جنگ کے گیارہ سال بعد پاکستانی فوج کے نظریے میں تبدیلی

عسکری

معطل
بہرحال حکومت کرنا فوج کا کام نہیں یہ بات کنفرم ہے ۔ کی ہے فوج نے پر یہ فرائض سے بڑھ کر ایک قدم آگے تھا جس پر بہت کچھ سہنا پڑا فوج کو بطور ایک ادارے ۔ اب یہ کام قوم خود کرے اور اس بار ایسے آدمی چنے جو اس کام کو فوج سے بہتر انداز میں کر کے دکھائیں تا کہ ملک سے انارکی غربت اور تمام بڑے مسائل سے عوام کی جان چھوٹے ۔
 

عسکری

معطل
ملک میں دہشت گردی کی بنیاد اور جڑ کو ختم کئے بغیر یہ جنگ نہیں جیتی جاسکتی چنانچہ وار اس جڑ پر کرنا چائیے ۔۔۔ آپ کے خیال میں اس دہشت گردی کی جڑ کیا ہے؟
دہشت گردی کی جڑ نہین جڑیں ہیں ۔ سب سے پہلے موہوم قوانین - تعلیم کی کمی - انفراسٹکچر کا نا ہونا - علاقوں کا پسماندہ ہونا - قبائلی خاندانی جاگیرداری نظام - انتہا پسند مذہبی رہنما اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے ۔ سسٹم کا عوام کو کچھ ڈیلیور نا کرنا - کمزور قانون ۔ کرپشن - یہ سب عوامل ملا کر دہشت گردی کی جڑ بنتے ہیں ۔ لیکن تعلیم اور ترقی دو اہم ترین مسئلے ہین اس کے ۔ حکومت کو چاہیے ایک بار ہی سہی تعلیم پر تو اربوں لگا دے ۔
 

عسکری

معطل
میرے خیال میں دہشت گردی کی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں:
1-استحصال
2-انصاف کا فقدان
3-جہالت اور اسکی ترویج

ہمارا حب قبائلی علاقہ جات ہیں وہاں پر مسئلہ ترقی اور تعلیم ہے ۔ ابھی تک ایف ڈبلیو او اور انجینئیرنگ کور کے جوان دن رات ایک کر کے وہاں انفراسٹکچر کی تعمیر کر رہے ہیں تاکہ یہ مسئلہ ختم ہو آپ ہی بتائیں ایک ایسے علاقے جہاں سے مین روڈ 20 کلو میٹرو دور گزرتی ہو وہاں کی اہوتا رہا کیا سکھایا پڑھایا جاتا رہا کیا پتا چلتا ہے ۔ اسی لیے طالبان سکول اڑا رہے ہیں کیونکہ یہ ان کی آئیڈیالوجی کی موت کا سامان ہیں ۔ اب بہت حد تک وہاں نیٹورک بنایا جا چکا ہے کلئیر علاقوں میں تا کہ پہلے جیسی صورت حال نا ہو ۔ جب یہ نیٹورک مکمل ہو گا تو فوج منٹوں میں اور بعد میں پولیس اگر فاٹا صوبہ بن گیا تو پہنچ پائیں گی نظر رکھی جا سکے گی اور عوام قومی دھارے میں رہیں گے ۔
 
قبائلی علاقوں کو کھلا علاقہ قرار دینا چاہئیے۔۔۔سب پاکستانیوں کیلئے وہاں یکسر مواقع ہونا چاہئیں۔ یہ کیسا انصاف ہے کہ قبائلی علاقے کا بندہ تو پورے پاکستان میں جہا ں جاکر چاہے رہ سکتا ہے، کاروبار کرسکتا ہے، اور شادی وغیرہ بھی کرسکتا ہے، لیکن عام پاکستانی جو قبائلی علاقے سے تعلق نہیں رکھتا اسکے لئے یہ سب باتیں قبائلی علاقوں میں شجرِ ممنوعہ ہیں۔۔۔۔جس نظام کی بنیاد ہی نسل پرستی، لسانیت اور قبائلی نفسیات پر رکھی گئی ہو وہ کسی دوسرے عنصر کے ساتھ کیسے Integrate کر سکتا ہے؟
 

عسکری

معطل
یہ ایک معمولی سی جھلک ہے تبدیلی کی فاٹا میں اس لیے نئے اپریشن نہیں کیے جا رہے کہ پہلے والوں کے ثمرات تو مکمل ہوں
395289_325443130834179_144108382300989_999457_1979485108_n.jpg




