جنوب مغربی امریکہ

لاریب مرزا

محفلین
بدقسمتی سے تصاویر نظر نہیں آ رہی ہیں. پیٹریفائیڈ فاریسٹ کے بارے میں کچھ بتائیے کہ کیسی جگہ تھی؟؟ وہاں درختوں کے fossil ہیں شاید، جو چٹانوں کی شکل اختیار کر چکے ہیں.
 

لاریب مرزا

محفلین
اس سال گرمیوں میں ہم نے امریکہ کی جنوب مغربی ریاستوں کے سفر کا پروگرام بنایا۔

کل دو ہفتوں میں ہم نے 2100 میل گاڑی چلائی اور 2342 تصاویر کھینچیں۔ ہم نے کیا کچھ دیکھا: زائن، برائس کینین، ایسکلانٹ پیٹریفائڈ فارسٹ، گرینڈ سٹیئرکیس ایسکلانٹ، کیپیٹل ریف، ڈیڈ ہارس پوائنٹ، کینین لینڈز، آرچز، میسا ورڈ، فور کارنرز، مانومنٹ ویلی، ویلی آف دا گاڈز، گوزنیکس، مسٹری ویلی، رینبو برج، ماؤنٹین شیپ کینین، ریٹل سنیک کینین، اپر اینٹیلوپ کینین، آؤل کینین، لوئر اینٹیلوپ کینین، ہارس شو بینڈ، دریائے کولوراڈو اور گرینڈ کینین۔

آغاز اور اختتام لاس ویگس نواڈا سے ہوا اور یوٹاہ، کولوراڈو اور ایریزونا بھی جانا ہوا۔

ان 2300 تصاویر میں سے کچھ یہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔
اور یہ اتنے سارے کینین کیا ہیں؟؟ :question: ہم تو کنفیوژ ہی ہو گئے. :)
 

زیک

مسافر
بدقسمتی سے تصاویر نظر نہیں آ رہی ہیں.
یہ لیں:

افسوس کہ یہ تصاویر فیسبک کے لنک راٹ کا شکار ہو گئیں۔ دوبارہ تصویر بہ تصویر تو پوسٹ نہیں کر سکتا لیکن فلکر البم کا لنک دے رہا ہوں جہاں تمام تصاویر ہیں

Southwest National Parks
 

زیک

مسافر
یا وحشت!! اتنی ساری جگہیں؟؟
کافی لمبا روڈ ٹرپ تھا۔

ان سب جگہوں کے درمیان ایسکلانٹ پیٹریفائیڈ فارسٹ کا نام دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے.. جب ہم گرینڈ کینین سے متعلق ویڈیوز سرچ کر رہے تھے تو پیٹریفائیڈ فاریسٹ کی بھی چند ایک ویڈیوز دیکھیں..
ہم سوچ رہے تھے آپ سے پوچھیں گے کہ کیا آپ اس جگہ کی سیر کر چکے ہیں؟؟ :)
یوٹاہ میں ایسکلانٹ پیٹریفائڈ فارسٹ ہے اور ایریزونا میں پیٹریفائڈ فارسٹ نیشنل پارک۔ دونوں دیکھ رکھے ہیں
 

زیک

مسافر
پیٹریفائیڈ فاریسٹ کے بارے میں کچھ بتائیے کہ کیسی جگہ تھی؟؟ وہاں درختوں کے fossil ہیں شاید، جو چٹانوں کی شکل اختیار کر چکے ہیں.
یہ کھڑے درخت نہیں بلکہ چھوٹے بڑے logs ہیں جن کی fossilization ہو چکی یعنی لکڑی کی بجائے وہ اب منرل جیسے silicate کے بنے ہیں۔
 

لاریب مرزا

محفلین
یہ کھڑے درخت نہیں بلکہ چھوٹے بڑے logs ہیں جن کی fossilization ہو چکی یعنی لکڑی کی بجائے وہ اب منرل جیسے silicate کے بنے ہیں۔
جی ہاں، پڑھا تھا کہ کسی قدرتی مظہر کے نتیجے میں پورا جنگل زمین میں دھنس گیا تھا. اسی سے یہ پیٹریفائیڈ فاریسٹ بنا. اس جگہ پر درختوں کے logs مختلف رنگوں کے ہیں. واللہ علم کیا معاملہ پیش آیا تھا.
 
Top