جناب شمشاد صاحب۔ آپ کی شفقت ہے کہ آپ اتنا تعاون فرما رہے ہیں۔ میں نے ابن انشاء کے مضامین اپ لوڈ کر دئے ہیں۔ دیکھ کر رہنمائی فرمائیے گا۔ اور مزید یہ کہ اردو کتب کہاں سے لوں؟ یہاں فن لینڈ میں تو قحط ہے اردو کی کتب کا۔ جو لنکس موجود ہیں ان میں سوائے راجہ گدھ کے اور کچھ نہیں ہے۔ ایک اور رہنمائی کیجئے گا کہ میں بجائے آن لائن ہو کر ٹائپ کرنے کے، آف لائن ٹائپ کرنا چاہ رہا ہوں۔ کوئی پروگرام کا لنک تو بھیجیں۔تاکہ میں آف لائن ٹائپ کر کے ایک ساتھ اپ لوڈ کر سکوں۔
قیصرانی