400320_325442990834193_144108382300989_999451_1002817183_n.jpg



409344_325443090834183_144108382300989_999455_704771674_n.jpg


417142_325443110834181_144108382300989_999456_732456927_n.jpg


432167_325443060834186_144108382300989_999453_902711219_n.jpg



427629_325443040834188_144108382300989_999452_1621056951_n.jpg


424099_325443157500843_144108382300989_999458_83624244_n.jpg
 

arifkarim

معطل
ہر بندے کا اپنا ایک خیال ہے بقول صدر ایوب کہ جمہوریت ہمارے قوم کے مزاج سے میل نہیں کھاتی ہے اور اس کا زندہ ثبوت ہم کو جمہوریت سے مل رہا ہے صدر پرویز مشرف لاکھ گنا برا آدمی تھا لیکن آپ اس وقت کی اشیائے خورد و نوش اور آج کی روزمرہ کی اشیاء میں زمین آسمان کا فرق دیکھ لیں۔ آپ اس وقت کا سونے کا نرخ دیکھ لیں اور ابھی تولہ سونے کا نرخ دیکھ لیں آپ اسوقت کے ڈالر کی قیمت اور ابھی ہماری کرنسی میں اس کی قیمت کو دیکھ لیں ۔۔۔ ۔۔ اسی طرح جنرل ضیاء الحق کے مارشل لاء کا بھی تجزیہ کرلیں۔
اس جمہوریت نے ہم کو دیا کیا ہے سوائے تکلیف اور دکھ اور مصائب مین اضافہ کرنے کے۔ بھاڑ میں جائے ایسی جمہوریت جس میں پیٹ بھر کر کھانا نہ ملے۔
ایوب نے قوم کو اسلام آباد اور تربیلہ ڈیم سے نوازا تو ضیاء نے اسلامی جہادیوں اور ایٹم بم سے۔ مشرف کے دور میں جتنی ترقی پاکستان میں ہوئی ہے، خاص کر میڈیا کے حوالہ اسکی کوئی بھی مثال جمہوری حکومت پیش نہیں کر سکتی۔ ایک لمبا عرصہ کروڑ ہا آبادی والا مُلک صرف ایک قومی چینل پر انحصار کر کے بیٹھا رہا حالانکہ مغربی ممالک میں تو 70 کی دہائی ہی میں بے شمار نجی چینلز کھل گئے تھے!


میں آپ کی بات 100٪ متفق ہوں
جتنا ترقیاتی کام فوج کے دور میں ہوا ہے
نام نہاد جمہوریت کے دور کا کام اس کا عشر عشیر بھی نہیں
بے شک! لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ فوج جمہوریت سے بہتر ہے۔ عراقی فوجی ڈکٹیٹر صدام نے بھی تو سالہا سال عراق میں عراقیوں کیلئے بہت کام کئے لیکن اسکے باوجود عراق آج ہر لحاظ سے پسماندہ ملک ہے۔


دراصل فوج پر یہ الزام ہے کہ وہ ملک کا 80فیصد بجٹ کھا جاتی ہے یار جمہوریت تو کچھ بھی نہیں چھوڑتی ہے۔ فوج میں اگر کوئی کھاتا ہے تو صرف اوپر کے لیول پر ہی کھا سکتا ہے جمہوریت میں تو ہر بندہ ببانگ دہل کھا رہا ہے کراچی اس کی زندہ مثال ہے کہ علاقے تقسیم ہیں ہر علاقے کا بھتہ خور الگ ہے لیاری میں جو پچھلے دنوں ناکام آپریشن ہوا تھا وہ بھی بھتہ خوری ہی وجہ سے تھا اور یہ نام نہاد جمہوریت صرف اس وجہ سے خاموش ہے کہ کہیں بڑے پیر صاحب ناراض نہ ہوجائیں یہ جمہوریت ہے ۔ اس جمہوریت سے تو آمریت بھلی کم از کم کسی بھتہ خور کی مجال نہیں کہ وہ دم بھی مار سکے ۔۔۔ ۔۔۔ فوج زندہ باد۔۔۔ ۔پاک آرمی پائندہ باد۔
آمریت جمہوریت سے بہتر نہیں۔ البتہ جس قسم کی "جمہوریت" پاکستان میں آجکل چل رہی ہے، آمریت اس سے بہتر ہے :)
 

باباجی

محفلین
بے شک! لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ فوج جمہوریت سے بہتر ہے۔ عراقی فوجی ڈکٹیٹر صدام نے بھی تو سالہا سال عراق میں عراقیوں کیلئے بہت کام کئے لیکن اسکے باوجود عراق آج ہر لحاظ سے پسماندہ ملک ہے۔

