جنداللہ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، تحریک طالبان پاکستان

جنداللہ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، تحریک طالبان پاکستان
اسلام آباد (آن لائن + اے این این) تحریک طالبان پاکستان نے پشاور میں ہونے والے بم دھماکوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کا پشاور کے سینما گھر میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم جنداللہ سے کوئی تعلق نہیں اور احمداللہ مروت کا مجاہدین حلقوں میں کوئی تعارف نہیں۔ بدھ کو جاری کردہ بیان میں تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان حالیہ دنوں کے دوران پشاور میں ہونے والے بم دھماکوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔ اس کیساتھ ہی یہ بات بھی ہم واضح کرتے ہیں کہ جنداللہ نام کا تحریک طالبان کا کوئی ذیلی گروپ نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ احمداللہ مروت جو ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتا ہے اس نام کے کسی شخص کو مجاہدین حلقوں میں کوئی نہیں جانتا ہے لہٰذا کسی واقعہ کی ایسے کسی نام سے قبول ہونے والی ذمہ داری کو تحریک طالبان کی کارروائی نہ سمجھا جائے اور نہ ہی ایسی ذمہ داری کو ہم سے منسوب کیا جائے۔
دریں اثناء کالعدم تنظیم جنداللہ کے کمانڈر احمد اللہ مروت نے تحریک طالبان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنداللہ اپنے معاملات میں آزاد اور خودمختار ہے، ہماری تنظیم ایران سے صومالیہ تک پھیلی ہوئی ہے، کسی کی محتاج نہیں ہے۔ ہمیں کسی کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/front-page/06-Feb-2014/279325
 

x boy

محفلین
میرا ہے
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
وہ کہتا ہے وہ پاکستانی ہے
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
میں کہتا ہوں میں پاکستانی ہوں
 
Top