حالات حاضرہ کے پهپهولے

اگر دل تمهارا یہی مانتا ہے
وطن کی کہانی کا عنواں بدل دو

کلی میں ہے مفقود خود اعتمادی
کلی کے سہارے کا سر ہی کچل دو

چمن کو کرو دشمنوں کے حوالے
اٹهے سر گلوں کا تو بےشک مسل دو .
 
Top