جواد شیخ

کاشف شاہ

محفلین
میں نے چاہا تو نہیں تھا کہ کبھی ایسا ہو
لیکن اب ٹھان چکے ہو تو چلو اچھا ہو

ہم تو یہ بھی نہیں کہتے کہ ہمیں کیا مطلب
اُس کو ہوتا ہے کوئی غم تو بھلے ہوتا ہو

تم سے ناراض تو میں اور کسی بات پہ ہوں
تم مگر اور کسی وجہ سے شرمندہ ہو

اب کہیں جا کے یہ معلوم ہوا ہے مجھ کو
ٹھیک رہ جاتا ہے جو شخص ترے جیسا ہو

ایسے حالات میں ہو بھی کوئی حسّاس تو کیا
اور بے حس بھی اگر ہو تو کوئی کتنا ہو

جا کے پوچھو تو سہی اُسکی خموشی کا سبب
کیا خبر دل میں کوئی بات لیے بیٹھا ہو

اور ہی طرح کے رستے کی تمنّا ہے مجھے
جو کسی اور ہی منزل کی طرف جاتا ہو

تاکہ تُو سمجھے کہ مردوں کے بھی دُکھ ہوتے ہیں
میں نے چاہا بھی یہی تھا کہ ترا بیٹا ہو

اُسکے لہجے سے تو ظاہر نہیں ہوتا جواد
کہ اُسے اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا ہو

جواد شیخ
 

کاشف شاہ

محفلین
کاشف شاہ صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنا تعارف تو دیں۔
حضرت کئی سال سے اردو ویب پر آنا جانا ہے بس پہلی بار ہے کہ میں نے آئی ڈی بنا کر شمولیت ظاہر کی ہے،
بارہ سال کی عمر سے شاعری پسند ہوں اور ایسے الفاظ ہمیشہ تلاش کرتا رہتا ہوں جو دلی کیفیت کی عکاسی کرتے ہوں تو سکون بخشتے ہوں
 
Top