جھنگ : ٹرک نے کار کو ٹکر ماردی ،تین خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

کاشفی

محفلین
Pakistan-JhangRoadaccident_7-7-2013_108353_l.jpg
جھنگ…جھنگ میں کار اور ٹرک کی ٹکر سے ایک خاندان کی تین خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جھنگ کے علاقے روڈ سلطان کا رہائشی خاندان مری میں سیر و تفریح کے بعد واپس آرہا تھا۔ خوشاب روڈ پر ماچھی وال کے قریب کار سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی حادثے میں خدیجہ ، ان کی بیٹی ثانیہ ، رشتہ دار خاتون راحیلہ اور ڈرائیور عبدالجبار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ 16 سالہ فرحان اور 8 سالہ معاذ زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top