جنگ ہوئی تو اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے،سید حسن نصراللہ

یونس عارف

محفلین
Wednesday 26 May 2010
اسلام ٹائمز:حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جارحیت یا سمندری ناکہ بندی ہوئی تو حزب اللہ بحیرہ روم سے گزر کر مقبوضہ فلسطینی حدود جانے والے اسرائیل کے تمام فوجی،سویلین اور کمرشل بحری جہازوں پر حملے کرے گی
جنگ ہوئی تو اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔


بیروت:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر جنگ مسلط کی تو اس کے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ بیروت میں جنوبی لبنان سے 22 سال بعد اسرائیلی فوج کے انخلا کی دسویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ جارحیت یا سمندری ناکہ بندی ہوئی تو حزب اللہ بحیرہ روم سے گزر کر مقبوضہ فلسطینی حدود جانے والے اسرائیل کے تمام فوجی،سویلین اور کمرشل بحری جہازوں پر حملے کرے گی۔اسرائیلی کشتیوں کے علاوہ ایئرپورٹ اور دیگر اسٹرٹیجک تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل شام پر حزب اللہ کو اسکڈ میزائل فراہم کرنے کا الزام اس لیے لگا رہا ہے،تاکہ اسے مزید امریکی مالی امداد مل سکے۔
 

arifkarim

معطل
اسرائیل کا وجود امریکی امداد پر منحصر ہے۔ دیکھتے ہیں یہ اہرامی گیم کبتک چلتی ہے۔
 
Top