میر جیتے جی کوچۂ دلدار سے جایا نہ گیا

صائمہ شاہ

محفلین
جیتے جی کوچۂ دلدار سے جایا نہ گیا
اُس کی دیوار کا سر سے مرے سایہ نہ گیا

کاو کاوِ مژۂ یار و دلِ زار و نِزار
گتھ گئے ایسے شتابی کہ چھڑایا نہ گیا

وہ تو کل دیر تلک دیکھتا ایدھر کو رہا
ہم سے ہی حالِ تباہ اپنا دِکھایا نہ گیا

گرم رو راہ فنا کا ہو نہیں سکتا پتنگ
اس سے تو شمع نمط سر بھی کٹایا نہ گیا

پاسِ ناموسِ محبت تھا کہ فرہاد کے پاس
بے ستوں سامنے سے اپنے اُٹھایا نہ گیا

خاک تک کوچۂ دلدار کی چھانی ہم نے
جستجو کی پہ دلِ گُمشدہ پایا نہ گیا

آتشِ تیز جدائی میں یکا یک اُس بن
دل جلا یوں کہ تنک جی بھی جلایا نہ گیا

مہ نے آ سامنے شب یاد دلایا تھا اُسے
پھر وہ تا صُبح مرے جی سے بھُلایا نہ گیا

زیرِ شمشیرِ ستم میر تڑپنا کیسا
سر بھی تسلیمِ محبت میں ہلایا نہ گیا

شائد اس میں کچھ غلطیاں ہیں کچھ تبصرہ اور وضاحت فرما سکیں تو ممنون رہوں گی ۔
جی میں آتا ہے کہ کچھ اور بھی موزوں کیجے
دردِ دل ایک غزل میں تو سُنایا نہ گیا
 

عاطف بٹ

محفلین
خاک تک کوچہء دلدار کی چھانی ہم نے
جستجو کی پہ دلِ گمشدہ پایا نہ گیا​
واہ، بہت خوب!
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ آپ کا صائمہ شاہ صاحبہ میر کی خوبصورت غزل ارسال فرمانے کیلیے۔

اس میں غلطیاں نہیں ہیں، صرف دوسرے شعر کے دوسرے مصرعے میں ایک کہ زائد تھا جسے میں نے درست کر دیا ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
واہ واہ کیا ہی خوبصورت غزل ہے۔ لطف آ گیا۔ شکریہ صائمہ شاہ
ذیل کے شعر میں "سے" کی بجائے "کہ" ہے۔
کاو کاوِ مژۂ یار و دلِ زار و نِزار
گتھ گئے ایسے شتابی کہ، چھڑایا نہ گیا

یہ سہ غزلہ ہے۔۔۔ یعنی تین غزلیں مسلسل اسی زمین میں۔
کسی روز باقی کی دو غزلیات ہم ارسال کر دیں گے۔
 

فاتح

لائبریرین
اس مصرع میں بھی شمع کی بجائے شمح لکھا گیا ہے۔۔۔ املا کی غلطی کو بھی درست کروا لیں:
اس سے تو شمع نمط سر بھی کٹایا نہ گیا
 

صائمہ شاہ

محفلین
واہ واہ کیا ہی خوبصورت غزل ہے۔ لطف آ گیا۔ شکریہ صائمہ شاہ
ذیل کے شعر میں "سے" کی بجائے "کہ" ہے۔
کاو کاوِ مژۂ یار و دلِ زار و نِزار
گتھ گئے ایسے شتابی کہ، چھڑایا نہ گیا

یہ سہ غزلہ ہے۔۔۔ یعنی تین غزلیں مسلسل اسی زمین میں۔
کسی روز باقی کی دو غزلیات ہم ارسال کر دیں گے۔
وہ غزلیں مجھے ہی دے دیں میں ہی کر دوں گی اور جتنا ہو سکا آپ کے بی ہاف پر تبصرہ بھی کر لوں گی :)
 

فاتح

لائبریرین
وہ غزلیں مجھے ہی دے دیں میں ہی کر دوں گی اور جتنا ہو سکا آپ کے بی ہاف پر تبصرہ بھی کر لوں گی :)
تبصرے میں التوا کی شکایت کا سبب تو آپ نے خود ہی بیان فرما دیا ذیل کے مراسلے میں :laughing:
آپ ہی کے پیغام کا اقتباس لیا ہے بے ڈھنگی سے ٹھیک اُسی طرح جیسے آپ کو اور وارث کو ٹیگ کیا تھا
جب ہمیں اطلاع ہی نہ ملے گی کہ ٹیگ کیا گیا ہے تو اس کی جانب توجہ کیسے دے پائیں گے۔
 

فاتح

لائبریرین
اس عہدے کے لیے کسی قابلیت کی بھی ضرورت ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟ مجھے لگا پاکستان میں وزارتیں صرف نااہلوں کا ہی حق ہیں
تو کیا آپ چاہتی ہیں کہ پاکستان کو کبھی کوئی قابل اور اہل وزیر میسر نہ آئے؟
آپ جیسے لوگ آئیں گے تبھی قسمت بدلت گی اس ملک کی
 
Top