فونٹ جمیل نوری نستعلیق 3 آٹو کشیدہ ریلیز!

تجمل حسین

محفلین
بمطابق آپ کے ورژن 3 ہے۔
البتہ یہ فونٹ ویور میں اس کا ورژن 1 کیوں دکھائی دیتا ہے؟
357f4u8.jpg

ربط تصویر
 
بہت ہی زبردست کام کیا ہے عارف کریم بھائی نے ۔ ہم سب ان کے شکر گذار ہیں۔ بکھیڑوں میں پڑ کر میں نے دھیان ہی نہیں دیا اور یہ فونٹس زیلیز ہوگئے ۔ مبارک باد بھی نہ دے پایا۔۔۔۔۔
خیر کورل ڈرا ۱۷ اسکرین شاٹ پیش ہے جسٹی فائی کرنے پر کچھ گڑ بڑ کر رہا ہے۔
دوسری بات فونٹ میرے سسٹم پہ کافی سلو چل رہا ہے ۔ بڑی فائل پر ورک کرنا کافی صبر آزما کام ہوگا۔ لازما اسپیڈ کے لیے کچھ نہ کچھ کچھ کرنا پڑے گا۔
12698513_1061772490545862_2524197149177627440_o.jpg
 
arifkarim

معطل
زبردست! ایک اور کمال پر مبارک باد
ویسے تو ہم یہ تینوں کمالات ایک ساتھ دکھانا چاہتے تھے مگر سید ذیشان بھائی کی خواہش تھی کہ پہلا کمال کچھ دن قبل ہی ظاہر کر دیا جائے۔ تاکہ آئندہ آنے والے بڑے کمالات مومنین کے ایمان میں تقویت کا باعث بن سکیں :)
 
arifkarim

معطل
خیر کورل ڈرا ۱۷ اسکرین شاٹ پیش ہے جسٹی فائی کرنے پر کچھ گڑ بڑ کر رہا ہے۔
دوسری بات فونٹ میرے سسٹم پہ کافی سلو چل رہا ہے ۔ بڑی فائل پر ورک کرنا کافی صبر آزما کام ہوگا۔ لازما اسپیڈ کے لیے کچھ نہ کچھ کچھ کرنا پڑے گا۔
12698513_1061772490545862_2524197149177627440_o.jpg
میں نے اس حوالے سے آصف اثر بھائی کو تفصیلی جواب لکھا تھا۔ اصل مسئلہ وہی ہے کہ کورل ڈرا ایک گرافکس پروگرام ہے جو یکساں اسپیس کا استعمال کرتا ہے۔ جبکہ ہمارا فانٹ اسپیس کے ذریعہ کرننگ کرتا ہے۔ اس وجہ سے ان پروگرامز کے نتائج میں مسائل آ سکتے ہیں۔
 
ربیع م

محفلین
بہت بہت مبارکباد عارف کریم اور سید ذیشان کو بالخصوص اور محبان اردو کو بالعموم
اللہ رب العزت آپ کو برکت عطا فرمائے اور بہترین بدلے سے نوازے
آمین
 
فلک شیر

محفلین
آپ کی کوششوں کے لیے تحسین اور کامیابی پہ مبارکباد۔
کل ایک صفحہ اس میں لکھا تھا، سکرین پہ تو بالکل ٹھیک تھا، لیکن پرنٹ لینے پہ کافی خرابیاں سامنے آئیں ، اٹالک میں لے جا نے سے وہ کچھ کم ہوئیں، لیکن مکمل ختم نہ ہو سکیں بہرحال۔
 
صفحہ کس پروگرام میں بنایا تھا؟ اسکی پی ڈی ایف بنا کر پرنٹ نکالنے کی کوشش کریں۔ نتائج تسلی بخش آئیں گے۔ ہم خود چند کتابچوں کی پی ڈی ایف بنا کر درست پرنٹ نکال چکے ہیں۔
 
محمدصابر

ورڈ 2016 سے بنائی ہوئی پی ڈی ایف میں الفاظ ایک دوسرے کے اندر ایسے گھسے کہ ہم نے پیامی پر واپس جانے میں ہی عافیت جانی۔
 
ورڈ میں کیا سادہ فانٹ استعمال کیا تھا یا آٹو کشیدہ والا؟آٹو کشیدہ والا تو انڈیزائن کیلئے ہے۔ نیز پی ڈی ایف کا نمونہ بھی دکھائیں۔
اگر پرنٹ کرتے وقت اسپیس کم آرہا ہے تو ۱۰۰ پکسل اسپیس سے لیکر ۳۰۰ پکسل اسپیس تک اسپیس دینے والے فانٹس موجود ہیں۔
 
پی ڈی ایف تو نہیں دے سکتا ۔ الفاظ علیحدہ کر کے دوبارہ پی ڈی ایف بنائی تو وہ ٹھیک بنی۔ فونٹ سائز 12 کر کے دوبارہ بنائی تو ایک دو لفظ بگڑ گئے۔ اصل پی ڈی ایف جس کے بعد واپسی ہوئی اس کے کچھ الفاظ کا سکرین شاٹ شامل کر رہا ہوں
jameel3mistakes.jpg

https://www.dropbox.com/s/1a3o6pu3il3qeul/jameel3mistakes.jpg
 
پی ڈی ایف میکر کونسا استعمال کر رہے ہیں؟
 
تجمل حسین

محفلین
میرے پاس تو ٹھیک ہیں۔
آپ پرانے فونٹ ان انسٹال کر کے نئے انسٹال کریں۔ پھر شاید مسئلہ حل ہو جائے۔
میں نے انسٹال کرنے سے پہلے چیک کیا تھا۔ arifkarim کے مہیاکردہ ربط سے ڈاؤنلوڈ کرکے اسے چیک کیا تھا۔ لیکن اسی میں یہ ورژن دکھائی دے رہا ہے۔ :)
 
تجمل حسین

محفلین
شکریہ تابش بھائی۔ ابھی دوسرے کمپیوٹر پر ڈاؤنلوڈ کرکے چیک کیا تو مسئلہ ٹھیک ہوگیا۔ اس پر ورژن 3 ہی دکھائی دیتا ہے۔ اب دیکھتا ہوں پرانے میں کیا مسئلہ تھا۔
 
Top