جہانگیر ترین کے حلقہ میں دوبارہ گنتی کا احوال

جہانگیر ترین کے حلقہ میں دوبارہ گنتی جاری ہے۔ یاد رہے ایک دفعہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق وہ جیت چکے ہیں اور اس پر انہیں جیو پر مبارک باد بھی مل چکی ہے۔

ووٹوں کے بیگ کی سیل ٹوٹی ہوئی ہے ، ڈپٹی ریٹرنگ آفیسر اور ریٹرنگ آفیسر کے مطابق ایسی چھوٹی باتوں کو نظرانداز کر دیں۔

اضافی بیلٹ پیپر کی موجودگی یعنی ڈالے گئے ووٹ سے زائد کی موجودگی ۔ڈپٹی ریٹرنگ آفیسر اور ریٹرنگ آفیسر نے اسے نظرانداز کیا۔

بہت سے مسترد ووٹ تحریک انصاف کے پائے گئے۔

ٹوٹی سیلوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے اور دوسری بے قاعدگیوں پر بھی کوئی توجہ نہیں دی جا رہی حتی کہ غیر جانبدار اور منصف نظر آنے کی بھی کوشش نہیں کی جا رہی۔

پولنگ اسٹیشن کے چند بیگ بھی نہیں مل رہے۔

یہ ہے تازہ ترین صورتحال ووٹنگ کی گنتی کی۔
 
Top