جہاد کے لغوی اور شریعی معنی اور اور کتب جہاد کے حوالہ جات

الف نظامی

لائبریرین
اس دھاگے کا ٹاپک اور اس میں جو بھی لکھا گیا ہے اس سب کو پڑھ کر مجھے جو سمجھ آئی ہے کہ ٹاپک اور اس میں جو پہلی پوسٹ واجد حسین بھائی کی طرف سے کی گئی ہے وہ بالکل الگ ہے اور نیچے جو اعتراضات کیے گئے ہیں اور اس پوسٹ کو بالکل دوسرے رخ پر لے گئے ہیں باقی بھائی۔۔۔بالکل ایسے ہی جیسے یہاں ایک دھاگہ ہے ''سوال گندم جواب چنا''
وہ آپ کو کافروں کے خلاف جہاد اور اس کی تفصیلات بتا رہے ہیں اور آپ سب بھائی اسے مسلمانوں پر خودکش حملوں کے ساتھ جوڑ رہے ہیں۔۔:confused:
موضوع کی مناسبت سے بات کرنا چاہیے۔ موضوع کا کا تعلق ہے جہاد کے حوالہ جات اور جوابات خودکش حملوں پر اور الزام در الزام۔ مزید یہ کہ ناظمین کا جانبدارانہ رویہ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
موضوع کی مناسبت سے بات کرنا چاہیے۔ موضوع کا کا تعلق ہے جہاد کے حوالہ جات اور جوابات خودکش حملوں پر اور الزام در الزام۔ مزید یہ کہ ناظمین کا جانبدارانہ رویہ۔

الف نظامی بحث کے دوران اگر کوئی دوست آپ کے خیال سے غیر متعلقہ بات شروع کرے تو اسے آرام سے روکنا چاہئے نہ کہ تو تڑاق سے، خصوصاً اگر آپ کو اپنے درست ہونے کا اتنا ہی گمان ہو
 
شمشاد

لائبریرین
موضوع کی مناسبت سے بات کرنا چاہیے۔ موضوع کا کا تعلق ہے جہاد کے حوالہ جات اور جوابات خودکش حملوں پر اور الزام در الزام۔ مزید یہ کہ ناظمین کا جانبدارانہ رویہ۔

الف نظامی صاحب یہ میں آپ کو چوتھی دفعہ عرض کر رہا ہوں کہ میں بالکل غیر جانبدار ہوں۔ ایک دفعہ تو آپ اس پر میرا شکریہ بھی ادا کر چکے ہیں۔ اس کے باوجود آپ کا یہ کہنا کہ " ناظمین کا جانبدارانہ رویہ " سمجھ میں نہیں آیا۔ آخر کتنی دفعہ کہنے پر آپ مانیں گے۔ یا یہ کہ جو آپ کی ہاں میں ہاں ملائے وہ غیر جانبدار اور جو آپ کی کسی بھی بات پر اعتراض کرے وہ جانبدار۔
 
باذوق

محفلین
السلام علیکم
محترم ناظمین ! الف نظامی صاحب پر برسنا آپ کی انتظامی مجبوری سہی۔
لیکن محترم حضرات!! آپ لوگ "مولویت" کے خلاف راگ الاپنے والے دریدہ دہن لوگوں کے قلم کو کیوں لگام نہیں دیتے ؟
میں‌منتظر رہوں گا 240 ھجری اور 400 ھجری کی ان کتب کے سکین شدہ صفحات کا۔ اس مقصد کے لئے میں اپنے خرچہ پر ویب سپیس فراہم کرنے کے لئے تیار ہوں تاکہ سب لوگ ان کتب کا مطالعہ کرسکیں۔ اگر آپ آئندہ 10 سے 15 دن میں یہ کتب فراہم نہ کرسکیں تو پھر اعتراف کر لیجئے کہ تمام حوالہ جات مصنوعی، من گھڑت اور سنے سنائے ہیں۔ بناء تصدیق کئے ان کتب کو قرآن کے مخالف رکھنے سے اور قرآن کو غلط ثابت کرنے سے احتراز فرمائیے۔
مجھے بتائیے کہ درج بالا اقتباس کس ذہنیت کی نشانی ہے؟؟
کیا اسی کو "اظہارِ رائے کی آزادی" کہا جاتا ہے کہ آپ کتبِ احادیث پر رکیک حملے کرنے والوں کے سامنے دم سادھے بیٹھے رہیں اور یوں ہمارے اس خیال کو تقویت دیتے رہیں کہ جو یہ صاحبِ محترم اپنے "خرچہ" کی پیش کشی کر رہے ہیں ، کہیں اسی طرح "محفل" کو بھی کسی منکرِ حدیث مغربی ادارے سے "خرچہ" کا اہتمام نہ کیا جا رہا ہو؟؟؟؟

میں بہت ادب و احترام سے ہزار بار کی گئی اپنی گذارش کو دہراؤں گا کہ ان صاحب کو نرمی سے ایک بار سمجھائیں کہ اپنے ذہن کا زہر اگلنا ہو تو اپنے خرچہ پر اردو یونیکوڈ میں‌ ایک عظیم الشان ویب سائیٹ قائم کر لیں اور وہیں جی بھر کر لکھیں ، یقین جانئے ، ہم میں سے کسی کو قطعاَ کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
لیکن اس طرح‌ اوپن فورم پر آپ بار بار احادیث‌ اور صدیوں سے متداول کتبِ احادیث کے خلاف یوں آسانی سے زہر نہیں اگل سکتے !!

