صرف اپنی اپنی قوم کی طرف مبعوث ہوتے تھے اور میں تمام دنیا کے لئے مبعوث ہوا ہوں۔

۲: میں خاتم النبیین ہوں۔میری ذات پر انبیاء کا سلسلہ ختم ہوگیا۔میرے بعد کسی کو نبوت نہیں ملے گی۔

۳: مجھے ایسے مختصر اور جامع کلمات عطا کئے گئے ہیں کہ الفاظ تو کم ہوں اور معانی بے شمار ہوں۔(جیسا کہ احادیث کا مجموعہ ہے۔ان میں پورا دین موجود ہے)

۴: مجھے رعب اور ہیبت کے ذریعے کامیابی عطا کی گئی۔ایک مہینے کے فاصلے پر موجود دشمن مجھ سے خوف زدہ رہتے ہیں۔یعنی غیبی مدد تھی کہ ایک مہینے کے فاصلے پر موجود دشمنوں پر بھی آپ کا رعب چھایا ہوا تھا۔

۵: تمام روئے زمین میرے لئے سجدہ گاہ اور پاک بنادی گئی۔یعنی میری امت کو ہر جگہ نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔خواہ مسجد ہو یا غیر مسجد اور میرے لئے پاک مٹی سے تیمم کا حکم نازل ہوا۔مجھے ہر جگہ تیمم کی اجازت ہے اور میرے لئے مٹی کو پانی کی طرح پاک کرنے والی چیز بنادیاگیا۔

۶: مال غنیمت میرے لئے حلال کردیا گیا۔یہ مجھ سے پہلے کسی پیغمبر کے لئے حلال نہیں تھا۔

۷: میری پیروی کرنے والے تمام انبیا اور رسولوں کے پیر وکاروں سے زیادہ ہونگے۔
ایک حدیچ میں ہے کہ قیامت کے دن تمام امتوں کی ایک سو بیس صفیں ہوں گی۔ان میں سے ۸۰ صفیں میری امت کی ہوں گی۔

۸:مجھے شفاعت کبرٰی کا مرتبہ عطا کیا گیا۔قیامت کے دن سب لوگ میری طرف آئیں گے اور میں ان کے لئے اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں شفاعت کروں گا۔

۹: تمام نبیوں اور رسولوں سے پہلے اپنی امت کو لے کر پل صراط سے گزرونگا۔

۱۰: اور سب سے پہلے میں جنت میں داخل ہونگااور ابو بکر و عمر رضی اللہ عنھما میرے دائیں بائیں ہوں گے اور جنت میں ہر نبی کے لئے ایک حوض ہوگا۔میرا حوض سب سے زیادہ وسیع اور پر رونق ہوگا۔

احادیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی کء خصوصیات ارشاد فرمائی ہیں۔ حدیث میں آتاہے:

ہ قیامت کے دن میں اولاد آدم علیہ السلام کا سردار ہونگا۔

ہ میں پہلا شخص ہونگا جس کی قبر پھٹے گی یعنی سب سے پہلے قبر سے اٹھونگا۔

ہ قیامت کے دن سب سے پہلے میں جنت کے دروازے پر آئونگا اور دروازہ کھلوائونگا۔جنت کا دربان کہے گا آپ کون ہیں؟۔میں کہونگا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں۔اس پر وہ کہے گا کہ مجھے یہ حکم دیا گیا تھا کہ آپ کے سوا کسی کے لئے آپ سے پہلے دروازہ نہیں کھولواں۔

ہ اللہ تعالٰی نے میرے لئے زمین کو سمیٹ دیا۔میں نے اس کے مشرق اور مغرب دیکھ لئے۔میری امت کی بادشاہت وہاں تک پہنچ جائے گی جہاں تک میرے لئے زمین سمیٹ دی گئی۔
ہ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا ہوں۔حضرت عیسٰی کی بشارت ہوں اور اپنی والدہ کا خواب ہوں۔جب میں پیدا ہوا تو انہوں نے دیکھا تھاکہ ایک نور ان سے نکلا ہے جس سے شام کے محلات روشن ہوگئے ہیں۔​

http://www.dailyislam.pk/
 
Top