مبارکباد حسین محی الدین قادری کی شادی

میں صاحبزادہ حسین محی الدین قادری جو کہ محفل فورم کے ممبر تو نہیں لیکن میں اپنے اس فورم کے ذریعے ان کو شادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
دنیا کے ہر باشندے جس کی شادی ہو رہی ہے یا ہونے والی ہے یا حال میں ہو چکی ہے، اسے میری مبارکباد۔۔اور جس کی شادی پہلے ہی ہو چکی ہے، اس کی شادی کی سالگرہ بھی زیادہ سے زیادہ 364 دن میں آنے والی ہوگی۔۔ اسے شادی کی سالگرہ مبارک۔۔ میرا پیگام محبت ہے جہاں تک پہنچے
 
محمد وارث

لائبریرین
حسینی صاحب ہم تو جاننے والوں کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کتراتے ہیں کہ پھر وہی بعد میں گلہ کرتے ہیں کہ آپ تو سب جانتے تھے اور پھر بھی مبارک باد دے ڈالی، آپ تو ایک اجنبی کو مبارک باد دلوانا چاہ رہے ہیں۔ :)

خیر، صاحبزادہ صاحب کو شادی مبارک ہو۔
 
بلال

محفلین
دنیا کے ہر باشندے جس کی شادی ہو رہی ہے یا ہونے والی ہے یا حال میں ہو چکی ہے، اسے میری مبارکباد۔۔اور جس کی شادی پہلے ہی ہو چکی ہے، اس کی شادی کی سالگرہ بھی زیادہ سے زیادہ 364 دن میں آنے والی ہوگی۔۔ اسے شادی کی سالگرہ مبارک۔۔ میرا پیگام محبت ہے جہاں تک پہنچے

بہت خوب اعجاز انکل۔۔۔ میری طرف سے بھی اعجاز انکل جیسی مبارکباد سب کے لئے۔۔۔
خاص طور پر صاحبزادہ صاحب کے لئے بہت زیادہ مبارک باد۔۔۔
اللہ تعالٰی اُن کو بے حساب خوشیاں دے۔۔۔آمین
 
زینب

محفلین
میری طرف سے بھی مبارک ہو پر ان کا کچھ تعارف تو دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اپنا بھی تاکہ کچھ معاملہ تو پلے پڑے نا
 
جہانزیب

محفلین
بھئی شادی ہوئی ہے، مبارک دے دیں، نکتے نکالنے بند کریں ۔ آخری خوشی کا مزہ تو مت خراب کریں (ازراہ مذاق)
 
محترم جہانزیب،محترم الف عین،محترم محمد وارث،محترم ایم بلال،محترمہ تعبیر، محترمہ زینب، محترم عبدالمجید آپ سب لوگوں کی شمولیت سے ،محبت کے اس پیار بھرے اظہار کی وجہ سے میری خوشیاں دوبالا ہو گئیں ہیں۔ میں کوشش کروں گا کہ آپ لوگوں کی اس محبت کا شکریہ کسی مناسب انداز میں ادا کرسکوں ۔ بہت بہت شکریہ

عمران الحسینی
 
میری طرف سے بھی مبارک ہو پر ان کا کچھ تعارف تو دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اپنا بھی تاکہ کچھ معاملہ تو پلے پڑے نا

صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کا تعارف کچھ یوں ہے کہ یہ پاکستان کی مشہور و معروف شخصیت پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کے چھوٹے بیٹے ہیں ۔ ان کے بڑے بیٹے کا نام حسن محی الدین قادری ہے۔ حسین بھائی کی شادی 27جون کو اور دعوت ولیمہ 28جون کو لاہور میں سرانجام پائی۔
 
جہاں تک میرے تعارف کا تعلق ہے ۔ آپ کو میرا نام تو معلوم ہو ہی چکا ہے ۔ عمران الحسینی ۔ میری تعلیم میٹرک میں نے سائنس مضامین کے ساتھ کیا ۔ ایف اے کے پیپر دئیے لیکن کم پڑھائی اور اچھی تیاری نہ ہونے کی وجہ سے فیل ہو گیا تھا ۔ اللہ نے چاہا تو اس سال پیپر دوں گا اور اچھے نمبر لے کر پاس ہوں گا۔ اس کے ساتھ ساتھ میں ملازمت کرتا ہوں۔ انٹرنیٹ استعمال کرنا میرا جنون ہے میں کوئی بھی ایسا موقع نہیں چھوڑتا جب بھی ملے نیٹ یوز کرتا ہوں۔ کتب کا مطالعہ کا شوق بھی رکھتا ہوں ان دنوں کچھ کم پڑ گیا ہے یہ شوق لیکن فرصت ملتے ہی دوبارہ پڑھنا شروع کردوں گا۔ اور دوسرا شوق مجھے دوست بنانے کا ہے۔ تیسرا شوق مجھے دوسروں کی مدد کا ہے جہاں بھی اور جیسے بھی مجھے موقع ملتا ہے اپنے کام ، پڑھائی اور نیٹ فرصت ملتی ہے تو دوسروں کی مدد کرتا ہوں۔ یہ میرا چھوٹا سا تعارف ۔

عمران الحسینی
 
جہانزیب

محفلین
صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کا تعارف کچھ یوں ہے کہ یہ پاکستان کی مشہور و معروف شخصیت پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کے چھوٹے بیٹے ہیں ۔ ان کے بڑے بیٹے کا نام حسن محی الدین قادری ہے۔ حسین بھائی کی شادی 27جون کو اور دعوت ولیمہ 28جون کو لاہور میں سرانجام پائی۔

آپ تو گھر کے بھیدی لگتے ہیں‌۔
 
زینب

محفلین
صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کا تعارف کچھ یوں ہے کہ یہ پاکستان کی مشہور و معروف شخصیت پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کے چھوٹے بیٹے ہیں ۔ ان کے بڑے بیٹے کا نام حسن محی الدین قادری ہے۔ حسین بھائی کی شادی 27جون کو اور دعوت ولیمہ 28جون کو لاہور میں سرانجام پائی۔

ارے ہاں طاہر القادردی کو تو میں‌بھی جانتی ہوں بہت بچپن میں‌ٹی وی پے ان کی تقریریں سنی تھیئں۔،خٰر جو بھی ہے آپ کے دوست کو زندگی کا نیا سفر مبارک ہو
 
Top