حب جیپ ریلی 2020

الف نظامی

لائبریرین
حب جیپ ریلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں
حب ریلی کے ساتواں ایڈیشن کا میلہ اتوارکو صبح9 بجے حبکو روڈ پر سجے گا،جس میں ملک کے نامورریسرز حصہ لیں گے
ریس کی انعامی رقم دس لاکھ روپے ہے
ریلی کے ٹریک کو بڑھا کر 20کلو میٹر کردیاگیاہے
خواتین گیٹگری میں 7سے8انٹری ہونگی
کار ریلی کے ہردلعزیز ریسر نادر مگسی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اس مرتبہ ریس میں حصہ نہیں لے گے ۔
 

الف نظامی

لائبریرین
حب جیپ ریلی کا آغاز ہو گیا۔ ریلی میں ملک کے نامور ریسرز حصہ لیں رہے ہیں۔ ریس کی انعامی رقم دس لاکھ روپے ہے حب ریلی کا آغاز ویمنز کیٹیگری کی ریس سے ہوا۔

حب جیپ ریلی کا آغاز ہو گیا ہے۔ حب ریلی کے ساتویں ایڈیشن کے میلے کا آغاز حب کو روڈ سے ہوا۔ جس میں ملک کے نامور ریسرز حصہ لے رہے ہیں ریس کی انعامی رقم دس لاکھ روپے رکھی گئی ہے جبکہ ریلی کے ٹریک کو بڑھا کر بیس کلو میٹر کر دیا گیا ہے۔ خواتین کیٹیگری میں سات سےآٹھ انٹری ہوں گی۔

حب ریلی کا آغاز ویمنز کیٹیگری ریس سے کیا گیا۔ ریسرسلمیٰ خان حب ریلی میں شرکت نہیں کر رہیں۔ سلمیٰ خان گزشتہ روزٹریک کی ریکی کے دوران گاڑی الٹ جانے سے زخمی ہوگئیں تھیں۔ چیف آرگنائزر کے مطابق گاڑیوں میں حفاظتی سامان مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بیس گاڑیوں کو ڈس کوالیفائی بھی کیا گیا ہے۔
 
Top