حالات یہی رہے تو شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ضرور ہوگا، کورکمانڈر پشاور

حالات یہی رہے تو شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ضرور ہوگا، کورکمانڈر پشاور

وانا (نمائندہ جنگ) اگر شمالی وزیرستان میں حالات یہی رہے تو وہاں فوجی آپریشن ضرور ہو گا۔ حکومت نے شمالی وزیرستان ایجنسی میں مذاکرات کے ذریعے امن لانے کی کافی کوشش کی اور صبر و برداشت کا مظاہرہ کیا لیکن آخر صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے اب حکومت مزید برداشت نہیں کر سکے گی۔ ان خیالات کا اظہار کور کمانڈرپشاور خالد ربانی نے یہاں زیڑی نور آرمی کالونی میں احمدزئی وزیر قبائل کے ایک جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ وانا شاہد علی، تحصیلدارمیرنواز، قبائلی زعماء، علمائے کرام، صحافی اور عسکری قیادت کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ انہوں نے خطاب کے دوران شمالی وزیرستان کے لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ افغانستان جانا چاہتے ہیں تو وہ مرضی سے جائیں لیکن ان کا واپس آنا ہماری مرضی سے ہو گا۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=205506
 
Top