جناب سعود ابن سعید کے مقالے کا تشکر نامہ

آخری پیراگراف کا ترجمہ جو ہم نے تقریباً اسی وقت کیا تھا جب خلیل بھائی بھی ترجمہ کرنے میں مصروف رہے ہوں گے، وہ درج ذیل ہے: :) :) :)

آخری مگر اہم ترین بات اینکہ ہم اس لمحے اپنی ماں ستارہ بیگم، اپنے بڑے بھائی مسعود عالم، اپنے ماموں ڈاکٹر شبیر احمد، اور اپنی ڈیڑھ امی نسیمہ خاتون کے تئیں اظہار تشکر کرنا چاہیں گے جنہوں نے ہماری زندگی میں انتہائی اہم کردار ادا کیے ہیں، نیز ان کی ہم سے خاص توقعات وابستہ ہیں۔ ہم ان کے خوابوں کو شرمندہء تعبیر کرنے کے لیے اپنے عزائمِ جہدِ مسلسل کی تجدید کرتے ہیں۔ ہم اپنے والدین، اپنے دادا دادی، اپنے نانا نانی، اپنے بھائیوں، اپنی بہنوں، دیگر اہل خانہ و اعزہ، اساتذہ، اور اپنے دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنھوں نے ہماری زندگی میں شاندار کردار ادا کیے۔ گو کہ ہم ہر کسی کا فرداً فرداً نام نہیں لکھ رہے لیکن جو اس فہرست کا جزو ہیں ان کو بخوبی علم ہے۔ امی جان اور بھائی جان، اس پورے عرصہ میں ہماری اہلیہ اور ہماری بیٹی کا ہر طرح سے خیال رکھنے کے عوض باری تعالیٰ آپ کو اجر عظیم سے نوازیں۔ عابدہ، ریحانہ، سنبل، فریحہ، اور دیگر سبھی، آپ لوگ ہمارے لیے بے حد اہمیت کے حامل ہیں اور ہم آپ سب سے بے حد پیار کرتے ہیں۔ :) :) :)
 
آخری پیراگراف کا ترجمہ جو ہم نے تقریباً اسی وقت کیا تھا جب خلیل بھائی بھی ترجمہ کرنے میں مصروف رہے ہوں گے، وہ درج ذیل ہے: :) :) :)

آخری مگر اہم ترین بات اینکہ ہم اس لمحے اپنی ماں ستارہ بیگم، اپنے بڑے بھائی مسعود عالم، اپنے ماموں ڈاکٹر شبیر احمد، اور اپنی ڈیڑھ امی نسیمہ خاتون کے تئیں اظہار تشکر کرنا چاہیں گے جنہوں نے ہماری زندگی میں انتہائی اہم کردار ادا کیے ہیں، نیز ان کی ہم سے خاص توقعات وابستہ ہیں۔ ہم ان کے خوابوں کو شرمندہء تعبیر کرنے کے لیے اپنے عزائمِ جہدِ مسلسل کی تجدید کرتے ہیں۔ ہم اپنے والدین، اپنے دادا دادی، اپنے نانا نانی، اپنے بھائیوں، اپنی بہنوں، دیگر اہل خانہ و اعزہ، اساتذہ، اور اپنے دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنھوں نے ہماری زندگی میں شاندار کردار ادا کیے۔ گو کہ ہم ہر کسی کا فرداً فرداً نام نہیں لکھ رہے لیکن جو اس فہرست کا جز ہیں ان کو بخوبی علم ہے۔ امی جان اور بھائی جان، اس پورے عرصہ میں ہماری اہلیہ اور ہماری بیٹی کا ہر طرح سے خیال رکھنے کے عوض باری تعالیٰ آپ کو اجر عظیم سے نوازیں۔ عابدہ، ریحانہ، سنبل، فریحہ، اور دیگر سبھی، آپ لوگ ہمارے لیے بے حد اہمیت کے حامل ہیں اور ہم آپ سب سے بے حد پیار کرتے ہیں۔ :) :) :)
مزیدار مزیدار۔

کیا کہنے جناب۔ بہت داد قبول فرمائیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب سعود بھائی اور مبارکباد قبول فرمائیں۔

خلیل بھائی آپ کی کاوش بھی قابل داد ہے۔
 
آج کافی عرصہ بعد کچھ ڈھونڈتے ہوئے اس لڑی پر نگاہ پڑی، دوبارہ پڑھ کر لطف آیا اور کل رات ایک پیپر سبمشن ڈیڈ لائن کے چلتے تقریباً ساری رات جاگتے رہنے سے ہوئی کوفت دور ہو گئی۔ :) :) :)
 

لاریب مرزا

محفلین
زبردست!! بہت خوب!! محمد خلیل الرحمن سر !! آپ کی کاوش بہت عمدہ ہے۔ :) لیکن تحریر میں سعود بھائی کے لکھنوی لب و لہجے کی کمی محسوس ہوئی۔ :D
 
Top