جیو کی مکمل بندش

جن دنوں افتخار چوہدری صاھب کی تحریک چل رہی تھی ان دنوں اخبارات میں دیکھا تھا کہ لوگ اس ٹیلیویژن چینل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں کہ یہ آج کل صرف مشرف کے موقف کی حمایت کررہا ہے۔
اب پتا نہیں دونوں میں کھٹ پٹ کب ہوگئی۔
کسی ہڈی پہ جھگڑا ہو گیاہوگا۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ (بھائی مذاق میں کہہ رہا ہوں)
اپکے مذاق کا معیار کچھ اچھا نہیں‌ہے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اس معاملے میں دبئی یا عرب ریاستوں کا کیا قصور۔ وہ لوگ نہ تو جمہوریت کوجانتے ہیں اور نہ آزادی رائے کو۔ اس طرح تو مجھے ان کا یہ فیصلہ "برادرانہ" لگا ہماری حکومت کے ساتھ:(
 

قیصرانی

لائبریرین
up45.gif


اصل خبر یہاں موجود ہے
 

زینب

محفلین
جیو نیوز کو جمعے کی رات 12 بجے بند کیا گیا تھا پھر اتوار کی صبح تک بنا نیوز کے گانے بجانے جاری رہے اب اج ہی صبح سے جیو نیوز کچھ ڈر ڈر کے آ رہی ہیں۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
اب امریکہ بہادر کہاں ہے اپنے پالتو مشرف اور عربوں کی پس منظر میں پیٹھ ٹھونک رہا ہوگا کہ شاباش جاری رکھو میں تمہیں کچھ نہ کہوں گا اوپر سے ڈرامہ البتہ جاری رکھوں گا کہ جمہوریت بحال ہونی چاہیے ، میڈیا سے پابندیاں اٹھا دو مگر درحقیقت تم لوگ عوام کو آزاد نہ ہونے دینا ورنہ ان پر نہ تمہارا بس چل سکے گا نہ میرا۔

شرمناک کردار ہے امریکہ کا اس تمام معاملے میں ، ایک بھی دباؤ والا قدم نہیں اٹھایا صرف ڈرامہ بازی کی ہے اب تک۔

دبئی کے حکام نے گراوٹ کی انتہا کردی ، انتہائی بے غیرتی کا ثبوت دیا ہے یہ حرکت کرکے اور خود کو قابل نفرت ٹھہرایا ہے یہ قدم اٹھا کر ۔


میں نہیں سمجھتی کہ اس میں عرب امارات نے کھ غلط کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ملکوں کے ملکوں سے تعلقات ہوتے ہیں اب مشرف حکومت نے کہا کہ جیو ملک دشمن چینل ہے تو کویہ دوسرا ملک کیا کر سکتا ہے۔۔۔۔۔۔وہ تو وہی کریں گے نا جو کچھ دوست ملک کا سربراہ کہے گا اور بدقسمتی سے مشرف ہمارے ملک کا سربراہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔جب اپنے دانے گیلے ہوں تو بھٹی والے کہ الزام نہیں دیتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
خبر ملتی ہے جب مجھ ک

خبر ملتی ہے جب مجھ کو
کسی نیکی کے مرنے کی
کہیں انصاف کے بکنے کی
محبت کے اجڑنے کی
کسی سچ کو ۔۔۔
سرا سر جھوٹ میں تبدیل کرنے کی
کوئی سر سبز موسم
راہ میں سوکھ جانے کی
سفیدی صبح کی لے کر
اسے گلنار کرتا ہوں
پھر اس سے ان شہیدوں کے
کفن تیار کرتا ہوں
بظاہر ظلم سے
اک جنگ کا اظہار کرتا ہوں
مگر اندر سے
مردے بیچنے کا کاروبار کرتا ہوں


(جاوید شاہین)
 

ساجداقبال

محفلین
آج دی نیوز میں خبر ہے کہ جیونیوز جلد ہی کسی دوسرے ملک سے جاری کر دیا جائیگا۔ یہ ملک ممکنہ طور پر افغانستان، تھائی لینڈ، سنگاپور، ملائشیا یا آسٹریلیا ہو سکتے ہیں۔
 
Top