جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ

جاسم محمد

محفلین
جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ
ویب ڈیسک ہفتہ 26 اکتوبر 2019
1856919-humdo-1572086049-962-640x480.jpg

پیمرا نے حافظ حمد اللہ کی ٹی وی کوریج پر پابندی لگادی فوٹو:فائل


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے مرکزی رہنما سینیٹر حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ کردی گئی۔

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ کو غیر ملکی قرار دیتے ہوئے ان کا شناختی کارڈ منسوخ کردیا۔

نادرا حکام کے مطابق جے یو آئی کے حافظ حمد اللہ پاکستان کے شہری نہیں، افغان شہری ہیں، اسی وجہ سے شناختی کارڈ کینسل کیا گیا اور تمام متعلقہ اداروں کو لیٹر کے ذریعے آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

حافظ حمد اللہ کے افغان شہری ہونے کا انکشاف پاکستان میں میڈیا کے نگراں ادارے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے ہوا، پیمرا نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا نے 11 اکتوبر کو ایک مراسلہ پیمرا کوبھجوایا جس میں حافظ حمد اللہ کو ایلین (غیر ملکی) قراردیا گیا ہے۔

نادرا کے مراسلے کی روشنی میں پیمرا نے حافظ حمد اللہ کی ٹی وی کوریج پر پابندی لگاتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ٹی وی چینلز حافظ حمد اللہ کو اپنے پروگرامات، ٹاک شوز اور خبروں میں مدعو نہ کریں کیونکہ وہ پاکستان کے شہری نہیں ہیں بلکہ ایلین (غیرملکی) ہیں۔

humdollilah-1572086275.jpg
 

زیک

مسافر
پانچ سال ممبر صوبائی اسمبلی
تین سال صوبائی وزیر
چھ سال سینیٹر

اور اب یاد آیا کہ یہ تو شہری ہی نہیں
 

جاسم محمد

محفلین
عجیب منطق ہے۔ ٹی وی پر مدعو کیے جانے کا شہریت کے ساتھ کیا تعلق؟
اصل میں جو ایجنسیاں ماضی میں اپنے مفاد کی خاطر حافظ صاحب کو تحفظ فراہم کر رہی تھیں وہی اب اپنے مفاد میں ان کو منظر سے ہٹا رہی ہیں۔ طاقت کے کھیل میں کوئی منطق نہیں ہوتی۔جسکی لاٹھی اس کی بھینس ہوتی ہے۔
 

آورکزئی

محفلین
راتوں رات عدالت میں فیصلے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سنیچر ، اتوار یعنی چھٹی کے دن شہریت کی منسوخی۔۔۔۔۔۔۔۔
تارا رم پم پم پم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

آورکزئی

محفلین
صحیح کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں دو بندوں کے خلاف نہیں بول سکتے۔۔۔۔ جنرل اور جج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھلے ہی وہ جنرل نیازی کیوں نہ ہو۔۔۔۔۔
 

آورکزئی

محفلین
علما کرام واپس اپنے مدرسوں میں نہیں جا رہے۔ فوج واپس اپنے بیرکوں میں نہیں جا رہی۔ دونوں کو اسلام آباد پر حکومت کرنی ہے۔ سول حکومت ان دونوں کے تصادم کو روکنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

ایک ہی فریق کو اندر کیوں کر رہی ہے اپکی سول حکومت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے یہ سول حکومت کونسی ہوتی ہے ؟؟ یا کونسی ہے پاکستان میں ؟
 
Top