جنرل ظہیر دونوں شریفوں کو ہٹاکر اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے تھے، مشاہد اللہ کا دعویٰ

جی آپ شاید مشاہد اللہ کا بیان نہیں پڑھ رہے کہ اس وقت سینہ گزٹ یہ چل رہی تھی۔ جس کا ذکر بی بی سی نے سرے سے غائب کر دیا
 

محمداحمد

لائبریرین
نا مناسب سے کیا مُراد ہے؟
یہ ایک نہایت ہی نامناسب بات ہوگی کہ اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان کا ایک جونئر اپنے چیف کے خلاف سازش کر رہا تھا۔ ملکی اور عالمی سطح پر یہ تاثر اچھا نہیں ہوگا۔
تردید کی تھی؟
کیا یہ بات غلط تھی؟
اگر غلط تھی تو دوبارہ کیوں نکالی گئی۔
اگر صحیح تھی تو تردید کیوں کی گئی۔
یہ دو رُخی کب تک رہے گی؟
میرا اندازہ ہے کہ ن لیگ کے حلقے میں اس طرح کا تاثر ضرور موجود تھا کہ کچھ رٹائرڈ اور حاضر سروس جنرلز حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ تردید اس لئے کی گئی کہ
یہ ایک نہایت ہی نامناسب بات ہوگی کہ اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان کا ایک جونئر اپنے چیف کے خلاف سازش کر رہا تھا۔ ملکی اور عالمی سطح پر یہ تاثر اچھا نہیں ہوگا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ ایک نہایت ہی نامناسب بات ہوگی کہ اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان کا ایک جونئر اپنے چیف کے خلاف سازش کر رہا تھا۔ ملکی اور عالمی سطح پر یہ تاثر اچھا نہیں ہوگا۔

اگر یہ بات واقعی سچ تھی تو بہادروں کی طرح اسٹینڈ لینا چاہیے تھا اور اگر نہیں تھی تو واضح طور پر اس بات کو رد کر دینا چاہیے تھا۔

اس طرح میڈیا کے ساتھ مل کر فوج کو کب تک بدنام کرتے رہیں گے یہ لوگ۔ پہلے جیو کے ساتھ مل کر بھی انہوں نے فوجی قیادت کو اچھا خاصہ بدنام کیا۔
 
اگر نہیں تھی تو واضح طور پر اس بات کو رد کر دینا چاہیے تھا۔
چودھری نثار نے واضح طور پر ہی رد کیا تھا۔
اگر یہ بات واقعی سچ تھی تو بہادروں کی طرح اسٹینڈ لینا چاہیے تھا
میرا نہیں خیال کہ اب ن لیگ کسی حاضر سروس جرنیل کے خلاف کوئی سٹینڈ لے گی۔
اس طرح میڈیا کے ساتھ مل کر فوج کو کب تک بدنام کرتے رہیں گے یہ لوگ۔ پہلے جیو کے ساتھ مل کر بھی انہوں نے فوجی قیادت کو اچھا خاصہ بدنام کیا۔
یہاں میں آپ سے متفق نہیں ہوں۔
 
یعنی وہ بات سارے اسٹیٹمنٹ میں جس کا ذکر نہیں
بس ایک بات وہی سچ ہے، باقی بک بک ہے

:) :) :)
یہ ساری باتیں اس وقت چل رہی تهیں۔ کیونکہ افواہوں کا بازار خوب پهلا پھولا ہوا تها۔ بک بک سروس نے افواہ کا ذکر کرنے کی بجائے وزیر موصوف کی بات کو ایک مکمل خبر کے طور پر نشر کیا۔ صحافتی بددیانتی
 

نایاب

لائبریرین
قربانی ہو گئی مشاہد اللہ صاحب کی
انٹرویو کا راز بھی کھل جائے گا چند دن میں
مولانا صاحب کی پیش رفت استعفوں بارے سامنے آتے ہی ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
نجم سیٹھی اور نون لیگ کے وزیر مشاہد اللہ کا سکرپٹ حرف بحرف ایک جیسا ۔۔۔۔سکرپٹ رائٹر بھی ایک ہی ہو گا پھر۔۔۔
اور نجم سیٹھی جیو تو نام ہی کافی ہے۔۔۔
 

زیک

مسافر
پاکستانی فوج کی محبت میں اتنے جذباتی ہو جاتے ہیں کہ تاریخ ہی بھول جاتے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں وہ وقت کب آیا جب فوج سیاست میں ملوث نہیں تھی؟
 
14 اگست 2015 کو سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام کا ٹرینڈ
11898600_10153021340946766_7115178574423897969_n.jpg
 
دھرنے کے بارے میں ٹیپ کا سوشہ سب سے پہلے بریگیڈ ئیر سیمسن نے چھوڑا ،نعیم الحق کے انکشاف نے پارٹی کے اندر ہنگامہ برپا کردیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنماءمشاہد اللہ کے ٹیپ ریکارڈنگ سے متعلق بیان کے بعد سیاسی ماحول میں ہلچل مچ گئی اور وزیر اعظم نے انہیں وزارت سے بھی فارغ کردیا تاہم اس مبینہ ٹیپ ریکارڈنگ کا ذکر پہلے بھی کچھ لوگوں نے کیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءنعیم الحق نے انکشاف کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ظہیر السلام سے متعلق مبینہ ٹیپ ریکارڈنگ کا ذکر سب سے پہلے پی ٹی آئی کے رہنماءبریگیڈئیر سیمسن نے کیا تھا لیکن پارٹی نے ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”پاور پلے“میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے انکشاف کیا کہ اس مبینہ ٹیپ ریکارڈنگ کا ذکر سب سے پہلے بر یگیڈ ئر سیمسن نے کیا تھا ۔اس بات پر مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے استفسار کیاکہ تحریک انصاف نے اس بیان پر بریگیڈئر سیمسن کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی ۔نعیم الحق نے جواب میں مطالبہ کیا کہ بر یگیڈ ئر ریٹائرڈ سیمسن اور مشاہد اللہ کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں ۔واضح رہے نجی نیوز چینل کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر پرسن نجم سیٹھی نے بھی اس ٹیپ کا ذکر کیا تھا.
 
Top