صدام اور مشرف کی ڈکٹیٹر شپ میں بہت فرق ہے
آپ یہ دیکھیں کہ صدام نے صرف طاقت کا استعمال کیا
جبکہ مشرف نے اس وقت کی کچھ سیاسی جماعتوں کو اپنے ساتھ شامل کیا
جو آج بھی حکومت میں شامل ہیں
اور ان جماعتوں نے اپنے اپنے علاقوں میں بہت تعمیری کام کیئے
 

arifkarim

معطل
صدام اور مشرف کی ڈکٹیٹر شپ میں بہت فرق ہے
آپ یہ دیکھیں کہ صدام نے صرف طاقت کا استعمال کیا
جبکہ مشرف نے اس وقت کی کچھ سیاسی جماعتوں کو اپنے ساتھ شامل کیا
جو آج بھی حکومت میں شامل ہیں
اور ان جماعتوں نے اپنے اپنے علاقوں میں بہت تعمیری کام کیئے
لیکن جانا تو اسکو بھی پڑا مُلک چھوڑ کر۔ اگر اسکا ٹریک ریکارڈ اتنا ہی صاف ہے تو آئے نہ پاکستان اور اپنا کیس سپریم کورٹ میں لڑے۔ بیرون ممالک میں کیا انڈے دے رہا ہے؟
 

عسکری

معطل
لیکن جانا تو اسکو بھی پڑا مُلک چھوڑ کر۔ اگر اسکا ٹریک ریکارڈ اتنا ہی صاف ہے تو آئے نہ پاکستان اور اپنا کیس سپریم کورٹ میں لڑے۔ بیرون ممالک میں کیا انڈے دے رہا ہے؟
ویسے پاکستان مین بھی اسے کوئی ہاتھ نہیں لگائے گا پر فوج اب سیاست سے دور ہے اس لیے وہیں ٹھیک ہے ۔ باقی مقدمے کوئلے کی دلالی مین ہاتھ کالے والے ہیں
 

عسکری

معطل
آئی کانٹ سٹاپ لافنگ :rollingonthefloor:
کیوں سچائی پر ہنسی آتی ہے ؟ اب یہ مامے خان سی این جی کی لائنوں میں بیٹھیں گے تو کام پر لگے ہیں مشرف دور میں پٹرول سی این جی وافر ملتی تھی اس لیے مروڑ اٹھتے تھے ان کے پیٹ میں جمہوریت کے اور روز نئے نئے پنگے کرتے تھے اب نا بجلی ہو گی نا ٹی وی دیکھیں گے ۔ ان کو شرافت اور عزت راس نہین آتی :grin: اب سارا سال آٹا سی این جی پٹرول چینی بجلی ڈھونڈھتے مر جاتے ہیں اور مہنگائی گنتے ان کے پسینے نکلتے ہیں اس لیے کوئی مارچ نہیں کرتا اسلام آباد نا کوئی حکومت کے خلاف عملی کچھ کرتا ہے ۔ موبائیل تو چلتے نہین بے چاروں کے :rollingonthefloor:

جمہوریت ہی بہترین انتقام ہوا کہ نہیں ؟
 

عسکری

معطل
یہ روڈ تو نیٹو کے پیسوں سے بنائی گئی۔ ہر چیز کا کریڈٹ لینا اچھی بات نہیں :)

فنڈنگ پورے پاکستان کے لیے ہوتی ہے پر یہ نیٹو کا پیسہ نہیں ہے یو ایس ایڈ نے فاٹا میں 250 کلو میٹر روڈ بنوئی ہیں بس اور باقی سب کچھ پاک آرمی کر رہی ہے اور کریڈیٹ لینا ہوتا تو کسی بڑی چیز کا لیتے یہ چھوٹی سے ٹنل اور سڑک کا لیتے؟
 

arifkarim

معطل
فنڈنگ پورے پاکستان کے لیے ہوتی ہے پر یہ نیٹو کا پیسہ نہیں ہے یو ایس ایڈ نے فاٹا میں 250 کلو میٹر روڈ بنوئی ہیں بس اور باقی سب کچھ پاک آرمی کر رہی ہے اور کریڈیٹ لینا ہوتا تو کسی بڑی چیز کا لیتے یہ چھوٹی سے ٹنل اور سڑک کا لیتے؟
موٹر وے تو چھوٹی ٹنڈ اور بڑی ٹنڈ نے بھی بنوا دی تھی وزیر اعظم ہاؤس سے رائیونڈ تک۔ کام البتہ ساؤتھ کورین کمپنیوں نے کیا تھا۔ پاکستانی ابھی اپنی ذہانت پر جدید سڑکوں کا جال بچھانے سے قاصر ہیں۔
 

