جنت کی خبر مت دے احمد کی محبت لا ۔۔۔۔۔۔ برائے اصلاح و تنقید

سید عاطف علی

لائبریرین
"ایمان بچا ناداں "کیا جاسکتا ہے۔اگر چہ کو کا استعمال بھی کچھ خاص معیوب نہی۔۔۔ یہاں۔ایماں کو بچانا زیادہ درست انداز لگتا ہے۔
۔۔
انساں سے وفا جس میں وہ دور ِ حکومت لا
یہاں ًہوً کو مخفی رکھا گیا ہے ۔اور خود فرض کرنا پڑرہا ہے۔ابلاغ پر بہت زیادہ گراں نہیں لیکن اگراسے ظاہر کیا جائے تو اسلوب زیادہ مؤثر لگے گا ۔مثلاً
ہو جس میں وفاکی روح وہ دور ِ حکومت لا۔وغیرہ
۔۔
زنداں میں تڑپتا ہے ناحق ہی یہاں ہر دم
یہاں بھی تڑپنے کا فاعل مخفی ہو کر کچھ تاثیر کو کم کر رہا ہے۔اسے اسلوب سے مکمل کیا جائے تو بہتر لگےگا۔مثلاً۔ملزم۔وغیرہ
زنداں میں تڑپتے ہیں ملزم بھی یہاں ناحق
۔۔
پکارے ہے کا اسلوب اگر چہ اچھا لگتا ہے لیکن یہاں مجموعی شستہ لہجے میں اکیلا کچھ عجیب سا لگا۔بقیہ لہجے کے مطابق ہو تو اچھ اہو۔

نظم کا عمومی تاثر بہت اچھا ہے۔بہت خوب۔
 
loneliness4ever

محفلین

آداب جناب
خاکسار ممنون و مسرور ہے آپکی آمد اور اس درجہ توجہ پر
سچ یہ سب اس فقیر کے لئے اثاثہ ہی تو ہے

جو نکھار آپ نے فقیر کے لکھے کو عطا کیا اس پر بندہ بے حد شکر گزار ہے جناب کا
اور امید کرتا ہے کہ عطا کا یہ سلسلہ مستقل رکھیں گے

اللہ آپکو دین و دنیا کی بھلائیوں سے مالا مال فرمائے ۔۔۔۔۔ آمین
 
Top