جنگ بندی میں پہل کریں ،حکومت آئین منواناچاہتی ہے ، دستورکی جزوبھی اسلامی نہیں : تحریک طالبان

amirnawazkhan

محفلین
جنگ بندی میں پہل کریں ،حکومت آئین منواناچاہتی ہے ، دستورکی جزوبھی اسلامی نہیں : تحریک طالبان

21 فروری 2014 (14:05)
وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان نے کہاہے کہ حکومت جنگ بندی میں پہل کرے ، وہ دفاع جنگ لڑرہے ہیں ، حکومت مذاکرات کی آڑمیں آئین منواناچاہتی ہے جس کی ایک جزوبھی اسلامی نہیں ۔ نامعلوم مقام پر سیاسی شوریٰ کے رکن طارق اعظم کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے کہاہے کہ حکومت نے جنگ شروع کی ، خود ہی جنگ بندی میں پہل کرے ، طالبان 10سال سے دفاعی جنگ لڑرہے ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ حکومت کوچاہیے ،بوری بندلاشیں ، جعلی مقابلے بند کرے ،ہم مذاکرات سے مسائل کا حل کرناچاہتے ہیں لیکن حکومت مذاکرات کے ذریعے ہم سے آئین منواناچاہتی ہے ، آئین میں ایک جزو بھی اسلامی نہیں ، کوئی مانے یا نہ مانے ، قرآن اور احادیث مکمل آئین ہیں ۔طارق اعظم نے کہاکہ مذاکرات کے لیے سنجیدہ اور پرخلوص ہیں ، حکومتی مذاکراتی ٹیم ہماری ٹیم سے ملنے سے بھی انکاری ہے ۔

http://www.dailypakistan.com.pk/waziristan/21-Feb-2014/78195
 
پاکستانی آئین اسلامی ہے اور لگتا ہے کہ طالبان نے اس کو پڑہا نہ ہے۔طالبان سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ طالبان نے مذاکرات کے دوران نہیں کہاکہ وہ آئین کونہیں مانتے،طالبان آئین کے تحت ہی مذاکرات کے لیے تیار ہوئے تھے، انہوں نے بعد میں کہا کہ مذاکرات آئین اور قرآن و سنت کی روشنی میں کیے جائیں۔ رحیم اللہ یوسف زئی کا مزید کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل میں آئین، قرآن اور شریعت پر کوئی تعطل نہیں ہوا، حالیہ فضائی کارروائی کے بعد طالبان نے آئین کو نہ ماننے کی بات کی ہے، طالبان پہلے دہشت گردی کے واقعات کی ذمے داری قبول نہیں کرتے تھے، کراچی اور مہمند ایجنسی کے واقعات کی ذمے داری قبول کی تو حالات بدل گئے۔
طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ ملکی آئین غیر اسلامی نہیں ، آئین بنانے والوں میں علما ئے کرام اور بزرگ سیاستدان شامل تھے ،تاہم آئین میں کوئی کمی ہے تو اسے دور کیا جاسکتا ہے ۔ موجودہ آئین پر روح کے مطابق عمل کیا جائے تواسلامی نظام رائج ہوسکتا ہے.طالبان نے کب قران،حدیث اور سنت رسول اکرم پر عمل کیا تھا،طالبان اسلام کے نام کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں کیونکہ اسلام کو طالبان صرف اقتدار کے حصول کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں۔

………………………………………………

کیا طالبان کی جنگ نظریاتی ہے ؟

http://awazepakistan.wordpress.com/
 

سید زبیر

محفلین
طالبان کا اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں ، انہیں رزم و بزم کے اسلامی اصولوں سے قطعی طور ہر کوئی آگا ہی نہیں ، یہ بھتہ خور ، اغوا برائے تاوان ، چوری ڈکیتی کے عادی مجرم ہیں ۔
 
Top