[جنت کی تلاش] تبصرے اور تجاویز

بہت خوب وہاب۔

جنت کی تلاش کو بڑا ناول مانا جاتا ہے۔ امید ہے کبھی یہ بھی شروع ہو جائے گا
 
جواب

اس میں‌کوئی شک نہیں کہ جنت کی تلاش اردو کا ایک بہت بڑا اور اعلیٰ ناول ہے۔
‌دراصل اردو میں‌اچھے ناول انگلیوں پر گنے جا سکتے ہیں۔ کیونکہ ناول لکھنا ایک مشکل اور کھٹن کام ہے۔ اس لیے کہ ناول مکمل زندگی کا عکاس ہوتا ہے۔ اور پوری زندگی کی عکاسی ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ رحیم گل دراصل فلمی دنیا سے وابستہ ایک نام ہے اور انھوں نے بہت سے ناول تحریر کیے ہیں۔ لیکن اس ناول کے بارے میں خود ان کا کہنا ہے کہ ناول کو شروع کرنے کے بعد مجھے لگا کہ جیسے میں خلا میں‌ چھلانگ لگادی ہو۔بے شک یہ ناول آج کے منتشرانسان کی مکمل تصویر ہے۔ جو کہ ایک طرف روح اور جسم کی کشمکش میں گرفتار ہے اور دوسری طرف بے پناہ عقلیت اسے چین سے نہیں‌ رہنے دیتی۔ میری اپنی خواہش ہے کہ یہ ناول اس فورم کا حصہ بنے لیکن ناول کی کمپوزنگ میں وقت بہت زیادہ درکار ہوتا ہے۔ اور اس لیے مجھ اکیلے سے یہ کام ہونا مشکل ہے۔ دیکھتے ہیں کہ مل بانٹ کر اس کو کس طرح سے فورم کا حصہ بنایا جائے۔
 
اگر چند احباب دلچسپی لیں تو یہ کام ہوسکتا ہے۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ یہ کتاب خرید کر سکین کرلوں۔
 
Top