زبانِ خلق کو نقارۂ خدا سمجھئے ناظم برادران ‫!!
 
شمشاد

لائبریرین
محترم باذوق صاحب
و علیکم السلام

جو بھی بات ہو دلیل سے ہو تو دوسرے کو قائل کرنا آسان ہوتا ہے۔
آپ بھی اس محفل کے اتنے ہی محترم رکن ہیں جتنے کہ الف نظامی صاحب، فاروق سرور صاحب یا میں ہوں۔ ناظمین کسی کے طرفدار نہیں۔

یہ آپ کی غلط فہمی ہے کہ الف نظامی صاحب پر کوئی برسا۔ انہیں بارہا مرتبہ درخواست کی گئی تھی کہ دوسرے رکن کی عزت نفس کا خیال رکھیں لیکن وہ اپنی ہی ضد پر اڑے رہے اور اب گذارش کر رہے ہیں کہ اس دھاگے سے غیر متعلقہ پوسٹ حذف کردیں۔ کیوں اس بات کا پہلے ہی خیال نہ رکھا گیا؟ جب اپنا غصہ نکال لیا تو پھر خیال آیا۔ یہ کیوں نہ سوچا کہ اگلے کو بھی غصہ آ سکتا ہے اور وہ بھی اس لب و لہجے میں جواب دے سکتا ہے۔

ایسا کوئی بھی پیغام جو کسی کی ذات کے لیے دلازاری کا باعث ہو وہ قطعی قابل قبول نہیں ہے۔ اور اس بات کو آپ بھی مانیں گے کہ مخاطب کو ادب کے دائرے میں رہ کر بات کرنا چاہیے کہ مہذب لوگوں کی یہی نشانی ہے۔

آپ کا مندرجہ بالا پیغام بھی قابل اعتراض ہے جس کو بنیاد بنا کر میں یہ سب کچھ لکھ رہا ہوں۔

اس بات کی آپ بھی گواہی دیں گے کہ فاروق صاحب نے کبھی بھی کسی بھی رکن کو بدتمیزی سے مخاطب نہیں کیا اور اوپر ان کے جس پیغام کا آپ نے حوالہ دیا ہے اس کو یوں رد کر دینا آپ کے لیے مناسب نہیں۔ یا تو اس کا جواب دیں، دلیل سے قائل کریں یا پھر خاموشی اختیار کر لیں۔
 
ظفری

لائبریرین
السلام علیکم

کیا اسی کو "اظہارِ رائے کی آزادی" کہا جاتا ہے کہ آپ کتبِ احادیث پر رکیک حملے کرنے والوں کے سامنے دم سادھے بیٹھے رہیں اور یوں ہمارے اس خیال کو تقویت دیتے رہیں کہ جو یہ صاحبِ محترم اپنے "خرچہ" کی پیش کشی کر رہے ہیں ، کہیں اسی طرح "محفل" کو بھی کسی منکرِ حدیث مغربی ادارے سے "خرچہ" کا اہتمام نہ کیا جا رہا ہو؟؟؟؟
میرا خیال ہے کہ باذوق کے اس " اخلاقانہ اور شائستہ " فقرے کا جواب صرف نبیل صاحب کے پاس موجود ہے ۔ وہ جواب دیں تو بہتر ہے ورنہ یہاں " بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی "۔
میں بہت ادب و احترام سے ہزار بار کی گئی اپنی گذارش کو دہراؤں گا کہ ان صاحب کو نرمی سے ایک بار سمجھائیں کہ اپنے ذہن کا زہر اگلنا ہو تو اپنے خرچہ پر اردو یونیکوڈ میں‌ ایک عظیم الشان ویب سائیٹ قائم کر لیں اور وہیں جی بھر کر لکھیں ، یقین جانئے ، ہم میں سے کسی کو قطعاَ کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
لیکن اس طرح‌ اوپن فورم پر آپ بار بار احادیث‌ اور صدیوں سے متداول کتبِ احادیث کے خلاف یوں آسانی سے زہر نہیں اگل سکتے !!

زبانِ خلق کو نقارۂ خدا سمجھئے ناظم برادران ‫!!
آپ ان کی بات کو غلط ثابت کردیں ۔ ثبوت کیوں نہیں فراہم کرتے ۔ وہ خود بخود چپ ہوجائیں گے ۔ ورنہ آپ کا واویلا کچھ اور ہی داستان رقم کر رہا ہے ۔
 
Top