عسکری

معطل
موٹر وے تو چھوٹی ٹنڈ اور بڑی ٹنڈ نے بھی بنوا دی تھی وزیر اعظم ہاؤس سے رائیونڈ تک۔ کام البتہ ساؤتھ کورین کمپنیوں نے کیا تھا۔ پاکستانی ابھی اپنی ذہانت پر جدید سڑکوں کا جال بچھانے سے قاصر ہیں۔
اور تمھارے لیے جدید انفو دے دوں کہ ایم 2 انہوں نے بنائی تھی بعد میں جتنی بھی بنی ایم -1 ایم-3 اور ایم10 پاکستانیوں نے بنائی ہیں اور اس وقت بھی ایم4 ایم 8 ایم9 جو ابھی بن رہی ہیں وہ بھی پاکستانی بنا رہے ہیں ۔ تمھیں تنقید کرنی ہوتی ہے بس بغیر سوچے سمجھے وکی بابو ایم 2 کوریا کو اس لیے نہین دی تھی ہمیں نہیں آتی اس لیے دی تھی کہ وہ پہلی بار تھا اور ہمیں ٹریننگ اور سسٹمز سے واقفیت اور جدیدیت چاہیے تھی ۔:chatterbox: کوئ ماں کے پیٹ سے نہیں سیکھتا
 

سید زبیر

محفلین
یہ کمانڈرز کے لیے ڈاکومنٹ ہوتی ہے کہ پالیسی ہے کیا نیچے والے تو دم مست قلندر ہیں اور رہیں گے حکم کے پابند پر اب اس باب سے ہر کمانڈر چاہیے وہ ایک کمپنی کو بھی کیوں نہیں کمانڈ کر رہا اسے پتا ہونا چاہیے کہ پاکستان کا سب سے بڑا خطرہ اب کیا ہے اور اس پر اور کی کیا حکمت عملی ہے ۔ اوور آل اچھا ہے کہ کم از کم اب ڈاؤٹ نہین رہا
بالکل صحیح فرمایا ، عسکری ! نیچے والے تو دم مست قلندر ھیں ۔اچھی فصل کے لیے گوڈی بہت ضروری ہے کبھی نیچے کی خاک اوپر اور اوپر کی غلاظت نیچے بھی دباتےہیں ۔اگر آپ نے کبھی ایسا نہیں دیکھا ہو تو ان حالات میں بہت جلد دیکھ لیں گے نہ کمانڈو رہا نہ کمانڈر رہے گا رہے گا نام اللہ کا کیونکہ باطل آیا ہی مٹنے کے لیے ہے اب یہ کس کے ہاتھوں ؟ یہ سعادت اللہ ہی کسی کو نصیب کرے گا
 

سید زبیر

محفلین
فنڈنگ پورے پاکستان کے لیے ہوتی ہے پر یہ نیٹو کا پیسہ نہیں ہے یو ایس ایڈ نے فاٹا میں 250 کلو میٹر روڈ بنوئی ہیں بس اور باقی سب کچھ پاک آرمی کر رہی ہے اور کریڈیٹ لینا ہوتا تو کسی بڑی چیز کا لیتے یہ چھوٹی سے ٹنل اور سڑک کا لیتے؟
جب برطانیہ نے آزادی چھینی تھی تو اس سے زیادہ ترقیاتی کام کیے تھے
 

arifkarim

معطل
بو ایم 2 کوریا کو اس لیے نہین دی تھی ہمیں نہیں آتی اس لیے دی تھی کہ وہ پہلی بار تھا اور ہمیں ٹریننگ اور سسٹمز سے واقفیت اور جدیدیت چاہیے تھی
ہاں تو میں نے اور کیا لکھا ہے فوجی انکل؟ ;) کہ ہم پاکستانیوں کو موٹر وے بنانی نہیں آتی تھی اسلئے جنوبی کورین ڈائیووو کمپنی کی خدمات حاصل کیں بالکل ویسے ہی جیسے تربیلہ ڈیم بناتے وقت کینیڈین کمپنیز کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ بعد میں تو ظاہر ہے پاکستانی کچھ بھی "کاپی" کرنے میں ورلڈ ریکارڈ رکھتے ہیں۔ میں تخلیقیت اور انفرادیت کے زاویے سے بات کر رہا تھا۔ کاپیاں تو چین بھی بناتا ہے ہر چیز کی!
 

arifkarim

معطل
جب برطانیہ نے آزادی چھینی تھی تو اس سے زیادہ ترقیاتی کام کیے تھے
ہاہاہا۔ یہ من گھڑت داستان ابھی تک گردش کر رہی ہے کہ انگریز نے مسلمانوں سے کچھ "چھینا" تھا حالانکہ مغل سلطنت تو انگریز کے یہاں قدم جمانے سے قبل ہی زوال کا شکار ہو چکی تھی۔ مغرب میں سکھ اپنی حکومت قائم کئے ہوئے تھے جبکہ جنوب میں ہندو مہاراشٹر وں نے اپنے پنجے جمائے ہوئے تھے۔ ایسے میں انگریز کیلئے بنگال کے رستے ہندوستان پر قابض ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں جب بھارتی اکثریت یعنی ہندو سکھ اور مسلمان اقتدار کی حوس میں خود ذاتی انتشار کا شکار ہوں!
 
Top