جینا ، مرنا

ایسے اشعار جس میں لفظ جینا مرنا آتا ہو،

مرنا تو اس جہاں میں کوئی حادثہ نہیں
اس دور ناگوار میں جینا کمال ہے
 
آخری تدوین:

زیرک

محفلین
ابتدا وہ تھی کہ جینا تھا محبت میں محال
انتہا یہ ہے کہ اب مرنا بھی مشکل ہو گیا​
 

زیرک

محفلین
کتنا آساں تھا تِرے ہجر میں مرنا جاناں
پھر بھی اک عمر لگی جان سے جاتے جاتے
احمد فراز​
 

زیرک

محفلین
یا ابرِ کرم بن کے برس خشک زمیں پر
یا پیاس کے صحرا میں مجھے جینا سکھا دے
وزیر آغا​
 

زیرک

محفلین
ابتدا وہ تھی کہ جینا تھا محبت میں محال
انتہا یہ ہے کہ اب مرنا بھی مشکل ہو گیا
جگر مراد آبادی​
 
Top